الوَاقِعَةِ

Surah Waqiah

The Inevitable · Surah 56 · 96 ayaat · Makki · also called Waqia

سورہ الواقعہ

Read Surah Al-Waqiah in Arabic, with transliteration and its meaning in English (Saheeh International), Urdu (Muhammad Ibrahim Junagarhi) and Hindi (Azizul Haq al-Omari). Tap a language to hide or show it.

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

إِذَا وَقَعَتِ ٱلْوَاقِعَةُ ١

Idhaa waqa‘atil waaqi‘ah

When the Occurrence occurs,

جب قیامت قائم ہو جائے گی.[1]

जब घटित होने वाली घटित हो जाएगी।

Translator's notes
Urdu [1] واقعہ بھی قیامت کے ناموں میں سے ہے، کیونکہ یہ لامحالہ واقع ہونے والی ہے،اس لیے اس کا یہ نام بھی ہے۔

لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ ٢

Laysa liwaq‘atihaa kaadhibah

There is, at its occurrence, no denial.

جس کے واقع ہونے میں کوئی جھوٹ نہیں.

उसके घटित होने में कोई झूठ नहीं।

خَافِضَةٌۭ رَّافِعَةٌ ٣

Khaafidatur raafi‘ah

It will bring down [some] and raise up [others].[1608]

وه پست کرنے والی اور بلند کرنے والی ہوگی.[1]

नीचे करने वाली, ऊपर उठाने वाली।[1]

Translator's notes
English [1608] According to their deeds rather than wealth and social position, as is the case in this world.
Urdu [1] پستی اور بلندی سے مطلب ذلت اور عزت ہے۔ یعنی اللہ کے اطاعت گزار بندوں کو یہ بلند اور نافرمانوں کو پست کرے گی، چاہےدنیا میں معاملہ اس کے برعکس ہو۔ اہل ایمان وہاں معزز و مکرم ہوں گےاور اہل کفر و عصیان ذلیل و خوار۔
Hindi [1] इससे अभिप्राय प्रलय है। जो सत्य के विरोधियों को नीचा करके नरक तक पहुँचाएगी। तथा आज्ञाकारियों को स्वर्ग के ऊँचे स्थान तक पहुँचाएगी। आरंभिक आयतों में प्रलय के होने की चर्चा, फिर उस दिन लोगों के तीन भागों में विभाजित होने का वर्णन किया गया है।

إِذَا رُجَّتِ ٱلْأَرْضُ رَجًّۭا ٤

Idhaa rujjatil ardu rajjaa

When the earth is shaken with convulsion

جبکہ زمین زلزلہ کے ساتھ ہلا دی جائے گی.

जब धरती तेज़ी से हिलाई जाएगी।

وَبُسَّتِ ٱلْجِبَالُ بَسًّۭا ٥

Wabussatil jibaalu bassaa

And the mountains are broken down, crumbling

اور پہاڑ بالکل ریزه ریزه کر دیے جائیں گے.[1]

और पर्वत ख़ूब चूर्ण-विचूर्ण कर दिए जाएँगे।

Translator's notes
Urdu [1] رَجًّا کے معنی حرکت واضطراب (زلزلہ) اور بس کے معنی ریزہ ریزہ ہو جانے کے ہیں۔

فَكَانَتْ هَبَآءًۭ مُّنۢبَثًّۭا ٦

Fakaanat habaa’am munbaththaa

And become dust dispersing,

پھر وه مثل پراگنده غبار کے ہو جائیں گے.

तो वे बिखरी हुई धूल हो जाएँगे।

وَكُنتُمْ أَزْوَٰجًۭا ثَلَٰثَةًۭ ٧

Wakuntum azwaajan thalaathah

And you become [of] three kinds:

اور تم تین جماعتوں میں ہو جاؤ گے.[1]

और तुम तीन प्रकार के लोग हो जाओगे।

Translator's notes
Urdu [1] أَزْوَاجًا: أَصْنَافًا کے معنی میں ہے۔

فَأَصْحَٰبُ ٱلْمَيْمَنَةِ مَآ أَصْحَٰبُ ٱلْمَيْمَنَةِ ٨

Fa’ashaabul maymanati maa ashaabul maymanah

Then the companions of the right - what are the companions of the right?[1609]

پس داہنے ہاتھ والے کیسے اچھے ہیں داہنے ہاتھ والے.[1]

तो दाहिने हाथ वाले, क्या ही अच्छे हैं दाहिने हाथ वाले![2]

Translator's notes
English [1609] i.e., those given their records in their right hand and who are destined for Paradise.
Urdu [1] اس سے عام مومنین مراد ہیں جن کو ان کے اعمال نامے دائیں ہاتھوں میں دیئے جائیں گے جو ان کی خوش بختی کی علامت ہوگی۔
Hindi [2] दाहिने हाथ वाले से अभिप्राय वे लोग हैं जिनका कर्मपत्र दाहिने हाथ में दिया जाएगा। तथा बाएँ हाथ वाले वे दुराचारी होंगे जिनका कर्मपत्र बाएँ हाथ में दिया जाएगा।

وَأَصْحَٰبُ ٱلْمَشْـَٔمَةِ مَآ أَصْحَٰبُ ٱلْمَشْـَٔمَةِ ٩

Wa’ashaabul mash’amati maa ashaabul mash’amah

And the companions of the left - what are companions of the left?[1610]

اور بائیں ہاتھ والے کیا حال ہے بائیں ہاتھ والوں کا.[1]

और बाएँ हाथ वाले, क्या बुरे हैं बाएँ हाथ वाले!

Translator's notes
English [1610] i.e., those given their records in their left hand and who are destined for Hell.
Urdu [1] اس سے مراد کافر ہیں جن کو ان کے اعمال نامے بائیں ہاتھوں میں پکڑائے جائیں گے۔

وَٱلسَّٰبِقُونَ ٱلسَّٰبِقُونَ ١٠

Wassaabiqoonas saabiqoon

And the forerunners, the forerunners[1611] -

اور جو آگے والے ہیں وه تو آگے والے ہی ہیں.[1]

और जो पहल करने वाले हैं, वही आगे बढ़ने वाले हैं।

Translator's notes
English [1611] The words can also be understood as a complete sentence, i.e., "The forerunners [in good deeds] are the forerunners [in entering Paradise]."
Urdu [1] ان سےمراد خواص مومنین ہیں، یہ تیسری قسم ہے جوایمان قبول کرنے میں سبقت کرنے اور نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے والے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کو قرب خاص سےنوازے گا، یہ ترکیب ایسے ہی ہے، جیسے کہتے ہیں، تو تو ہے اور زید زید، اس میں گویا زید کی اہمیت اور فضیلت کا بیان ہے۔

أُو۟لَٰٓئِكَ ٱلْمُقَرَّبُونَ ١١

Ulaa’ikal muqarraboon

Those are the ones brought near [to Allāh]

وه بالکل نزدیکی حاصل کیے ہوئے ہیں.

यही लोग निकट किए हुए हैं।[3]

Translator's notes
Hindi [3] अर्थात अल्लाह के प्रियवर और उसके समीप होंगे।

فِى جَنَّٰتِ ٱلنَّعِيمِ ١٢

Fee jannaatin na‘eem

In the Gardens of Pleasure,

نعمتوں والی جنتوں میں ہیں.

नेमत के बाग़ों में।

ثُلَّةٌۭ مِّنَ ٱلْأَوَّلِينَ ١٣

Thullatum minal awwaleen

A [large] company of the former peoples

(بہت بڑا) گروه تو اگلے لوگوں میں سے ہوگا.

