الرَّحۡمَٰن

Surah Rahman

The Beneficent · Surah 55 · 78 ayaat · Madani

سورہ الرحمن

Read Surah Ar-Rahman in Arabic, with transliteration and its meaning in English (Saheeh International), Urdu (Muhammad Ibrahim Junagarhi) and Hindi (Azizul Haq al-Omari). Tap a language to hide or show it.

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

ٱلرَّحْمَٰنُ ١

Arrahmaan

The Most Merciful

رحمٰن نے.

अत्यंत दयावान् ने।

عَلَّمَ ٱلْقُرْءَانَ ٢

‘allamal qur’aan

Taught the Qur’ān,

قرآن سکھایا.[1]

यह क़ुरआन सिखाया।

Translator's notes
Urdu [1] کہتےہیں کہ یہ اہل مکہ کےجواب میں ہے جوکہتے تھے کہ یہ قرآن محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کو کوئی انسان سکھاتا ہے بعض کہتےہیں کہ ان کے اس قول کے جواب میں ہے کہ رحمٰن کیا ہے؟ قرآن سکھانے کا مطلب ہے، اسے آسان کر دیا، یااللہ نے اپنے پیغمبر کوسکھایا اور پیغمبر نے امت کو سکھایا۔ اس سورت میں اللہ نےاپنی بہت سی نعمتیں گنوائی ہیں۔ چونکہ تعلیم قرآن ان میں قدرومنزلت اور اہمیت وافادیت کے لحاظ سےسب سے نمایاں ہے، اس لیے پہلے اسی نعمت کا ذکر فرمایا ہے۔ (فتح القدیر)۔

خَلَقَ ٱلْإِنسَٰنَ ٣

Khalaqal insaan

Created man,

اسی نے انسان کو پیدا کیا.[1]

उसने मनुष्य को पैदा किया।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی یہ بندر وغیرہ جانوروں سے ترقی کرتےکرتے انسان نہیں بن گئے ہیں۔ جیسا کہ دارون کا فلسفہ ارتقا ہے۔ بلکہ انسان کواسی شکل وصورت میں اللہ نے پیدا فرمایا ہے۔ جو جانوروں سے الگ ایک مستقل مخلوق ہے۔ انسان کا لفظ بطور جنس کے ہے۔

عَلَّمَهُ ٱلْبَيَانَ ٤

‘allamahul bayaan

[And] taught him eloquence.

اور اسے بولنا سکھایا.[1]

उसे बात करना सिखाया।

Translator's notes
Urdu [1] اس بیان سےمراد ہر شخص کی اپنی مادری بولی ہے جو بغیرسیکھے ازخود ہر شخص بول لیتا اور اس میں اپنے مافی الضمیر کا اظہار کر لیتاہے، حتیٰ کہ وہ چھوٹا بچہ بھی بولتا ہے، جس کو کسی بات کا علم اور شعور نہیں ہوتا۔ یہ اس تعلیم الٰہی کا نتیجہ ہے جس کا ذکر اس آیت میں ہے۔

ٱلشَّمْسُ وَٱلْقَمَرُ بِحُسْبَانٍۢ ٥

Ashshamsu walqamaru bihusbaan

The sun and the moon [move] by precise calculation,

آفتاب اور ماہتاب (مقرره) حساب سے ہیں.[1]

सूर्य तथा चंद्रमा एक हिसाब से चल रहे हैं।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی اللہ کے ٹھہرائے ہوئے حساب سے اپنی اپنی منزلوں پر رواں دواں رہتےہیں، ان سے تجاوز نہیں کرتے۔

وَٱلنَّجْمُ وَٱلشَّجَرُ يَسْجُدَانِ ٦

Wannajmu washshajaru yasjudaan

And the stars and trees prostrate.[1593]

اور ستارے اور درخت دونوں سجده کرتے ہیں.[1]

तथा बिना तने के पौधे और पेड़ सजदा करते हैं।

Translator's notes
English [1593] They submit obediently to the laws of Allāh. See 22:18. An additional meaning of "najm" is vegetation of a kind without a trunk, stalk or stem.
Urdu [1] جیسے دوسرےمقام پر فرمایا أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ يَسْجُدُ لَهُ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَمَنْ فِي الأَرْضِ وَالشَّمْسُ وَالْقَمَرُ وَالنُّجُومُ وَالْجِبَالُ وَالشَّجَرُ وَالدَّوَابُّ الآية (الحج: 18)۔

وَٱلسَّمَآءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ ٱلْمِيزَانَ ٧

Wassamaa’a rafa‘ahaa wawada‘al meezaan

And the heaven He raised and imposed the balance

اسی نے آسمان کو بلند کیا اور اسی نے ترازو رکھی.[1]

और उसने आकाश को ऊँचा किया और न्याय का संतुलन स्थापित किया।[1]

Translator's notes
Urdu [1] یعنی زمین میں انصاف رکھا، جس کا اس نے لوگوں کو حکم دیا، جیسے فرمایا: لَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلَنَا بِالْبَيِّنَاتِ وَأَنْزَلْنَا مَعَهُمُ الْكِتَابَ وَالْمِيزَانَ لِيَقُومَ النَّاسُ بِالْقِسْطِ (الحديد: 25)۔
Hindi [1] (देखिए : सूरतुल-ह़दीद, आयत : 25) अर्थ यह है कि धरती में न्याय का नियम बनाया और उसके पालन का आदेश दिया।

أَلَّا تَطْغَوْا۟ فِى ٱلْمِيزَانِ ٨

Allaa tatghaw fil meezaan

That you not transgress within the balance.

تاکہ تم تولنے میں تجاوز نہ کرو.[1]

ताकि तुम माप-तौल में अति न करो।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی انصاف سے تجاوز نہ کرو۔

وَأَقِيمُوا۟ ٱلْوَزْنَ بِٱلْقِسْطِ وَلَا تُخْسِرُوا۟ ٱلْمِيزَانَ ٩

Wa’aqeemul wazna bilqisti walaa tukhsirul meezaan

And establish weight in justice and do not make deficient the balance.

انصاف کے ساتھ وزن کو ٹھیک رکھو اور تول میں کم نہ دو.

तथा न्याय के साथ तौल को सीधा रखो और माप-तौल में कमी न करो।

وَٱلْأَرْضَ وَضَعَهَا لِلْأَنَامِ ١٠

Wal’arda wada‘ahaa lil’anaam

And the earth He laid [out] for the creatures.

اور اسی نے مخلوق کے لیے زمین بچھا دی.

