المَاعُونِ

Surah Maun, Ayah 5

Qur'an 107:5 · Almsgiving · Makki

Read full surah

ٱلَّذِينَ هُمْ عَن صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ ٥

Alladheena hum ‘an salaatihim saahoon

[But] who are heedless of their prayer[2000] -

جو اپنی نماز سے غافل ہیں.[1]

जो अपनी नमाज़ से लापरवाह हैं।

Translator's notes
English [2000] i.e., the hypocrites who are unconcerned if they miss prayers when no one sees them.
Urdu [1] اس سے وہ لوگ مراد ہیں جو نماز یا تو پڑھتے ہی نہیں۔ یا پہلے پڑھتے رہے ہیں، پھر سست ہوگئے یا نماز کو اس کے اپنے مسنون وقت میں نہیں پڑھتے، جب جی چاہتاہے پڑھ لیتے ہیں یا تاخیر سے پڑھنے کو معمول بنا لیتے ہیں یا خشوع خضوع کے ساتھ نہیں پڑھتے۔ یہ سارے ہی مفہوم اس میں آجاتے ہیں، اس لئے نماز کی مذکورہ ساری ہی کوتاہیوں سے بچنا چاہئے۔ یہاں اس مقام پر ذکر کرنے سے یہ بھی واضح ہے کہ نماز میں ان کی کوتاہیوں کے مرتکب وہی لوگ ہوتے ہیں جو آخرت کی جزا اور حساب کتاب پر یقین نہیں رکھتے۔ اسی لئے منافقین کی ایک صفت یہ بھی بیان کی گئی ہے۔ وَإِذَا قَامُوا إِلَى الصَّلاةِ قَامُوا كُسَالَى يُرَاءُونَ النَّاسَ وَلا يَذْكُرُونَ اللَّهَ إِلا قَلِيلا (النساء: 142) ۔

Popular surahs