पहले लोगों में से एक बहुत बड़ा समूह।

وَقَلِيلٌۭ مِّنَ ٱلْءَاخِرِينَ ١٤

Waqaleelum minal aakhireen

And a few of the later peoples,

اور تھوڑے سے پچھلے لوگوں میں سے.[1]

तथा थोड़े-से पिछले लोगों में से होंगे।

Translator's notes
Urdu [1] ثُلَّةٌ، اس بڑے گروہ کو کہا جاتا ہے جس کا گننا ناممکن ہو۔ کہا جاتا ہے کہ اولین سےمراد حضرت آدم (عليه السلام) سے لے کر نبی ﹲ تک کی امت کےلوگ ہیں اور آخرین سے امت محمدیہ کے افراد۔ مطلب یہ ہے کہ پچھلی امتوں میں سابقین کا ایک بڑا گروہ ہے، کیونکہ ان کا زمانہ بہت لمبا ہے جس میں ہزاروں انبیا کے سابقین شامل ہیں ان کے مقابلے میں امت محمدیہ کا زمانہ (قیامت تک) تھوڑا ہے، اس لیے ان میں سابقین بھی بہ نسبت گزشتہ امتوں کے تھوڑے ہوں گے۔ اور ایک حدیث میں آتا ہے۔ جس میں نبی ﹲ نے فرمایا ہے کہ مجھے امید ہے کہ تم جنتیوں کا نصف ہو گے (صحیح مسلم، نمبر 200) تو یہ آیت کے مذکورہ مفہوم کےمخالف نہیں۔ کیونکہ امت محمدیہ کہ سابقین اور عام مومنین ملا کر باقی تمام امتوں سے جنت میں جانے والوں کا نصف ہو جائیں گے، اس لیے محض سابقین کی کثرت (سابقہ امتوں میں) سے حدیث میں بیان کردہ تعداد کی نفی نہیں ہو گی۔ مگریہ قول محل نظر ہے اور بعض نے اولین وآخرین سے اسی امت محمدیہ کے افراد مراد لیے ہیں۔ یعنی اس کے پہلے لوگوں میں سابقین کی تعداد زیادہ اور پچھلے لوگوں میں تھوڑی ہوگی۔ امام ابن کثیر نے اسی دوسرے قول کو ترجیح دی ہے۔ اوریہی زیادہ درست معلوم ہوتا ہے یہ جملہ معترضہ ہے، فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ اور عَلَى سُرُرٍ مَوْضُونَةٍ کے درمیان۔

عَلَىٰ سُرُرٍۢ مَّوْضُونَةٍۢ ١٥

‘alaa sururim mawdoonah

On thrones woven [with ornament],

یہ لوگ سونے کے تاروں سے بنے ہوئے تختوں پر.

सोने के तारों से बुने हुए तख़्तों पर।

مُّتَّكِـِٔينَ عَلَيْهَا مُتَقَٰبِلِينَ ١٦

Mmuttaki’eena ‘alayhaa mutaqaabileen

Reclining on them, facing each other.

ایک دوسرے کےسامنے تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے.[1]

उनपर तकिया लगाए आमने-सामने बैठे होंगे।

Translator's notes
Urdu [1] مَوْضُونَةٌ بنے ہوئے جڑےہوئے۔ یعنی مذکورہ جنتی سونے کے تاروں سے بنے اور سونے جواہر سے جڑے ہوئے تختوں پر ایک دوسرے کے سامنے تکیوں پر بیٹھے ہوں گے یعنی رو در رو ہوں گے نہ کہ پشت بہ پشت۔

يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَٰنٌۭ مُّخَلَّدُونَ ١٧

Yatoofu ‘alayhim wildaanum mukhalladoon

There will circulate among them young boys made eternal

ان کے پاس ایسے لڑکے جو ہمیشہ (لڑکے ہی[1] ) رہیں گے آمدورفت کریں گے.

उनके आस-पास (सेवा के लिए) ऐसे बालक फिर रहे होंगे, जो सदा (बालक) ही रहेंगे।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی وہ بڑے نہیں ہوں گے کہ بوڑھے ہو جائیں نہ ان کے خدوخال اور قدوقامت میں کوئی تغیر واقع ہوگا،بلکہ ایک ہی عمر اور ایک ہی حالت پر رہیں گے، جیسےنوعمر لڑکےہوتے ہیں۔

بِأَكْوَابٍۢ وَأَبَارِيقَ وَكَأْسٍۢ مِّن مَّعِينٍۢ ١٨

Bi’akwaabin wa’abaareeqa waka’sim mim ma‘een

With vessels, pitchers and a cup [of wine] from a flowing spring -

آبخورے اور جگ لے کر اور ایسا جام لے کر جو بہتی ہوئی شراب سے پر ہو.

ऐसे प्याले َऔर सुराहियाँ और छलकते जाम लेकर जो बहती शराब की होंगे।

لَّا يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلَا يُنزِفُونَ ١٩

Llaa yusadda‘oona ‘anhaa walaa yunzifoon

No headache will they have therefrom, nor will they be intoxicated -

جس سے نہ سر میں درد ہو نہ عقل میں فتور آئے.[1]

वे न उससे सिरदर्द से पीड़ित होंगे और न ही उनकी बुद्धि प्रभावित होगी।

Translator's notes
Urdu [1] صُدَاعٌ، ایسے سر درد کو کہتے ہیں جو شراب کےنشے اور خمار کی وجہ سے ہو اور إِنْزَافٌ کے معنی، وہ فتور عقل جو مدہوشی کی بنیاد پر ہو۔ دنیا کی شراب کے نتیجے میں یہ دونوں چیزیں ہوتی ہیں، آخرت کی شراب میں سرور اور لذت تو یقیناً ہو گی لیکن یہ خرابیاں نہیں ہوں گی۔ معین، چشمہ جاری جو خشک نہ ہو۔

وَفَٰكِهَةٍۢ مِّمَّا يَتَخَيَّرُونَ ٢٠

Wafaakihatim mimmaa yatakhayyaroon

And fruit of what they select

اور ایسے میوے لیے ہوئے جو ان کی پسند کے ہوں.

तथा ऐसे फल लेकर जिन्हें वे पसंद करते हैं।

وَلَحْمِ طَيْرٍۢ مِّمَّا يَشْتَهُونَ ٢١

Walahmi tayrim mimmaa yashtahoon

And the meat of fowl, from whatever they desire.

اور پرندوں کے گوشت جو انہیں مرغوب ہوں.

तथा पक्षियों का मांस लेकर जिसकी वे इच्छा रखते हैं।

وَحُورٌ عِينٌۭ ٢٢

Wahoorun ‘een

And [for them are] fair women with large, [beautiful] eyes,

اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں.

और बड़ी-बड़ी नैनों वाली गोरियाँ होंगी।

كَأَمْثَٰلِ ٱللُّؤْلُؤِ ٱلْمَكْنُونِ ٢٣

Ka’amthaalil lu’lu’il maknoon

The likenesses of pearls well-protected,

جو چھپے ہوئے موتیوں کی طرح ہیں.[1]

छिपाकर रखे हुए मोतियों के समान।

Translator's notes
Urdu [1] مَكْنُونٌ، جسے چھپا کر رکھا گیا، اس کو کسی کے ہاتھ لگے ہوں نہ گردوغبار اسے پہنچا ہو۔ ایسی چیز بالکل صاف ستھری اور اصلی حالت میں رہتی ہے۔

جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ ٢٤

Jazaa’an bimaa kaanoo ya‘maloon

As reward for what they used to do.

یہ صلہ ہے ان کے اعمال کا.

उसके बदले में जो वे (संसार में) किया करते थे।

لَا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًۭا وَلَا تَأْثِيمًا ٢٥

Laa yasma‘oona feehaa laghwan walaa ta’theemaa

They will not hear therein ill speech or commission of sin -

نہ وہاں بکواس سنیں گے اور نہ گناه کی بات.

वे उस में न कोई व्यर्थ बात सुनेंगे और न पाप की बात।

إِلَّا قِيلًۭا سَلَٰمًۭا سَلَٰمًۭا ٢٦

Illaa qeelan salaaman salaamaa

Only a saying [of] peace, peace.