और उसने धरती को सृष्टि के लिए (रहने योग्य) बनाया।

فِيهَا فَٰكِهَةٌۭ وَٱلنَّخْلُ ذَاتُ ٱلْأَكْمَامِ ١١

Feehaa faakihatun wannakhlu dhaatul akmaam

Therein is fruit and palm trees having sheaths [of dates]

جس میں میوے ہیں اور خوشے والے کھجور کے درخت ہیں.[1]

उसमें फल हैं, तथा आवरणों वाले खजूर के वृक्ष हैं।

Translator's notes
Urdu [1] أَكْمَامٌ، كِمٌّ کی جمع ہے وِعَاءُ التَّمْرِ، کھجور پر چڑھا ہوا غلاف۔

وَٱلْحَبُّ ذُو ٱلْعَصْفِ وَٱلرَّيْحَانُ ١٢

Walhabbu dhul ‘asfi warrayhaan

And grain having husks and scented plants.

اور بھس واﻻ اناج ہے[1] ۔ اور خوشبودار پھول ہیں.

और भूसे वाले अन्न तथा सुगंधित पौधे हैं।

Translator's notes
Urdu [1] حَبٌّ سےمراد ہر وہ خوراک ہے جو انسان اور جانور کھاتے ہیں خشک ہو کراس کا پودا بھس بن جاتا ہے تو جانوروں کے کام آتا ہے۔

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ١٣

Fabi’ayyi aalaa’i rabbikumaa tukadhdhibaan

So which of the favors of your Lord would you deny?[1594]

پس (اے انسانو اور جنو!) تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]

तो तुम दोनों अपने पालनहार की किन-किन नेमतों को झुठलाओगे?

Translator's notes
English [1594] Literally, "you two," addressing the species of mankind and jinn.
Urdu [1] یہ انسانوں اور جنوں دونوں سے خطاب ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنی نعتمیں گنوا کر ان سے پوچھ رہا ہے۔ یہ تکرار اس شخص کی طرح ہے جو کسی پرمسلسل احسان کرے لیکن وہ اس کے احسان کا منکر ہو، جیسے کہے، میں نے تیرا فلاں کام کیا، کیا تو انکار کرتا ہے؟ فلاں چیز تجھے دی، کیا تجھے یاد نہیں؟ تجھ پر فلاں احسان کیا، کیا تجھے ہمارا ذرا خیال نہیں؟ (فتح القدیر)۔

خَلَقَ ٱلْإِنسَٰنَ مِن صَلْصَٰلٍۢ كَٱلْفَخَّارِ ١٤

Khalaqal insaana min salsaalin kalfakhkhaar

He created man from clay like [that of] pottery.

اس نےانسان کو بجنے والی مٹی سے پیدا کیا جو ٹھیکری کی طرح تھی.[1]

उसने मनुष्य को ठीकरी की तरह बजने वाली मिट्टी से पैदा किया।

Translator's notes
Urdu [1] صَلْصَالٍ خشک مٹی، جس میں آ واز ہو۔ فَخَّارٌ آگ میں پکی ہوئی مٹی، جسے ٹھیکری کہتےہیں۔ اس انسان سےمراد حضرت آدم (عليه السلام) ہیں، جن کا پہلے مٹی سے پتلا بنایا گیا اور پھر اس میں اللہ نے روح پھونکی۔ پھر حضرت آدم (عليه السلام) کی بائیں پسلی سے حوا کو پیدا فرمایا، اور پھر ان دونوں سے نسل انسانی چلی۔

وَخَلَقَ ٱلْجَآنَّ مِن مَّارِجٍۢ مِّن نَّارٍۢ ١٥

Wakhalaqal jaanna mim maarijim min naar

And He created the jinn from a smokeless flame of fire.

اور جنات کو آگ کے شعلے سے پیدا کیا.[1]

तथा जिन्नों को आग की ज्वाला से पैदा किया।

Translator's notes
Urdu [1] اس سے مراد سب سے پہلا جن ہے جو ابوالجن ہے، یا جن بطور جنس کے ہے۔ جیساکہ ترجمہ جنس کے اعتبار سے ہی کیا گیا ہے۔ مَارِجٍ آگ سے بلند ہونے والے شعلے کو کہتےہیں۔

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ١٦

Fabi’ayyi aalaa’i rabbikumaa tukadhdhibaan

So which of the favors of your Lord would you deny?

پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]

तो तुम दोनों अपने पालनहार की किन-किन नेमतों को झुठलाओगे?

Translator's notes
Urdu [1] یعنی تمہاری یہ پیدائش بھی اور پھر تم سے مزید نسلوں کی تخلیق وافزائش، یہ اللہ کی نعمتوں میں سے ہے۔ کیا تم اس نعمت کا انکار کرو گے؟

رَبُّ ٱلْمَشْرِقَيْنِ وَرَبُّ ٱلْمَغْرِبَيْنِ ١٧

Rabbul mashriqayni warabbul maghribayn

[He is] Lord of the two sunrises and Lord of the two sunsets.[1595]

وه رب ہے دونوں مشرقوں اور دونوں مغربوں کا[1]

(वह) सूर्योदय[2] के दोनों स्थानों तथा सूर्यास्त के दोनों स्थानों का रब है।

Translator's notes
English [1595] i.e., the points of sunrise in the east and sunset in the west in both summer and winter.
Urdu [1] ایک گرمی کا مشرق اورایک سردی کا مشرق، اسی طرح مغرب ہے۔ اس لیے دونوں کو تثنیہ ذکر کیاہے، موسموں کے اعتبار سے مشرق و مغرب کامختلف ہونا اس میں بھی انس و جن کی بہت سی مصلحتیں ہیں، اس لیے اسے بھی نعمت قرار دیا گیا ہے۔
Hindi [2] गर्मी तथा जाड़े में सूर्योदय तथा सूर्यास्त के स्थानों का। इससे अभिप्राय पूर्व तथा पश्चिम की दिशा नहीं है।

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ١٨

Fabi’ayyi aalaa’i rabbikumaa tukadhdhibaan

So which of the favors of your Lord would you deny?

تو (اے جنو اورانسانو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

तो तुम दोनों अपने पालनहार की किन-किन नेमतों को झुठलाओगे?

مَرَجَ ٱلْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِيَانِ ١٩

Marajal bahrayni yaltaqiyaan

He released the two seas,[1596] meeting [one another];

اس نے دو دریا جاری کر دیے جو ایک دوسرے سے مل جاتے ہیں.