صرف سلام ہی سلام کی آواز ہوگی.[1]

केवल सलाम ही सलाम की आवाज़ होगी।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی دنیامیں تو باہم لڑائی جھگڑے ہی ہوتے ہیں، حتیٰ کہ بہن بھائی بھی اس سے محفوظ نہیں، اس اختلاف و نزاع سے دلوں میں کدورتیں اور بغض و عنادپیدا ہوتا ہے جو ایک دوسرےکے خلاف بدزبانی، سب وشتم، غیبت اور چغل خوری وغیرہ پر انسان کو آمادہ کرتا ہے۔ جنت ان تمام اخلاقی گندگیوں اور بےہودگیوں سے نہ صرف پاک ہوگی، بلکہ وہاں سلام ہی سلام کی آوازیں سننے میں آئیں گی، فرشتوں کی طرف سے بھی اور آپس میں اہل جنت کی طرف سے بھی۔ جس کا مطلب ہے کہ وہاں سلام و تحیہ توہو گا۔ لیکن دل اور زبان کی وہ خرابیاں نہیں ہوں گی جو دنیامیں عام ہیں حتیٰ کہ بڑے بڑے دین دار بھی ان سے محفوظ نہیں۔

وَأَصْحَٰبُ ٱلْيَمِينِ مَآ أَصْحَٰبُ ٱلْيَمِينِ ٢٧

Wa’ashaabul yameeni maa ashaabul yameen

The companions of the right - what are the companions of the right?

اور داہنے ہاتھ والے کیا ہی اچھے ہیں داہنے ہاتھ والے.[1]

और दाहिने हाथ वाले, क्या ही अच्छे हैं दाहिने हाथ वाले!

Translator's notes
Urdu [1] اب تک سابقین (مُقَرَّبِينَ) کا ذکر تھا، أَصْحَابُ الْيَمِينِ سے اب عام مومنین کا ذکر ہورہا ہے۔

فِى سِدْرٍۢ مَّخْضُودٍۢ ٢٨

Fee sidrim makhdood

[They will be] among lote trees with thorns removed

وه بغیرکانٹوں کی بیریوں.

वे बिना कँटीले बेरियों में होंगे।

وَطَلْحٍۢ مَّنضُودٍۢ ٢٩

Watalhim mandood

And [banana] trees layered [with fruit]

اور تہ بہ تہ کیلوں.

तथा परत-दर-परत लगे हुए केलों में।

وَظِلٍّۢ مَّمْدُودٍۢ ٣٠

Wazillim mamdood

And shade extended

اور لمبے لمبے سایوں.[1]

और ऐसी छाया में जो अच्छी तरह फैली हुई है।[4]

Translator's notes
Urdu [1] جیسے ایک حدیث میں ہے کہ (جنت کے ایک درخت کے سائے تلے ایک گھوڑ سوار سو سال تک چلتا رہے گا، تب بھی، وہ سایہ ختم نہیں ہوگا)۔ (صحيح بخاري، تفسير سورة الواقعة ، مسلم ، كتاب الجنة ، باب إن في الجنة شجرة....)۔
Hindi [4] ह़दीस में है कि स्वर्ग में एक वृक्ष है जिसकी छाया में सवार सौ वर्ष चलेगा फिर भी वह समाप्त नहीं होगी। (सह़ीह़ बुख़ारी : 4881)

وَمَآءٍۢ مَّسْكُوبٍۢ ٣١

Wamaa’im maskoob

And water poured out

اور بہتے ہوئے پانیوں.

और प्रवाहित जल में।

وَفَٰكِهَةٍۢ كَثِيرَةٍۢ ٣٢

Wafaakihatin katheerah

And fruit, abundant [and varied],

اور بکثرت پھلوں میں.

तथा बहुत अधिक फलों में।

لَّا مَقْطُوعَةٍۢ وَلَا مَمْنُوعَةٍۢ ٣٣

Llaa maqtoo‘atin walaa mamnoo‘ah

Neither limited [to season] nor forbidden,

جو نہ ختم ہوں نہ روک لیے جائیں.[1]

जो न कभी समाप्त होंगे और न उनसे कोई रोक-टोक होगी।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی یہ پھل موسمی نہیں ہوں گے کہ موسم گزر گیا تو یہ پھل بھی آئندہ فصل تک ناپید ہو جائیں، یہ پھل اس طرح فصل گل ولالہ کے پابند نہیں ہوں گے، بلکہ بہار و خزاں اور گرمی و سردی ہر موسم میں دستیاب ہوں گے۔ اس طرح ان کے حصول میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

وَفُرُشٍۢ مَّرْفُوعَةٍ ٣٤

Wafurushim marfoo‘ah

And [upon] beds raised high.

اور اونچے اونچے فرشوں میں ہوں گے.[1]

और ऊँचे बिस्तरों पर होंगे।

Translator's notes
Urdu [1] بعض نے فرشوں سے بیویوں اور مرفوعہ سےبلند مرتبہ کا مفہوم مراد لیاہے۔

إِنَّآ أَنشَأْنَٰهُنَّ إِنشَآءًۭ ٣٥

Innaa ansha’naahunna inshaa’aa

Indeed, We have produced them [i.e., the women of Paradise] in a [new] creation

ہم نے ان کی (بیویوں کو) خاص طور پر بنایا ہے.

निःसंदेह हमने उनको एक विशेष रूप से पैदा किया है।

فَجَعَلْنَٰهُنَّ أَبْكَارًا ٣٦

Faja‘alnaahunna abkaaraa

And made them virgins,

اور ہم نے انہیں کنواریاں بنا دیا ہے.[1]

तो हमने उन्हें कुँवारियाँ बनाया है।

Translator's notes
Urdu [1] أَنْشَأْنَاهُنَّ کا مرجع اگرچہ قریب میں نہیں ہے لیکن سیاق کلام اس پر دلالت کرتا ہے کہ اس سے مراد اہل جنت کو ملنے والی بیویاں اور حور عین ہیں۔ حوریں، ولادت کے عام طریقے سے پیدا شدہ نہیں ہوں گی، بلکہ اللہ تعالیٰ خاص طور پر انہیں جنت میں اپنی قدرت خاص سے بنائے گا، اور جو دنیاوی عورتیں ہوں گی، تو و ہ بھی حوروں کے علاوہ اہل جنت کو بیویوں کے طور پر ملیں گی، ان میں بوڑھی، کالی، بدشکل، جس طرح کی بھی ہوں گی، سب کو اللہ تعالی ﺀ جنت میں جوانی اور حسن وجمال سے نواز دے گا، نہ کوئی بوڑھی،بوڑھی رہے گی، نہ کوئی بدشکل، بدشکل بلکہ سب باکرہ (کنواری) کی حیثیت میں ہوں گی۔

عُرُبًا أَتْرَابًۭا ٣٧

‘uruban atraabaa

Devoted [to their husbands] and of equal age,

محبت والیاں اور ہم عمر ہیں.[1]

जो पतियों को प्रिय और समान आयु वाली हैं।

Translator's notes
Urdu [1] عُرُبٌ عَرُوبَةٌ کی جمع ہے۔ ایسی عورت جو اپنے حسن وجمال اور دیگر محاسن کی وجہ سے خاوند کو نہایت محبوب ہو۔ أَتْرَابٌ تِرْبٌ کی جمع ہے۔ ہم عمر، یعنی سب عورتیں جو اہل جنت کو ملیں گی، ایک ہی عمر کی ہوں گی، جیساکہ حدیث میں بیان کیا گیا ہے کہ سب جنتی 33 سال کی عمر کےہوں گے، (سنن ترمذي، باب ما جاء في سن أهل الجنة) یا مطلب ہےکہ خاوندوں کی ہم عمر ہوں گی۔ مطلب دونوں صورتوں میں ایک ہی ہے۔

لِّأَصْحَٰبِ ٱلْيَمِينِ ٣٨

Lli’ashaabil yameen

For the companions of the right [who are]

دائیں ہاتھ والوں کے لیے ہیں.

दाहिने हाथ वालों के लिए।

ثُلَّةٌۭ مِّنَ ٱلْأَوَّلِينَ ٣٩

Thullatum minal awwaleen

A company of the former peoples

جم غفیر ہے اگلوں میں سے.[1]

एक बड़ा समूह पहले लोगों में से हैं।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی آدم (عليه السلام) سے لے کر نبی کریم ﹲ تک کےلوگوں میں سے یا خود امت محمدیہ کے اگلوں میں سے۔

وَثُلَّةٌۭ مِّنَ ٱلْءَاخِرِينَ ٤٠

Wathullatum minal aakhireen

And a company of the later peoples.

اور بہت بڑی جماعت ہے پچھلوں میں سے.[1]

तथा एक बड़ा समूह पिछले लोगों में से हैं।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں سے یا آپ کی امت کے پچھلوں میں سے۔

وَأَصْحَٰبُ ٱلشِّمَالِ مَآ أَصْحَٰبُ ٱلشِّمَالِ ٤١

Wa’ashaabus hshimaali maa ashaabus hshimaal

And the companions of the left - what are the companions of the left?

اور بائیں ہاتھ والے کیا ہیں بائیں ہاتھ والے[1]

और बाएँ हाथ वाले, क्या ही बुरे हैं बाएँ हाथ वाले!

Translator's notes
Urdu [1] اس سے مراد اہل جہنم ہیں، جن کو ان کے اعمال نامے بائیں ہاتھ میں پکڑائے جائیں گے، جو ان کی مقدر شدہ شقاوت کی علامت ہو گی۔

فِى سَمُومٍۢ وَحَمِيمٍۢ ٤٢

Fee samoomin wahameem

[They will be] in scorching fire and scalding water

گرم ہوا اور گرم پانی میں (ہوں گے).

(वे) गर्म हवा तथा खौलते जल में होंगे।

وَظِلٍّۢ مِّن يَحْمُومٍۢ ٤٣

Wazillim min yahmoom

And a shade of black smoke,

اورسیاه دھوئیں کے سائے میں.[1]

और काले धुएँ के साये में होंगे।

Translator's notes
Urdu [1] سَمُومٍ، آگ کی حرارت یاگرم ہوا جو مسام بدن میں گھس جائے۔ حَمِيمٍ، کھولتا ہوا پانی، يَحْمُومٍ، حِمَمَةٌ سے ہے، بمعنی سیاہ، اور احم بہت زیادہ سیاہ چیز ہو تو کہا جاتا ہے، يَحْمُومٍ کے معنی سخت کالا دھواں مطلب یہ ہے کہ جہنم کے عذاب سے تنگ آ کر وہ ایک سائے کی طرف دوڑیں گے، لیکن جب وہاں پہنچیں گے تو معلوم ہوگا کہ یہ سایہ نہیں ہے، جہنم ہی کی آگ کا سخت سیاہ دھواں ہے۔ بعض کہتےہیں کہ یہ حَمٌّ سے ہے جو اس چربی کو کہتے ہیں جوآ گ میں جل جل کر سیاہ ہو گئی ہو۔ بعض کہتے ہیں، یہ حِمَمٌ سے ہے، جو کوئلے کےمعنی میں ہے۔ اسی لیے امام ضحاک فرماتے ہیں۔ آگ بھی سیاہ ہے، اہل نار بھی سیاہ رو ہوں گے۔ اور جہنم میں جو کچھ بھی ہوگا۔ ، سیاہ ہی ہو گا۔ اللَّهُمَّ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ۔

لَّا بَارِدٍۢ وَلَا كَرِيمٍ ٤٤

Llaa baaridin walaa kareem

Neither cool nor beneficial.

جو نہ ٹھنڈا ہے نہ فرحت بخش.[1]

जो न शीतल होगा और न देखने में अच्छी ही लगेगा।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی سایہ ٹھنڈا ہوتا ہے، لیکن یہ جس کو سایہ سمجھ رہےہوں گے، وہ سایہ ہی نہیں ہوگا، جوٹھنڈا ہو، وہ تو جہنم کا دھواں ہوگا، وَلا كَرِيمٍ ،جس میں کوئی حسن منظر یا خیر نہیں۔ یا حلاوت نہیں۔

إِنَّهُمْ كَانُوا۟ قَبْلَ ذَٰلِكَ مُتْرَفِينَ ٤٥

Innahum kaanoo qabla dhaalika mutrafeen

Indeed they were, before that, indulging in affluence,

بیشک یہ لوگ اس سے پہلے بہت نازوں میں پلے ہوئے تھے.[1]

निश्चय वे इससे पहले (दुनिया की) सुख-सुविधाओं का आनंद ले रहे थे।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی دنیا میں آخرت سے غافل ہو کر عیش و عشرت کی زندگی میں ڈوبے ہوئے تھے۔

وَكَانُوا۟ يُصِرُّونَ عَلَى ٱلْحِنثِ ٱلْعَظِيمِ ٤٦

Wakaanoo yusirroona ‘alal hinthil ‘azeem

And they used to persist in the great violation,[1612]

اور بڑے بڑے گناہوں پر اصرار کرتے تھے.

तथा वे बड़े गुनाह पर अड़े रहते थे।

Translator's notes
English [1612] i.e., shirk (association with Allāh) or disbelief.

وَكَانُوا۟ يَقُولُونَ أَئِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًۭا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَبْعُوثُونَ ٤٧

Wakaanoo yaqooloona a’idhaa mitnaa wakunnaa turaaban wa‘izaaman a’innaa lamab‘oothoon

And they used to say, "When we die and become dust and bones, are we indeed to be resurrected?

اور کہتے تھے کہ کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈی ہو جائیں گے تو کیا ہم پھر دوباره اٹھا کھڑے کیے جائیں گے.

और वे कहा करते थे कि क्या जब हम मर जाएँगे और हम मिट्टी तथा हड्डियाँ हो जाएँगे, तो क्या सचमुच हम अवश्य उठाए जाने वाले हैं?

أَوَءَابَآؤُنَا ٱلْأَوَّلُونَ ٤٨

Awa’aabaa’unal awwaloon

And our forefathers [as well]?"

اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی؟[1]

और क्या हमारे पहले बाप-दादा भी?

Translator's notes
Urdu [1] اس سے معلوم ہوا کہ عقیدۂ آخرت کا انکار ہی کفر وشرک اور معاصی میں ڈوبے رہنےکا بنیادی سبب ہے . یہی وجہ ہے کہ جب آخرت کاتصور، اس کے ماننے والوں کے ذہنوں میں دھندلا جاتا ہے، تو ان میں بھی فسق و فجور عام ہو جاتا ہے۔ جیسے آج کل عام مسلمانوں کاحال ہے۔

قُلْ إِنَّ ٱلْأَوَّلِينَ وَٱلْءَاخِرِينَ ٤٩

Qul innal awwaleena wal’aakhireen

Say, [O Muḥammad], "Indeed, the former and later peoples

آپ کہہ دیجئے کہ یقیناً سب اگلے اور پچھلے.

आप कह दें : निःसंदेह अगले तथा पिछले (सभी) लोग।

لَمَجْمُوعُونَ إِلَىٰ مِيقَٰتِ يَوْمٍۢ مَّعْلُومٍۢ ٥٠

Lamajmoo‘oona ilaa meeqaati yawmim ma‘loom

Are to be gathered together for the appointment of a known Day."

ضرور جمع کئے جائیں گے ایک مقرر دن کے وقت.

एक ज्ञात दिन के निश्चित समय पर अवश्य एकत्र किए जाने वाले हैं।

ثُمَّ إِنَّكُمْ أَيُّهَا ٱلضَّآلُّونَ ٱلْمُكَذِّبُونَ ٥١

Thumma innakum ayyuhad daalloonal mukadhdhiboon

Then indeed you, O those astray [who are] deniers,

پھر تم اے گمراہو جھٹلانے والو!

फिर निःसंदेह तुम ऐ गुमराहो! झुठलाने वालो!

لَءَاكِلُونَ مِن شَجَرٍۢ مِّن زَقُّومٍۢ ٥٢

La’aakiloona min shajarim min zaqqoom

Will be eating from trees of zaqqūm

البتہ کھانے والے ہو تھوہر کا درخت.