उसने दो सागरों को मिला दिया, जो (देखने में) आपस में मिलते हैं।

Translator's notes
English [1596] Two bodies of water or two sea waters of distinct characteristics.

بَيْنَهُمَا بَرْزَخٌۭ لَّا يَبْغِيَانِ ٢٠

Baynahumaa barzakhul laa yabghiyaan

Between them is a barrier so neither of them transgresses.

ان دونوں میں ایک آڑ ہے کہ اس سے بڑھ نہیں سکتے.[1]

उन दोनों के बीच एक अवरोध है (जिससे) वे आगे नहीं बढ़ते।

Translator's notes
Urdu [1] مَرَجَ بمعنی أَرْسَل َجاری کر دیئے۔ اس کی تفصیل سورۃ الفرقان،آیت 53 میں گزر چکی ہے۔ جس کا خلاصہ یہ ہے کہ دو دریاوں سے مراد بعض کے نزدیک ان کے الگ الگ وجود ہیں۔ جیسےمیٹھے پانی کے دریا ہیں، جن سے کھیتیاں سیراب ہوتی ہیں اور انسان ان کا پانی اپنی دیگر ضروریات میں بھی استعمال کرتا ہے۔ دوسری قسم سمندروں کاﭘانی ہے۔ جو کھارا ہے،جس کے کچھ اور فوائد ہیں۔ یہ دونوں آپس میں نہیں ملتے۔ بعض نے اس کا مفہوم یہ بیان کیا ہے کہ کھارے سمندروں میں ہی میٹھے پانی کی لہریں چلتی ہیں اوریہ دونوں لہریں آپس میں نہیں ملتیں، بلکہ ایک دوسرے سے جدا اور ممتاز ہی رہتی ہیں۔ اس کی ایک صورت تویہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے کھارے سمندروں میں ہی کئی مقامات پر میٹھے پانی کی لہریں بھی جاری کی ہوئی ہیں اور وہ کھارے پانی سے الگ ہی رہتی ہیں۔ دوسری صورت یہ بھی ہے کہ اوپرکھارا پانی ہو اور اس کی تہ میں نیچے چشمہ آب شیریں۔ جیسا کہ واقعتاً بعض مقامات پر ایسا ہے۔ تیسری صورت یہ ہے کہ جن مقامات پر میٹھے پانی کے دریا کا پانی سمندر میں جا گرتا ہے، وہاں کئی لوگوں کا مشاہدہ ہے کہ دونوں پانی میلوں دور تک اس طرح ساتھ ساتھ چلتے ہیں کہ ایک طرف میٹھا دریائی پانی اور دوسری طرف وسیع و عریض سمندر کا کھارا پانی، ان کے درمیان اگرچہ کوئی آڑ نہیں۔ لیکن یہ باہم نہیں ملتے۔ دونوں کے درمیان یہ وہ برزخ (آڑ) ہے جو اللہ نے رکھ دی ہے، دونوں اس سے تجاوز نہیں کرتے۔

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ٢١

Fabi’ayyi aalaa’i rabbikumaa tukadhdhibaan

So which of the favors of your Lord would you deny?

پس اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

तो तुम दोनों अपने पालनहार की किन-किन नेमतों को झुठलाओगे?

يَخْرُجُ مِنْهُمَا ٱللُّؤْلُؤُ وَٱلْمَرْجَانُ ٢٢

Yakhruju minhumal lu’lu’u walmarjaan

From both of them emerge pearl and coral.

ان دونوں میں سے موتی اور مونگے برآمد ہوتے ہیں.[1]

उन दोनों से मोती और मूँगा निकलते हैं।

Translator's notes
Urdu [1] مَرْجَانٌ سے چھوٹے موتی یا پھر مونگے مراد ہیں۔ کہتے ہیں کہ آسمان سے بارش ہوتی ہے تو سیپیاں اپنے مونہہ کھول دیتی ہیں، جو قطرہ ان کے اندر پڑ جاتا ہے، وہ موتی بن جاتا ہےمشہور یہی ہے کہ موتی وغیرہ میٹھے پانی کے دریاؤں سے نہیں، بلکہ صرف آب شور یعنی سمندروں سے ہی نکلتے ہیں۔ لیکن قرآن نے تثنیہ کی ضمیر استعمال کی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ دونوں سے ہی موتی نکلتے ہیں۔ چونکہ موتی کثرت کے ساتھ سمندروں سےہی نکلتے ہیں، اس لیےاس کی شہرت ہو گئی ہے۔ تاہم شیریں دریاؤں سے اس کی نفی ممکن نہیں بلکہ موجودہ دور کے تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ میٹھے دریا میں بھی موتی ہوتے ہیں۔ البتہ ان کے مسلسل جاری رہنے کی وجہ سے ان سے موتی نکالنا مشکل امر ہے۔ بعض نے کہا ہے کہ مراد مجموعہ ہے، ان میں سے کسی ایک سے بھی موتی نکل جائیں توان پر تثنیہ کا اطلاق صحیح ہے۔ بعض نے کہا کہ شیریں دریا بھی عام طور پر سمندر میں ہی گرتے ہیں اور وہیں سے موتی نکالے جاتے ہیں، اس لیے گو منبع دریائے شور ہی ہوئے، لیکن دوسرے دریاؤں کا حصہ بھی اس میں شامل ہے لیکن موجودہ دورکے تجربات کے بعد ان تاویلات اور تکلﻔات کی ضرورت نہیں۔ وَاللهُ أَعْلَمُ۔

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ٢٣

Fabi’ayyi aalaa’i rabbikumaa tukadhdhibaan

So which of the favors of your Lord would you deny?

پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]

तो तुम दोनों अपने पालनहार की किन-किन नेमतों को झुठलाओगे?

Translator's notes
Urdu [1] یہ جواہر اورموتی زیب وزینت اور حسن وجمال کا مظہر ہیں اور اہل شوق واہل ثروت انہیں اپنے ذوق جمال کی تسکین اور حسن ورعنائی میں اضافے ہی کے لیے استعمال کرتےہیں، اس لیے ان کا نعمت ہونا بھی واضح ہے۔

وَلَهُ ٱلْجَوَارِ ٱلْمُنشَـَٔاتُ فِى ٱلْبَحْرِ كَٱلْأَعْلَٰمِ ٢٤

Walahul jawaaril munsha’aatu fil bahri kal’a‘laam

And to Him belong the ships [with sails] elevated in the sea like mountains.