निश्चय ही ज़क़्क़ूम (थूहड़) के वृक्ष में से खाने वाले हो।[5]

Translator's notes
Hindi [5] (देखिए : सूरह साफ़्फ़ात, आयत : 62)

فَمَالِـُٔونَ مِنْهَا ٱلْبُطُونَ ٥٣

Famaali’oona minhal butoon

And filling with it your bellies

اور اسی سے پیٹ بھرنے والے ہو.[1]

फिर उससे अपने पेट भरने वाले हो।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی اس کریہ المنظر اور نہایت بدذائقہ اور تلخ درخت کا کھانا تمہیں اگرچہ سخت ناگوار ہوگا، لیکن بھوک کی شدت سےتمہیں اسی سے اپنا پیٹ بھرنا ہوگا۔

فَشَٰرِبُونَ عَلَيْهِ مِنَ ٱلْحَمِيمِ ٥٤

Fashaariboona ‘alayhi minal hameem

And drinking on top of it from scalding water

پھر اس پر گرم کھولتا پانی پینے والے ہو.

फिर उसपर खौलते पानी से पीने वाले हो।

فَشَٰرِبُونَ شُرْبَ ٱلْهِيمِ ٥٥

Fashaariboona shurbal heem

And will drink as the drinking of thirsty camels.

پھر پینے والے بھی پیاسے اونٹوں کی طرح.[1]

फिर पीने वाले हो प्यास की बीमारी वाले ऊँट[6] के समान।

Translator's notes
Urdu [1] هِيمٌ ، أَهْيَمُ کی جمع ہے، ان پیاسے اونٹوں کو کہا جاتا ہے جو ایک خاص بیماری کی وجہ سے پانی پر پانی پیئے جاتے ہیں لیکن ان کی پیاس نہیں بجھتی۔ مطلب یہ ہے کہ زقوم کھانے کے بعد بھی اس طرح نہیں پیو گے جس طرح عام معمول ہوتا ہے، بلکہ ایک تو بطور عذاب کے تمہیں پینے کےلیے کھولتاہوا پانی ملے گا۔ دوسرا تم اسے پیاسے اونٹوں کی طرح پیئے جاؤ گے لیکن تمہاری پیاس دور نہیں ہوگی۔
Hindi [6] यह ऊँट में एक विशेष रोग होता है जिससे उसकी प्यास नहीं जाती।

هَٰذَا نُزُلُهُمْ يَوْمَ ٱلدِّينِ ٥٦

Haadhaa nuzuluhum yawmad deen

That is their accommodation on the Day of Recompense.

قیامت کے دن ان کی مہمانی یہ ہے.[1]

यह बदले के दिन उनकी मेहमाननवाज़ी है।

Translator's notes
Urdu [1] یہ بطور استہزا اور تہکم کے فرمایا، ورنہ مہمانی تو وہ ہوتی ہے جو مہمان کی عزت کے لیےتیار کی جاتی ہے۔ یہ ایسے ہی ہےجیسے بعض مقام پر فرمایا: «فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ» (آل عمران: 21) ”ان کو دردناک عذاب کی خوش خبری سنا دیجیئے“۔

نَحْنُ خَلَقْنَٰكُمْ فَلَوْلَا تُصَدِّقُونَ ٥٧

Nahnu khalaqnaakum falawlaa tusaddiqoon

We have created you, so why do you not believe?

ہم ہی نے تم سب کو پیدا کیا ہے پھر تم کیوں باور نہیں کرتے؟[1]

हमने ही तुम्हें पैदा किया, फिर तुम (पुनः जीवित किए जाने को) क्यों सच नहीं मानते?

Translator's notes
Urdu [1] یعنی تم جانتے ہو کہ تمہیں پیدا کرنے والا اللہ ہی ہے، پھر تم اس کو مانتے کیوں نہیں ہو؟ یا دوبارہ زندہ کرنے پر یقین کیوں نہیں کرتے؟

أَفَرَءَيْتُم مَّا تُمْنُونَ ٥٨

Afara’aytum maa tumnoon

Have you seen that which you emit?[1613]

اچھا پھر یہ تو بتلاؤ کہ جو منی تم ٹپکاتے ہو.

तो क्या तुमने उस वीर्य पर विचार किया, जो तुम टपकाते हो?

Translator's notes
English [1613] i.e., semen, which contains the potential for human life.

ءَأَنتُمْ تَخْلُقُونَهُۥٓ أَمْ نَحْنُ ٱلْخَٰلِقُونَ ٥٩

A’antum takhluqoonahoo am nahnul khaaliqoon

Is it you who creates it, or are We the Creator?

کیا اس کا (انسان) تم بناتے ہو یا پیدا کرنے والے ہم ہی ہیں؟[1]

क्या तुम उसे पैदा करते हो, या हम ही पैदा करने वाले हैं?

Translator's notes
Urdu [1] یعنی تمہارے بیویوں سےمباشرت کرنے کے نتیجے میں تمہارے جو قطرات منی عورتوں کے رحموں میں جاتے ہیں، ان سے انسانی شکل وصورت بنانے والے ہم ہیں یا تم؟

نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ ٱلْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ ٦٠

Nahnu qaddarnaa baynakumul mawta wamaa nahnu bimasbooqeen

We have decreed death among you, and We are not to be outdone

ہم ہی نے تم میں موت کو متعین کر دیا[1] ہے اور ہم اس سے ہارے ہوئے نہیں ہیں.[2]

हम ही ने तुम्हारे बीच मृत्यु का समय निश्चित किया है और हम कदापि विवश नहीं हैं।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی ہر شخص کی موت کا وقت مقرر کر دیا ہے، جس سے کوئی تجاوز نہیں کر سکتا۔ چنانچہ کوئی بچپن میں، کوئی جوانی میں اور کوئی بڑھاپے میں فوت ہوتا ہے۔
[2] یا مغلوب اور عاجز نہیں ہیں، بلکہ قادر ہیں۔

عَلَىٰٓ أَن نُّبَدِّلَ أَمْثَٰلَكُمْ وَنُنشِئَكُمْ فِى مَا لَا تَعْلَمُونَ ٦١

‘alaa an nubaddila amthaalakum wanunshi’akum fee maa laa ta‘lamoon

In that We will change your likenesses and produce you in that [form] which you do not know.[1614]

کہ تمہاری جگہ تم جیسے اور پیدا کر دیں اور تمہیں نئے سرے سے اس عالم میں پیدا کریں جس سے تم (بالکل) بےخبر ہو.[1]

कि हम तुम्हारे रूप को परिवर्तित कर दें और तुम्हें ऐसी शक्ल-सूरत में पैदा कर दें, जिसे तुम नहीं जानते।

Translator's notes
English [1614] An alternative meaning has also been given: "...in that We will replace the likes of you [with others upon the earth] and create you [in the Hereafter] in that which you do not know."
Urdu [1] یعنی تمہاری صورتیں مسخ کر کے تمہیں بندر اور خنزیر بنادیں اور تمہاری جگہ تمہاری شکل و صورت کی کوئی اور مخلوق پیداکردیں۔

وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ ٱلنَّشْأَةَ ٱلْأُولَىٰ فَلَوْلَا تَذَكَّرُونَ ٦٢

Walaqad ‘alimtumun nash’atal oolaa falawlaa tadhakkaroon

And you have already known the first creation, so will you not remember?

تمہیں یقینی طور پر پہلی دفعہ کی پیدائش معلوم ہی ہے پھر کیوں عبرت حاصل نہیں کرتے؟[1]

तथा निश्चय ही तुम पहली पैदाइश को जान चुके हो, फिर तुम नसीहत ग्रहण क्यों नहीं करते?

Translator's notes
Urdu [1] یعنی کیوں یہ نہیں سمجھتے کہ جس طرح اس نے تمہیں پہلی مرتبہ پیدا کیا (جس کا تمہیں علم ہے) وہ دوبارہ بھی پیدا کر سکتا ہے۔

أَفَرَءَيْتُم مَّا تَحْرُثُونَ ٦٣

Afara’aytum maa tahruthoon

And have you seen that [seed] which you sow?

اچھا پھر یہ بھی بتلاؤ کہ تم جو کچھ بوتے ہو.

फिर क्या तुमने उसपर विचार किया जो कुछ तुम बोते हो?

ءَأَنتُمْ تَزْرَعُونَهُۥٓ أَمْ نَحْنُ ٱلزَّٰرِعُونَ ٦٤

A’antum tazra‘oonahoo am nahnuz zaari‘oon

Is it you who makes it grow, or are We the grower?

اسے تم ہی اگاتے ہو یا ہم اگانے والے ہیں.[1]

क्या तुम उसे उगाते हो, या हम ही उगाने वाले हैं?

Translator's notes
Urdu [1] یعنی زمین میں تم جو بیج بوتے ہو، اس سے ایک درخت زمین کے اوپر نمودار ہو جاتا ہے۔ غلے کے ایک بےجان دانے کوپھاڑ کر اور زمین کے سینے کو چیر کو اس طرح درخت اگانے والا کون ہے؟ یہ بھی منی کے قطرے سے انسان بنا دینے کی طرح ہماری ہی قدرت کا شاہکار ہے۔ یا تمہارے کسی ہنر یا چھو منتر کانتیجہ ہے؟

لَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنَٰهُ حُطَٰمًۭا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُونَ ٦٥

Law nashaa’u laja‘alnaahu hutaaman fazaltum tafakkahoon

If We willed, We could make it [dry] debris, and you would remain in wonder,[1615]

اگر ہم چاہیں تواسے ریزه ریزه کر ڈالیں اور تم حیرت کے ساتھ باتیں بناتے ہی ره جاؤ.[1]

यदि हम चाहें, तो अवश्य उसे चूर-चूर कर दें, फिर तुम आश्चर्य करते रह जाओ।

Translator's notes
English [1615] At what had happened or remain in a state of shock. Another meaning is "in regret."
Urdu [1] یعنی کھیتی کو سرسبز وشاداب کرنےکے بعد، جب وہ پکنے کے قریب ہو جائے توہم اگر چاہیں تو اسے خشک کر کے ریزہ ریزہ کردیں اور تم حیرت سے منہ ہی تکتے رہ جاؤ۔ تَفَكُّهٌ اضداد میں سے ہے اس کے معنی نعمت وخوش حالی بھی ہیں اور حزن ویاس بھی۔ یہاں دوسرے معنی مراد ہیں، اس کے مختلف معانی کیے گئے ہیں، تُنَوِّعُونَ كَلامَكُمْ ، تَنْدَمُونَ ، تَحْزَنُونَ ، تَعْجَبُونَ ، تَلاوَمُونَ، اور تَفْجَعُونَ وغیرہ۔ ظَلْتُمْ، اصل میں ظَلَلْتُم بمعنی صِرْتُمْ اور تَفَكَّهُونَ، تَتَفَكَّهُونَ ہے۔

إِنَّا لَمُغْرَمُونَ ٦٦

Innaa lamughramoon

[Saying], "Indeed, we are [now] in debt;

کہ ہم پر تو تاوان ہی پڑ گیا.[1]

कि निःसंदेह हमपर दाँड डाल दिया गया।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی ہم نے پہلے زمین پر ہل چلا کر اسے ٹھیک کیا پھر بیج ڈالا، پھر اسے پانی دیتے رہے، لیکن جب فصل کے پکنے کا وقت آیا تو وہ خشک ہو گئی، اور ہمیں کچھ بھی نہ ملا یعنی یہ سارا خرچ اور محنت، ایک تاوان ہی ہوا جو ہمیں برداشت کرنا پڑا۔ تاوان کا مطلب یہی ہوتا ہے کہ انسان کو اس کے مال یا محنت کامعاوضہ نہ ملے، بلکہ وہ یوں ہی ضائع ہو جائے یا زبردستی اس سے کچھ موصول کر لیا جائے۔ اور اس کےبدلے میں اسے کچھ نہ دیا جائے۔

بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ ٦٧

Bal nahnu mahroomoon

Rather, we have been deprived."

بلکہ ہم بالکل محروم ہی ره گئے.

बल्कि हम वंचित हो गए हैं।

أَفَرَءَيْتُمُ ٱلْمَآءَ ٱلَّذِى تَشْرَبُونَ ٦٨

Afara’aytumul maa’al ladhee tashraboon

And have you seen the water that you drink?

اچھا یہ بتاؤ کہ جس پانی کو تم پیتے ہو.

फिर क्या तुमने उस पानी पर विचार किया, जो तुम पीते हो?

ءَأَنتُمْ أَنزَلْتُمُوهُ مِنَ ٱلْمُزْنِ أَمْ نَحْنُ ٱلْمُنزِلُونَ ٦٩

A’antum anzaltumoohu minal muzni am nahnul munziloon

Is it you who brought it down from the clouds, or is it We who bring it down?

اسے بادلوں سے بھی تم ہی اتارتے ہو یا ہم برساتے ہیں؟

क्या तुमने उसे बादल से उतारा है, या हम ही उतारने वाले हैं?

لَوْ نَشَآءُ جَعَلْنَٰهُ أُجَاجًۭا فَلَوْلَا تَشْكُرُونَ ٧٠

Law nashaa’u ja‘alnaahu ujaajan falawlaa tashkuroon

If We willed, We could make it bitter, so why are you not grateful?

اگر ہماری منشا ہو تو ہم اسے کڑوا زہر کردیں پھر تم ہماری شکرگزاری کیوں نہیں کرتے؟[1]

यदि हम चाहें, तो उसे अत्यंत खारा बना दें, फिर तुम शुक्र अदा क्यों नहीं करते?

Translator's notes
Urdu [1] یعنی اس احسان پر ہماری اطاعت کر کے ہمارا عملی شکر اداکیوں نہیں کرتے؟

أَفَرَءَيْتُمُ ٱلنَّارَ ٱلَّتِى تُورُونَ ٧١

Afara’aytumun naaral latee tooroon

And have you seen the fire that you ignite?

اچھا ذرا یہ بھی بتاؤ کہ جو آگ تم سلگاتے ہو.

फिर क्या तुमने उस आग पर विचार किया, जो तुम सुलगाते हो?

ءَأَنتُمْ أَنشَأْتُمْ شَجَرَتَهَآ أَمْ نَحْنُ ٱلْمُنشِـُٔونَ ٧٢

A’antum ansha’tum shajaratahaa am nahnul munshi’oon

Is it you who produced its tree, or are We the producer?

اس کے درخت کو تم نے پیدا کیا ہے یا ہم اس کے پیدا کرنے والے ہیں؟[1]

क्या तुमने उसके वृक्ष को पैदा किया है, या हम ही पैदा करने वाले हैं?

Translator's notes
Urdu [1] کہتے ہیں عرب میں دو درخت ہیں، مرخ اور عفار، ان دونوں سے ٹہنیاں لے کر، ان کو آپس میں رگڑا جائے تو اس سےآگ کے شرارے نکلتے ہیں۔

نَحْنُ جَعَلْنَٰهَا تَذْكِرَةًۭ وَمَتَٰعًۭا لِّلْمُقْوِينَ ٧٣

Nahnu ja‘alnaahaa tadhkiratan wamataa‘al lilmuqween

We have made it a reminder[1616] and provision for the travelers,[1617]

ہم نے اسے سبب نصیحت[1] اور مسافروں کے فائدے کی چیز بنایا ہے.[2]

हमने ही उसे यात्रियों के लिए एक नसीहत तथा लाभ का सामान बनाया है।

Translator's notes
English [1616] Of the great fire of Hell.
[1617] In the form of flints or other means by which to ignite fire. Travelers are mentioned because of the special convenience to them, although it is a provision for all people in general.
Urdu [1] کہ اس کے اثرات اور فوائد حیرت انگیز ہیں اور دنیاکی بےشمار چیزوں کی تیاری کے لیے اسے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔ جو ہماری قدرت عظیمہ کی نشانی ہے، پھر ہم نے جس طرح دنیامیں یہ آگ پیدا کی ہے، ہم آخرت میں بھی پیدا کرنے پر قادر ہیں۔ جو اس سے 69 درجہ حرارت میں زیادہ ہو گی۔ (كَمَا فِي الْحَدِيثِ)۔
[2] مُقْوِينَ، مُقْوٍ کی جمع ہے، قَوَاءٌ یعنی خالی صحرا میں داخل ہونے والا، مراد مسافر ہے۔ یعنی مسافر صحراؤں اور جنگلوں میں ان درختوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں، اس سے روشنی، گرمی اور ایندھن حاصل کرتے ہیں۔ بعض نے مُقْوٍ سے وہ فقرا مراد لیےہیں جو بھوک کی وجہ سے خالی پیٹ ہوں۔ بعض نے اس کی معنی مُسْتَمْتِعِينَ (فائدہ اٹھانے والے) کیے ہیں۔ اس میں امیر ، غریب، مقیم اور مسافر سب آ جاتے ہیں اور سب ہی آگ سے فائدہ اٹھاتے ہیں، اسی لیے حدیث میں جن تین چیزوں کو عام رکھنے کا اوران سے کسی کو نہ روکنے کا حکم دیا گیا ہے، ان میں پانی اورگھاس کے علاوہ آگ بھی ہے، (أبو داود، كتاب البيوع، باب في منع الماء ، وسنن ابن ماجه، كتاب الرهون، باب المسلمون شركاء في ثلاث) امام ابن کثیر نے اس مفہوم کو زیادہ پسندکیا ہے۔

فَسَبِّحْ بِٱسْمِ رَبِّكَ ٱلْعَظِيمِ ٧٤

Fasabbih bismi rabbikal ‘azeem

So exalt the name of your Lord, the Most Great.

پس اپنے بہت بڑے رب کے نام کی تسبیح کیا کرو.

अतः (ऐ नबी!) आप अपने महान पालनहार के नाम की तसबीह करें।

۞ فَلَآ أُقْسِمُ بِمَوَٰقِعِ ٱلنُّجُومِ ٧٥

Falaa uqsimu bimawaaqi‘in nujoom

Then I swear by the setting of the stars,[1618]

پس میں قسم کھاتا ہوں ستاروں کے گرنے کی.[1]

अतः नहीं! मैं सितारों के गिरने की जगहों की क़सम खाता हूँ!

Translator's notes
English [1618] Allāh (subḥānahu wa taʿālā) confirms absolutely by oath.
Urdu [1] فَلا أُقْسِمُ میں ”لا“ زائد ہے جو تاکید کے لیے ہے۔ یا یہ زائد نہیں ہے۔ بلکہ ماقبل کی کسی چیز کی نفی کےلیے ہے۔ یعنی یہ قرآن کہانت یا شاعری نہیں ہے بلکہ میں ستاروں کے گرنے کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ قرآن عزت والا ہے . . . مَوَاقِعُ النُّجُومِ سے مراد ستاروں کے طلوع و غروب کی جگہیں اور ان کی منزلیں اور مدارہیں، بعض نے ترجمہ کیا ہے ”قسم کھاتا ہوں آیتوں کے اترنے کی پیغمبروں کے دلوں میں“ (موضح القرآن) یعنی نجوم، قرآن کی آیات اور مواقع، قلوب انبیا۔ بعض نے اس کا مطلب قرآن کا آہستہ آہستہ بتدریج اترنا اور بعض نے قیامت والے ستاروں کا جھڑنا مراد لیا ہے۔ (ابن کثیر)۔

وَإِنَّهُۥ لَقَسَمٌۭ لَّوْ تَعْلَمُونَ عَظِيمٌ ٧٦

Wa’innahoo laqasamul law ta‘lamoona ‘azeem

And indeed, it is an oath - if you could know - [most] great.

اور اگرتمہیں علم ہو تو یہ بہت بڑی قسم ہے.

और निःसंदेह यह निश्चय ऐसी क़सम है कि यदि तुम जानो तो बहुत बड़ी है।

إِنَّهُۥ لَقُرْءَانٌۭ كَرِيمٌۭ ٧٧

Innahoo laqur’aanun kareem

Indeed, it is a noble Qur’ān.

کہ بیشک یہ قرآن بہت بڑی عزت واﻻ ہے.[1]

निःसंदेह, यह निश्चित रूप से एक प्रतिष्ठित क़ुरआन है।

Translator's notes
Urdu [1] یہ جواب قسم ہے۔

فِى كِتَٰبٍۢ مَّكْنُونٍۢ ٧٨

Fee kitaabim maknoon

In a Register well-protected;[1619].

جو ایک محفوظ کتاب میں درج ہے[1]

एक छिपाकर रखी हुई[7] किताब में (अंकित) है।

Translator's notes
English [1619] The Preserved Slate (al-Lawḥ al-Maḥfūẓ), which is with Allāh (subḥānahu wa taʿālā).
Urdu [1] یعنی لوح محفوظ ہیں۔
Hindi [7] इससे अभिप्राय 'लौह़े मह़फ़ूज़' है।

لَّا يَمَسُّهُۥٓ إِلَّا ٱلْمُطَهَّرُونَ ٧٩

Llaa yamassuhoo illal mutahharoon

None touch it except the purified [i.e., the angels].

جسے صرف پاک لوگ ہی چھو سکتے ہیں.[1]

इसे कोई नहीं छूता सिवाय उनके जो बहुत पवित्र किए गए हैं।[8]

Translator's notes
Urdu [1] لا يَمَسُّهُ، میں ضمیر کا مرجع لوح محفوط ہے اور پاک لوگوں سے مراد فرشتے، بعض نے اس کا مرجع، قرآن کریم کو بنایا ہے یعنی اس قرآن کو فرشتے ہی چھوتےہیں، یعنی آسمانوں پر فرشتوں کے علاوہ کسی کی بھی رسائی اس قرآن تک نہیں ہوتی۔ مطلب مشرکین کی تردید ہے جو کہتے تھے کہ قرآن شیاطین لے کر اترتے ہیں۔ اللہ نے فرمایا یہ کیونکر ممکن ہے یہ قرآن تو شیطانی اثرات سے بالکل محفوظ ہے۔
Hindi [8] इससे अभिप्राय फ़रिश्तें हैं। (देखिए : सूरत अबस, आयत : 15-16)

تَنزِيلٌۭ مِّن رَّبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ٨٠

Tanzeelum mir rabbil ‘aalameen

[It is] a revelation from the Lord of the worlds.

یہ رب العالمین کی طرف سےاترا ہوا ہے.

यह सारे संसार के पालनहार की ओर से उतारा गया है।

أَفَبِهَٰذَا ٱلْحَدِيثِ أَنتُم مُّدْهِنُونَ ٨١

Afabihaadhal hadeethi antum mudhinoon

Then is it to this statement that you are indifferent

پس کیا تم ایسی بات کو سرسری (اور معمولی) سمجھ رہے ہو؟[1]

फिर क्या तुम इस वाणी की उपेक्षा करने वाले हो?

Translator's notes
Urdu [1] حدیث سے مراد قرآن کریم ہے مُدَاهَنَةٌ، وہ نرمی جو کفر ونفاق کے مقابلے میں اختیار کی جائے۔ دراں حالیکہ ان کے مقابلے میں سخت تر رویے کی ضرورت ہے۔ یعنی اس قرآن کو اپنانے کے معاملےمیں تمام کافروں کو خوش کرنے کے لیے نرمی اور اعراض کا راستہ اختیار کر رہے ہو۔ حالانکہ یہ قرآن جو مذکورہ صفات کا حامل ہے، اس لائق ہے کہ اسے نہایت خوشی سے اپنایا جائے۔

وَتَجْعَلُونَ رِزْقَكُمْ أَنَّكُمْ تُكَذِّبُونَ ٨٢

Wataj‘aloona rizqakum annakum tukadhdhiboon

And make [the thanks for] your provision that you deny [the Provider]?

اور اپنے حصے میں یہی لیتے ہو کہ جھٹلاتے پھرو.

तथा तुम (क़ुरआन से) अपना हिस्सा यह बनाते हो कि तुम (इसे) झुठलाते हो?

فَلَوْلَآ إِذَا بَلَغَتِ ٱلْحُلْقُومَ ٨٣

Falawlaa idhaa balaghatil hulqoom

Then why, when it [i.e., the soul at death] reaches the throat

پس جبکہ روح نرخرے تک پہنچ جائے.

फिर क्यों नहीं जब वह (प्राण) गले को पहुँच जाता है।

وَأَنتُمْ حِينَئِذٍۢ تَنظُرُونَ ٨٤

Wa’antum heena’idhin tanzuroon

And you are at that time looking on -

اور تم اس وقت آنکھوں سے دیکھتے رہو.[1]

और तुम उस समय देख रहे होते हो।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی روح نکلتے ہوئے دیکھتے ہو لیکن اسے ٹال سکنے کی یا اسے کوئی فائدہ پہنچانےکی قدرت نہیں رکھتے۔

وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنكُمْ وَلَٰكِن لَّا تُبْصِرُونَ ٨٥

Wanahnu aqrabu ilayhi minkum walaakil laa tubsiroon

And We [i.e., Our angels] are nearer to him than you, but you do not see -

ہم اس شخص سے بہ نسبت تمہارے بہت زیاده قریب ہوتے ہیں[1] لیکن تم نہیں دیکھ سکتے.[2]

तथा हम तुमसे अधिक उसके निकट होते हैं, परंतु तुम नहीं देखते।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی مرنے والے کے ہم، تم سے بھی زیادہ قریب ہوتےہیں۔ اپنے علم، قدرت اور رؤیت کے اعتبار سے۔ یا ہم سے مراد اللہ کے کارندے یعنی موت کے فرشتے ہیں جو اس کی روح قبض کرتےہیں۔
[2] یعنی اپنی جہالت کی وجہ سے تمہیں اس بات کا ادراک نہیں کہ اللہ تو تمہاری شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے یا روح قبض کرنے والے فرشتوں کو تم دیکھ نہیں سکتے۔

فَلَوْلَآ إِن كُنتُمْ غَيْرَ مَدِينِينَ ٨٦

Falawlaa in kuntum ghayra madeeneen

Then why do you not, if you are not to be recompensed,

پس اگر تم کسی کے زیرفرمان نہیں.

तो अगर तुम (किसी के) अधीन नहीं हैं तो क्यों नहीं।

تَرْجِعُونَهَآ إِن كُنتُمْ صَٰدِقِينَ ٨٧

Tarji‘oonahaa in kuntum saadiqeen

Bring it back,[1620] if you should be truthful?

اور اس قول میں سچے ہو تو (ذرا) اس روح کو تو لوٹاؤ.[1]

तुम उसे वापस ले आते, यदि तुम सच्चे हो?

Translator's notes
English [1620] i.e., return the soul to the body, meaning that just as you cannot prevent death when it is decreed, you will not escape the recompense when it is decreed.
Urdu [1] دَانَ يَدِينُ کے معنی ہیں، ماتحت ہونا، دوسرے معنی ہیں بدلہ دینا۔ یعنی اگر تم اس بات میں سچے ہو کہ کوئی تمہارا آقا اور مالک نہیں جس کے تم زیرفرمان اور ماتحت ہو یاکوئی جزا سزا کا دن نہیں آئے گا، تو اس قبض کی ہوئی روح کو اپنی جگہ پر واپس لوٹا کر دکھاو اور اگرتم ایسا نہیں کر سکتے تو اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ تمہارا گمان باطل ہے۔ یقیناً تمہارا ایک آقا ہے اور یقیناً ایک دن آئے گا جس میں وہ آقا ہر ایک کو اس کے عمل کی جزادے گا۔

فَأَمَّآ إِن كَانَ مِنَ ٱلْمُقَرَّبِينَ ٨٨

Fa’ammaa in kaana minal muqarrabeen

And if he [i.e., the deceased] was of those brought near [to Allāh],

پس جو کوئی بارگاه الٰہی سے قریب کیا ہوا ہوگا.[1]

फिर यदि वह निकटवर्तियों में से है।

Translator's notes
Urdu [1] سورت کے آغاز میں اعمال کےلحاظ سے انسانوں کی جو تین قسمیں بیان کی گئیں تھیں، ان کا پھر ذکر کیا جا رہا ہے۔ یہ ان کی پہلی قسم ہے جنہیں مقربین کے علاوہ سابقین بھی کہا جاتا ہے۔ کیونکہ وہ نیکی کے ہرکام میں آگے آگے ہوتے ہیں اور قبول ایمان میں بھی دوسروں سے سبقت کرتے ہیں اور اپنی اسی خوبی کی وجہ سے وہ مقربین بارگاہ الٰہی قرار پاتے ہیں۔

فَرَوْحٌۭ وَرَيْحَانٌۭ وَجَنَّتُ نَعِيمٍۢ ٨٩

Farawhun warayhaanun wajannatu na‘eem

Then [for him is] rest and bounty and a garden of pleasure.

اسے تو راحت ہے اور غذائیں ہیں اور آرام والی جنت ہے.

तो उसके लिए आराम और अच्छी जीविका और नेमतों से भरी जन्नत है।

وَأَمَّآ إِن كَانَ مِنْ أَصْحَٰبِ ٱلْيَمِينِ ٩٠

Wa’ammaa in kaana min ashaabil yameen

And if he was of the companions of the right,

اور جو شحص داہنے (ہاتھ) والوں میں سے ہے.[1]

और यदि वह दाहिने हाथ वालों में से है।

Translator's notes
Urdu [1] یہ دوسری قسم ہے، عام مومنین۔ یہ بھی جہنم سے بچ کر جنت میں جائیں گے، تاہم درجات میں سابقین سے کم تر ہوں گے۔ موت کے وقت فرشتے ان کو بھی سلامتی کی خوش خبری دیتے ہیں۔

فَسَلَٰمٌۭ لَّكَ مِنْ أَصْحَٰبِ ٱلْيَمِينِ ٩١

Fasalaamul laka min ashaabil yameen

Then [the angels will say], "Peace for you; [you are] from the companions of the right."

تو بھی سلامتی ہے تیرے لیے کہ تو داہنے والوں میں سے ہے.

तो (कहा जाएगा) तेरे लिए सलामती है (कि तू) दाहिने हाथ वालों में से है।

وَأَمَّآ إِن كَانَ مِنَ ٱلْمُكَذِّبِينَ ٱلضَّآلِّينَ ٩٢

Wa’ammaa in kaana minal mukadhdhibeenad daalleen

But if he was of the deniers [who were] astray,

لیکن اگر کوئی جھٹلانے والوں گمراہوں میں سے ہے.[1]

और यदि वह व्यक्ति झुठलाने वाले गुमराहों में से है,

Translator's notes
Urdu [1] یہ تیسری قسم ہے جنہیں آغازسورت میں أَصْحَابُ الْمَشْئَمَة ِکہا گیا تھا، بائیں ہاتھ والے یا حاملین نحوست۔ یہ اپنے کفر ونفاق کی سزا یا اس کی نحوست عذاب جہنم کی صورت میں بھگتیں گے۔

فَنُزُلٌۭ مِّنْ حَمِيمٍۢ ٩٣

Fanuzulum min hameem

Then [for him is] accommodation of scalding water

تو کھولتے ہوئے گرم پانی کی مہمانی ہے.

तो उसके लिए खौलते हुए पानी का अतिथि सत्कार है।

وَتَصْلِيَةُ جَحِيمٍ ٩٤

Watasliyatu jaheem

And burning in Hellfire.

اور دوزخ میں جانا ہے.

तथा जहन्नम की आग में जलना है।

إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ حَقُّ ٱلْيَقِينِ ٩٥

Inna haadhaa lahuwa haqqul yaqeen

Indeed, this is the true certainty,

یہ خبر سراسر حق اور قطعاً یقینی ہے.

निःसंदेह यक़ीनन यही है वह सत्य जो निश्चित है।

فَسَبِّحْ بِٱسْمِ رَبِّكَ ٱلْعَظِيمِ ٩٦

Fasabbih bismi rabbikal ‘azeem

So exalt the name of your Lord, the Most Great.

پس تواپنے عظیم الشان پروردگار کی تسبیح کر.[1]

अतः आप अपने महान पालनहार के नाम की महिमा करें।

Translator's notes
Urdu [1] حدیث میں آتا ہے کہ دو کلمے اللہ کو بہت محبوب ہیں، زباں پر ہلکے اور وزن میں بھاری۔ سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِه سَبْحَانَ اللهِ الْعَظِيمِ (صحيح بخاري آخری حدیث وصحيح مسلم كتاب الذكر ، باب فضل التهليل والتسبيح والدعاء)۔

Popular surahs