اور اللہ ہی کی (ملکیت میں) ہیں وه جہاز جو سمندروں میں پہاڑ کی طرح بلند (چل پھر رہے) ہیں.[1]

तथा उसी के अधिकार में हैं समुद्र में चलने वाले पहाड़ों जैसे जहाज़।

Translator's notes
Urdu [1] الْجَوَارِ، جَارِيَةٌ (چلنے والی) کی جمع اور محذوف موصوف (السُّفُنُ) کی صفت ہے۔ مُنْشَآتٌ کے معنی مرفوعات ہیں، یعنی بلند کی ہوئیں، مراد بادبان ہیں،جو بادبانی کشتیوں میں جھنڈوں کی طرح اونچے اور بلند بنائے جاتے ہیں۔ بعض نے اس کے معنی مصنوعات کے کیے ہیں یعنی اللہ کی بنائی ہوئی جو سمندر میں چلتی ہیں۔

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ٢٥

Fabi’ayyi aalaa’i rabbikumaa tukadhdhibaan

So which of the favors of your Lord would you deny?

پس (اے انسانو اور جنو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]

तो तुम दोनों अपने पालनहार की किन-किन नेमतों को झुठलाओगे?

Translator's notes
Urdu [1] ان کے ذریعے سے بھی نقل وحمل کی جو آسانیاں ہیں، محتاج وضاحت نہیں، اس لیے یہ بھی اللہ کی عظیم نعمت ہے۔

كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍۢ ٢٦

Kullu man ‘alayhaa faan

Everyone upon it [i.e., the earth] will perish,

زمین پر جو ہیں سب فنا ہونے والے ہیں.

हर कोई जो इस (धरती) पर है, नष्ट होने वाला है।

وَيَبْقَىٰ وَجْهُ رَبِّكَ ذُو ٱلْجَلَٰلِ وَٱلْإِكْرَامِ ٢٧

Wayabqaa wajhu rabbika dhul jalaali wal’ikraam

And there will remain the Face[1597] of your Lord, Owner of Majesty and Honor.

صرف تیرے رب کی ذات جو عظمت اور عزت والی ہے باقی ره جائے گی.

तथा आपके पालनहार का चेहरा बाक़ी रहेगा, जो बड़ी महिमा और सम्मान वाला है।

Translator's notes
English [1597] See footnote to 2:19.

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ٢٨

Fabi’ayyi aalaa’i rabbikumaa tukadhdhibaan

So which of the favors of your Lord would you deny?

پھرتم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]

तो तुम दोनों अपने पालनहार की किन-किन नेमतों को झुठलाओगे?

Translator's notes
Urdu [1] فنائے دنیا کے بعد، جزا وسزا یعنی عدل کا اہتمام ہوگا، لہٰذا یہ بھی ایک نعمت عظمیٰ ہے جس پر شکرا الٰہی واجب ہے۔

يَسْـَٔلُهُۥ مَن فِى ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِى شَأْنٍۢ ٢٩

Yas’aluhoo man fis samaawaati wal’ardi kulla yawmin huwa fee sha’n

Whoever is within the heavens and earth asks Him; every day He is in [i.e., bringing about] a matter.[1598]

سب آسمان وزمین والے اسی سے مانگتے ہیں[1] ۔ ہر روز وه ایک شان میں ہے.[2]

उसी से माँगता है, जो कोई आकाशों तथा धरती में है। वह प्रतिदिन एक (नए) कार्य में है।[3]

Translator's notes
English [1598] For each of His creatures.
Urdu [1] یعنی سب اس کے محتاج اور اس کے در کے سوالی ہیں۔
[2] ہر روز کا مطلب، ہر وقت۔ شان کے معنی امر یا معاملہ ، یعنی ہر وقت وہ کسی نہ کسی کام میں مصروف ہے، کسی کو بیمار کر رہا ہے، کسی کو شفایاب، کسی کو تونگر بنا رہا ہے تو کسی تونگرکو فقیر۔ کسی کو گدا سے شاہ اور شاہ سے گدا، کسی کو بلندیوں پر فائز کرر ہا ہے، کسی کو پستی میں گرا رہا ہے، کسی کو ہست سے نیست اور نیست کو ہست کررہا ہے وغیرہ۔ الغرض کائنات میں یہ سارے تصرف اسی کے امر ومشیت سےہو رہے ہیں اور شب وروز کا کوئی لمحہ ایسا نہیں جو اس کی کارگزاری سے خالی ہو۔ هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ، لا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلا نَوْمٌ۔
Hindi [3] अर्थात वह अपनी उत्पत्ति की आवश्यकताएँ पूरी करता, प्रार्थनाएँ सुनता, सहायता करता, रोगी को निरोग करता, अपनी दया प्रदान करता, तथा अपमान-सम्मान और विजय-प्राजय देता और अनगिनत कार्य करता है।

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ٣٠

Fabi’ayyi aalaa’i rabbikumaa tukadhdhibaan

So which of the favors of your Lord would you deny?

پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]

तो तुम दोनों अपने पालनहार की किन-किन नेमतों को झुठलाओगे?

Translator's notes
Urdu [1] اوراتنی بڑی ہستی کاﮨر وقت بندوں کے امور ومعاملات کی تدبیر میں لگے رہنا، کتنی بڑی نعمت ہے۔

سَنَفْرُغُ لَكُمْ أَيُّهَ ٱلثَّقَلَانِ ٣١

Sanafrughu lakum ayyuhat hthaqalaan

We will attend to you, O prominent beings.[1599]

(جنوں اور انسانوں کے گروہو!) عنقریب ہم تمہاری طرف پوری طرح متوجہ ہو جائیں گے.[1]

हम जल्द ही तुम्हारे लिए फ़ारिग़ होंगे[4] ऐ दो भारी समूहो! (जिन्नो और इनसानो!)[5]

Translator's notes
English [1599] Specifically two: mankind and jinn.
Urdu [1] اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اللہ کو فراغت نہیں ہے بلکہ یہ محاورۃً بولا گیا ہے۔ جس کا مقصد وعید وتہدید ہے۔ ثَقَلانِ (جن وانس کو) اس لیے کہا گیا ہے کہ ان کو تکالیف شرعیہ کا پابندکیا گیا ہے، اس پابندی یا بوجھ سے دوسری مخلوق مستثنیٰ ہے۔
Hindi [4] इस वाक्या का अर्थ मुह़ावरे में धमकी देना और सावधान करना है।
[5] इसमें प्रलय के दिन की ओर संकेत है जब सब मनुष्यों और जिन्नों के कर्मों का ह़िसाब लिया जाएगा।

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ٣٢

Fabi’ayyi aalaa’i rabbikumaa tukadhdhibaan

So which of the favors of your Lord would you deny?

پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤگے؟

तो तुम दोनों अपने पालनहार की किन-किन नेमतों को झुठलाओगे?

يَٰمَعْشَرَ ٱلْجِنِّ وَٱلْإِنسِ إِنِ ٱسْتَطَعْتُمْ أَن تَنفُذُوا۟ مِنْ أَقْطَارِ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ فَٱنفُذُوا۟ ۚ لَا تَنفُذُونَ إِلَّا بِسُلْطَٰنٍۢ ٣٣

Yaama‘sharal jinni wal’insi inis tata‘tum an tanfudhoo min aqtaaris samaawaati wal’ardi fanfudhoo laa tanfudhoona illaa bisultaan

O company of jinn and mankind, if you are able to pass beyond the regions of the heavens and the earth, then pass. You will not pass except by authority [from Allāh].

اے گروه جنات و انسان! اگر تم میں آسمانوں اور زمین کے کناروں سے باہر نکل جانے کی طاقت ہے تو نکل بھاگو[1] ! بغیر غلبہ اور طاقت کے تم نہیں نکل سکتے.[2]

ऐ जिन्न तथा मनुष्य के समूह! यदि तुम आकाशों तथा धरती के किनारों से निकल सकते हो, तो निकल भागो, (परंतु) तुम शक्ति (प्रभुत्व) के बिना नहीं निकल सकोगे।[6]

Translator's notes
Urdu [1] یہ تہدید بھی نعمت ہے کہ اس سے بدکار، بدیوں کے ارتکاب سے باز آجائے اورمحسن زیادہ نیکیاں کمائے۔
[2] یعنی اللہ کی تقدیر اور قضا سے تم بھاگ کر کہیں جا سکتے ہو تو چلے جاؤ، لیکن یہ طاقت کس میں ہے؟ اور بھاگ کر آخر کہاں جائے گا؟ کون سی جگہ ایسی ہے جو اللہ کے اختیارات سے باہر ہو۔ یہ بھی تہدید ہے جو مذکورہ تہدید کی طرح نعمت ہے۔ بعض نے کہا ہے کہ یہ میدان محشر میں کہا جائے گا، جب کہ فرشتے ہر طرف سے لوگوں کو گھیر رکھے ہوں گے۔ دونوں ہی مفہوم اپنی اپنی جگہ صحیح ہیں۔
Hindi [6] अर्थ यह है कि अल्लाह की पकड़ से बच निकलना तुम्हारे बस में नहीं है।

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ٣٤

Fabi’ayyi aalaa’i rabbikumaa tukadhdhibaan

So which of the favors of your Lord would you deny?

پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

तो तुम दोनों अपने पालनहार की किन-किन नेमतों को झुठलाओगे?

يُرْسَلُ عَلَيْكُمَا شُوَاظٌۭ مِّن نَّارٍۢ وَنُحَاسٌۭ فَلَا تَنتَصِرَانِ ٣٥

Yursalu ‘alaykumaa shuwaazum min naarin wanuhaasun falaa tantasiraan

There will be sent upon you a flame of fire and smoke,[1600] and you will not defend yourselves.

تم پر آگ کے شعلے اور دھواں چھوڑا جائے گا[1] پھر تم مقابلہ نہ کر سکو گے.[2]

तुम दोनों पर आग का ज्वाला तथा धुआँ छोड़ा जाएगा। फिर तुम अपने आपको बचा नहीं सकोगे।

Translator's notes
English [1600] Another possible meaning is liquefied brass or copper.
Urdu [1] مطلب یہ ہے کہ اگر تم قیامت والے دن کہیں بھاگ کر گئے بھی، تو فرشتے آگ کے شعلے اور دھواں تم پر چھوڑ کر یا پگھلا ہوا تانبہ تمہارے سروں پر ڈال کر تمہیں واپس لے آئیں گے۔ نُحَاسٌ کے دوسرے معنی پگھلے ہوئے تانبے کے کیے گئے ہیں۔
[2] یعنی اللہ کے عذاب کو ٹالنے کی تم قدرت نہیں رکھو گے۔

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ٣٦

Fabi’ayyi aalaa’i rabbikumaa tukadhdhibaan

So which of the favors of your Lord would you deny?

پھر اپنے رب کی نعمتوں میں سے کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

तो तुम दोनों अपने पालनहार की किन-किन नेमतों को झुठलाओगे?

فَإِذَا ٱنشَقَّتِ ٱلسَّمَآءُ فَكَانَتْ وَرْدَةًۭ كَٱلدِّهَانِ ٣٧

Fa’idhan shaqqatis samaa’u fakaanat wardatan kaddihaan

And when the heaven is split open and becomes rose-colored like oil[1601] -

پس جب کہ آسمان پھٹ کر سرخ ہو جائے جیسے کہ سرخ چمڑه.[1]

फिर जब आकाश फट जाएगा, तो वह तेल की तरह लाल हो जाएगा।

Translator's notes
English [1601] Or "like a tanned skin."
Urdu [1] قیامت والے دن آسمان پھٹ پڑے گا، فرشتے زمین پر اترآئیں گے، اس دن یہ نار جہنم کی شدت حرارت سے پگھل کر سرخ نری کے چمڑے کر طرح ہو جائے گا۔ دِهَانٌ ،سرخ چمڑہ۔

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ٣٨

Fabi’ayyi aalaa’i rabbikumaa tukadhdhibaan

So which of the favors of your Lord would you deny? -

پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

तो तुम दोनों अपने पालनहार की किन-किन नेमतों को झुठलाओगे?

فَيَوْمَئِذٍۢ لَّا يُسْـَٔلُ عَن ذَنۢبِهِۦٓ إِنسٌۭ وَلَا جَآنٌّۭ ٣٩

Fayawma’idhil laa yus’alu ‘an dhanbihee insun walaa jaann

Then on that Day none will be asked about his sin among men or jinn.[1602]

اس دن کسی انسان اورکسی جن سے اس کے گناہوں کی پرسش نہ کی جائے گی.[1]

फिर उस दिन न किसी मनुष्य से उसके गुनाह के बारे में पूछा जाएगा और न किसी जिन्न से।

Translator's notes
English [1602] Once they have been condemned to the Fire.
Urdu [1] یعنی جس وقت وہ قبروں سےباہر نکلیں گے۔ ورنہ بعد میں موقف حساب میں ان سے باز پرس کی جائے گی۔ بعض نے اس کا مطلب یہ بیان کیا ہے کہ گناہوں کی بابت نہیں پوچھا جائے گا، کیونکہ ان کا تو پورا ریکارڈ فرشتوں کے پاس بھی ہوگا اور اللہ کے علم میں بھی۔ البتہ پوچھا جائے گا کہ تم نے یہ کیوں کیے؟ یا یہ مطلب ہے، ان سے نہیں پوچھا جائے گا بلکہ انسانی اعضا خودبول کر ہر بات بتلائیں گے۔

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ٤٠

Fabi’ayyi aalaa’i rabbikumaa tukadhdhibaan

So which of the favors of your Lord would you deny?

پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

तो तुम दोनों अपने पालनहार की किन-किन नेमतों को झुठलाओगे?

يُعْرَفُ ٱلْمُجْرِمُونَ بِسِيمَٰهُمْ فَيُؤْخَذُ بِٱلنَّوَٰصِى وَٱلْأَقْدَامِ ٤١

Yu‘raful mujrimoona biseemaahum fayu’khadhu binnawaasee wal’aqdaam

The criminals will be known by their marks, and they will be seized by the forelocks and the feet.

گناه گار صرف حلیہ ہی سے پہچان لیے جائیں گے[1] اور ان کی پیشانیوں کے بال اور قدم پکڑ لیے جائیں گے.[2]

अपराधियों की पहचान उनके चिह्नों से होगी, फिर माथे के बालों और पैरों से (उन्हें) पकड़ा जाएगा।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی جس طرح اہل ایمان کی علامت ہوگی کہ ان کے اعضائے وضو چمکتے ہوں گے۔ اسی طرح گناہ گاروں کےچہرے سیاہ، آنکھیں نیلگوں اور وہ دہشت زدہ ہوں گے۔
[2] فرشتے ان کی پیشانیاں اور ان کے قدموں کے ساتھ ملا کر پکڑیں گے اور جہنم میں ڈال دیں گے، یا کبھی پیشانیوں سے اور کبھی قدموں سے انہیں پکڑیں گے۔

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ٤٢

Fabi’ayyi aalaa’i rabbikumaa tukadhdhibaan

So which of the favors of your Lord would you deny?

پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

तो तुम दोनों अपने पालनहार की किन-किन नेमतों को झुठलाओगे?

هَٰذِهِۦ جَهَنَّمُ ٱلَّتِى يُكَذِّبُ بِهَا ٱلْمُجْرِمُونَ ٤٣

Haadhihee jahannamul latee yukadhdhibu bihal mujrimoon

This is Hell, which the criminals deny.

یہ ہے وه جہنم جسے مجرم جھوٹا جانتے تھے.

यही है वह जहन्नम, जिसे अपराधी लोग झुठलाते थे।

يَطُوفُونَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ حَمِيمٍ ءَانٍۢ ٤٤

Yatoofoona baynahaa wabayna hameemin aan

They will circulate between it and scalding water, heated [to the utmost degree].

اس کے اور کھولتے ہوئے گرم پانی کے درمیان چکر کھائیں گے.[1]

वे उसके और खौलते हुए पानी के बीच चक्कर लगा रहे होंगे।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی کبھی انہی حجیم کا عذاب دیا جائے گا اور کبھی مَاءٌ حَمِيمٌ پینے کا عذاب۔ آنٍ گرم۔ یعنی سخت کھولتا ہوا پانی، جو ان کی انتڑیوں کو کاٹ دے گا۔ أَعَاذَنَا اللهُ مِنْهَا۔

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ٤٥

Fabi’ayyi aalaa’i rabbikumaa tukadhdhibaan

So which of the favors of your Lord would you deny?

پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

तो तुम दोनों अपने पालनहार की किन-किन नेमतों को झुठलाओगे?

وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِۦ جَنَّتَانِ ٤٦

Waliman khaafa maqaama rabbihee jannataan

But for he who has feared the position of his Lord[1603] are two gardens -

اور اس شخص کے لیے جو اپنے رب کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرا دو جنتیں ہیں.[1]

और जो व्यक्ति अपने पालनहार के समक्ष खड़े होने से डर गया, उसके लिए दो बाग़ हैं।

Translator's notes
English [1603] An alternative meaning is "the standing [for account] before his Lord."
Urdu [1] جیسے حدیث میں آتا ہے۔ ”دو باغ چاندی کے ہیں، جن میں برتن اورجو کچھ ان میں ہے، سب چاندی کے ہوں گے۔ دو باغ سونے کے ہیں اور ان کے برتن اور جو کچھ ان میں ہے، سب سونے کے ہی ہوں گے“۔ (صحيح بخاري، تفسير سور الرحمن) بعض آثار میں ہے کہ سونے کے باغ خواص مومنین مُقَرَّبِينَ اورچاندی کے باغ عام مومنین أَصْحَابُ الْيَمِينِ کے لیے ہوں گے۔ (ابن کثیر)۔

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ٤٧

Fabi’ayyi aalaa’i rabbikumaa tukadhdhibaan

So which of the favors of your Lord would you deny? -

پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

तो तुम दोनों अपने पालनहार की किन-किन नेमतों को झुठलाओगे?

ذَوَاتَآ أَفْنَانٍۢ ٤٨

Dhawaataa afnaan

Having [spreading] branches.

(دونوں جنتیں) بہت سی ٹہنیوں اور شاخوں والی ہیں.[1]

दोनों बहुत शाखाओं वाले हैं।

Translator's notes
Urdu [1] یہ اشارہ ہے اس طرف کہ اس میں سایہ گنجان اورگہرا ہوگا، نیز پھولوں کی کثرت ہوگی، کیونکہ کہتےہیں ہر شاخ اور ٹہنی پھلوں سے لدی ہوگی۔ (ابن کثیر)۔

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ٤٩

Fabi’ayyi aalaa’i rabbikumaa tukadhdhibaan

So which of the favors of your Lord would you deny?

پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

तो तुम दोनों अपने पालनहार की किन-किन नेमतों को झुठलाओगे?

فِيهِمَا عَيْنَانِ تَجْرِيَانِ ٥٠

Feehimaa ‘aynaani tajriyaan

In both of them are two springs, flowing.

ان دونوں (جنتوں) میں دو بہتے ہوئے چشمے ہیں.[1]

उन दोनों में दो जल स्रोत बहते हैं।

Translator's notes
Urdu [1] ایک کا نام تَسْنِيمٌ اور دوسرے کا سَلْسَبِيلٌ ہے۔

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ٥١

Fabi’ayyi aalaa’i rabbikumaa tukadhdhibaan

So which of the favors of your Lord would you deny?

پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

तो तुम दोनों अपने पालनहार की किन-किन नेमतों को झुठलाओगे?

فِيهِمَا مِن كُلِّ فَٰكِهَةٍۢ زَوْجَانِ ٥٢

Feehimaa min kulli faakihatin zawjaan

In both of them are of every fruit, two kinds.

ان دونوں جنتوں میں ہر قسم کے میوؤں کی دو قسمیں ہوگی.[1]

उन दोनों में प्रत्येक फल के दो प्रकार हैं।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی ذائقے اور لذت کے اعتبار سے ہر پھل دو قسم کا ہو گا، یہ مزید فضل خاص کی ایک صورت ہے۔ بعض نے کہا کہ ایک قسم خشک میوے کی اور دوسری تازہ میوے کی ہو گی۔

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ٥٣

Fabi’ayyi aalaa’i rabbikumaa tukadhdhibaan

So which of the favors of your Lord would you deny?

پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

तो तुम दोनों अपने पालनहार की किन-किन नेमतों को झुठलाओगे?

مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ فُرُشٍۭ بَطَآئِنُهَا مِنْ إِسْتَبْرَقٍۢ ۚ وَجَنَى ٱلْجَنَّتَيْنِ دَانٍۢ ٥٤

Muttaki’eena ‘alaa furushin bataa’inuhaa min istabraqin wajanal jannatayni daan

[They are] reclining on beds whose linings are of silk brocade, and the fruit of the two gardens is hanging low.

جنتی ایسے فرشوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے جن کے استر دبیز ریشم کے ہوں گے[1] ، اور ان دونوں جنتوں کے میوے بالکل قریب ہوں گے.[2]

ऐसे बिस्तरों पर तकिए लगाए होंगे, जिनके स्तर मोटे रेशम के हैं और दोनों बाग़ों के फल निकट हैं।

Translator's notes
Urdu [1] ابری یعنی اوپر کا کپڑاہمیشہ استر سےبہتر اور خوب صورت ہوتا ہے،یہاں صرف استر کا بیان ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ اوپر (ابری) کا کپڑا اس سے کہیں زیادہ عمدہ ہو گا۔
[2] اتنے قریب ہوں گے کہ بیٹھے بیٹھے بلکہ لیٹے لیٹے بھی توڑ سکیں گے۔ قُطُوفُهَا دَانِيَةٌ (الحاقة: 23)۔

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ٥٥

Fabi’ayyi aalaa’i rabbikumaa tukadhdhibaan

So which of the favors of your Lord would you deny?

پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

तो तुम दोनों अपने पालनहार की किन-किन नेमतों को झुठलाओगे?

فِيهِنَّ قَٰصِرَٰتُ ٱلطَّرْفِ لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنسٌۭ قَبْلَهُمْ وَلَا جَآنٌّۭ ٥٦

Feehinna qaasiraatut tarfi lam yatmithhunna insun qablahum walaa jaann

In them are women limiting [their] glances,[1604] untouched[1605] before them by man or jinnī -

وہاں (شرمیلی) نیچی نگاه والی حوریں ہیں[1] جنہیں ان سے پہلے کسی جن وانس نے ہاتھ نہیں لگایا.[2]

उनमें नीची निगाहों वाली औरतें हैं, जिन्हें उनसे पहले न किसी मनुष्य ने हाथ लगाया है और न किसी जिन्न ने।

Translator's notes
English [1604] To their own mates, i.e., being chaste and modest.
[1605] Literally, they have not been caused to bleed by loss of virginity.
Urdu [1] جن کی نگاہیں اپنے خاوندوں کے علاوہ کسی پر نہیں پڑیں گی اور ان کو اپنے خاوند ہی سب سے زیادہ حسین اور اچھے معلوم ہوں گے۔
[2] یعنی باکرہ اور نئی نویلی ہوں گی۔ اس سے قبل وہ کسی کے نکاح میں نہیں رہی ہوں گے۔ یہ آیت اور اس سے ماقبل کی بعض آیات سے صاف طور پر معلوم ہوتا ہے کہ جو جن مومن ہوں گے، وہ بھی مومن انسانوں کی طرح جنت میں جائیں گے اور ان کے لیے بھی وہی کچھ ہوگا جو دیگر اہل ایمان کےلیے ہوگا۔

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ٥٧

Fabi’ayyi aalaa’i rabbikumaa tukadhdhibaan

So which of the favors of your Lord would you deny? -

پس اپنے پالنے والے کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

तो तुम दोनों अपने पालनहार की किन-किन नेमतों को झुठलाओगे?

كَأَنَّهُنَّ ٱلْيَاقُوتُ وَٱلْمَرْجَانُ ٥٨

Ka’annahunnal yaaqootu walmarjaan

As if they were rubies and coral.[1606]

وه حوریں مثل یاقوت اور مونگے کے ہوں گی.[1]

मानो वे (स्त्रियाँ) माणिक और मूँगा हैं।

Translator's notes
English [1606] In purity, color and beauty.
Urdu [1] یعنی صفائی میں یا قوت اور سفیدی وسرخی میں موتی یا مونگے کی طرح ہوں گی۔ جس طرح صحیح احادیث میں بھی ان کے حسن وجمال کو ان الفاظ میں بیان فرمایا گیا ہے ”يُرَى مُخُّ سُوقِهِنَّ مِنْ وَّرَاءِ الْعَظْمِ وَاللَّحْمِ“ (صحيح بخاري، كتاب بدء الخلق ، باب ما جاء في صفة الجنة، وصحيح مسلم ، كتاب الجنة وصفة نعيمها ، باب أول زمرة تدخل الجنة) ”ان کے حسن وجمال کی وجہ سے ان کی پنڈلی کا گودا گوشت اور ہڈی کے باہر سے نظر آئے گا“۔ ایک دوسری روایت میں فرمایا کہ ”جنتیوں کی بیویاں اتنی حسین وجمیل ہوں گی کہ اگر ان میں سے ایک عورت اہل ارض کی طرف جھانک لےتو آسمان وزمین کے درمیان کا سارا حصہ چمک اٹھے اور خوشبو سے بھرجائے، اور اس کے سر کا دوپٹہ اتنا قیمتی ہوگا کہ وہ دنیا وما فیہا سے بہتر ہے“۔ (صحيح بخاري، كتاب الجهاد باب الحور العين)۔

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ٥٩

Fabi’ayyi aalaa’i rabbikumaa tukadhdhibaan

So which of the favors of your Lord would you deny?

پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

तो तुम दोनों अपने पालनहार की किन-किन नेमतों को झुठलाओगे?

هَلْ جَزَآءُ ٱلْإِحْسَٰنِ إِلَّا ٱلْإِحْسَٰنُ ٦٠

Hal jazaa’ul ihsaani illal ihsaan

Is the reward for good [anything] but good?

احسان کا بدلہ احسان کے سوا کیا ہے.[1]

एहसान का बदला एहसान के सिवा क्या है?

Translator's notes
Urdu [1] پہلے احسان سے مراد نیکی اوراطاعت اور اطاعت الٰہی اور دوسرے احسان سے اس کا صلہ، یعنی جنت اور اس کی نعمتیں ہیں۔

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ٦١

Fabi’ayyi aalaa’i rabbikumaa tukadhdhibaan

So which of the favors of your Lord would you deny?

پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

तो तुम दोनों अपने पालनहार की किन-किन नेमतों को झुठलाओगे?

وَمِن دُونِهِمَا جَنَّتَانِ ٦٢

Wamin doonihimaa jannataan

And below them both [in excellence] are two [other] gardens -

اور ان کے سوا دو جنتیں اور ہیں.[1]

तथा इन दो (बाग़ों) के अलावा और दो बाग़ हैं।

Translator's notes
Urdu [1] دُونِهِمَا سے یہ استدلال بھی کیا گیا ہے کہ یہ دو باغ شان اور فضیلت میں پچھلے دوباغوں سے، جن کا ذکر آیت 46 میں گزرا، کم تر ہوں گے۔

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ٦٣

Fabi’ayyi aalaa’i rabbikumaa tukadhdhibaan

So which of the favors of your Lord would you deny? -

پس تم اپنے پرورش کرنے والے کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

तो तुम दोनों अपने पालनहार की किन-किन नेमतों को झुठलाओगे?

مُدْهَآمَّتَانِ ٦٤

Mudhaammataan

Dark green [in color].

جو دونوں گہری سبز سیاہی مائل ہیں.[1]

दोनों गहरे हरे रंग के हैं।

Translator's notes
Urdu [1] کثرت سیرابی اور سبزے کی فراوانی کی وجہ سے وہ مائل بہ سیاہی ہوں گے۔

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ٦٥

Fabi’ayyi aalaa’i rabbikumaa tukadhdhibaan

So which of the favors of your Lord would you deny?

بتاؤ اب اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

तो तुम दोनों अपने पालनहार की किन-किन नेमतों को झुठलाओगे?

فِيهِمَا عَيْنَانِ نَضَّاخَتَانِ ٦٦

Feehimaa ‘aynaani naddaakhataan

In both of them are two springs, spouting.

ان میں دو (جوش سے) ابلنے والے چشمے ہیں.[1]

उन दोनों में जोश मारते हुए दो जल स्रोत हैं।

Translator's notes
Urdu [1] یہ صفت تَجْرِيَانِ سے ہلکی ہے الْجَرْيُ أَقْوَى مِنَ النَّضْخ (ابن كثير)۔

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ٦٧

Fabi’ayyi aalaa’i rabbikumaa tukadhdhibaan

So which of the favors of your Lord would you deny?

پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

तो तुम दोनों अपने पालनहार की किन-किन नेमतों को झुठलाओगे?

فِيهِمَا فَٰكِهَةٌۭ وَنَخْلٌۭ وَرُمَّانٌۭ ٦٨

Feehimaa faakihatun wanakhlun warummaan

In both of them are fruit and palm trees and pomegranates.

ان دونوں میں میوے اور کھجور اور انار ہوں گے.[1]

उन दोनों में फल तथा खजूर के पेड़ और अनार हैं।

Translator's notes
Urdu [1] جب کہ پہلی دو جنتوں (باغوں) کی صفت میں بتلایا گیا ہے کہ ہر پھل دو قسم کا ہو گا۔ ظاہر ہے اس میں شرف و فضل کی جو زیادتی ہے، وہ دوسری بات میں نہیں ہے۔

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ٦٩

Fabi’ayyi aalaa’i rabbikumaa tukadhdhibaan

So which of the favors of your Lord would you deny?

کیا اب بھی رب کی کسی نعمت کی تکذیب تم کرو گے؟

तो तुम दोनों अपने पालनहार की किन-किन नेमतों को झुठलाओगे?

فِيهِنَّ خَيْرَٰتٌ حِسَانٌۭ ٧٠

Feehinna khayraatun hisaan

In them are good and beautiful women -

ان میں نیک سیرت خوبصورت عورتیں ہیں.[1]

उनमें कई अच्छे व्यवहार वाली, खूबसूरत महिलाएं हैं।

Translator's notes
Urdu [1] خَيْرَاتٌ سے مراد اخلاق وکردار کی خوبیاں ہیں اور حِسَانٌ کامطلب ہے کہ حسن وجمال میں یکتا۔

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ٧١

Fabi’ayyi aalaa’i rabbikumaa tukadhdhibaan

So which of the favors of your Lord would you deny? -

پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

तो तुम दोनों अपने पालनहार की किन-किन नेमतों को झुठलाओगे?

حُورٌۭ مَّقْصُورَٰتٌۭ فِى ٱلْخِيَامِ ٧٢

Hoorum maqsooraatun fil khiyaam

Fair ones reserved in pavilions -

(گوری رنگت کی) حوریں جنتی خیموں میں رہنے والیاں ہیں.[1]

हूरें (यानी गोरे बदन, काली आँखों वाली औरतें), जो खेमों में रोकी हुई हैं।

Translator's notes
Urdu [1] حدیث میں نبی ﹲ نے فرمایا جنت میں موتیوں کے خیمے ہوں گے، ان کا عرض ساٹھ میل ہوگا، اس کےہر کونے میں جنتی کے اہل ہوں گے، جس کو دوسرے کونے والے نہیں دیکھ سکیں گے۔ مومن اس میں گھومے گا۔ (صحيح بخاري، تفسير سورة الرحمن وكتاب بدء ما جاء في صفة الجنة ، صحيح مسلم، كتاب الجنة ، باب في صفة خيام الجنة)۔

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ٧٣

Fabi’ayyi aalaa’i rabbikumaa tukadhdhibaan

So which of the favors of your Lord would you deny? -

پس (اے انسانو اور جنو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

तो तुम दोनों अपने पालनहार की किन-किन नेमतों को झुठलाओगे?

لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنسٌۭ قَبْلَهُمْ وَلَا جَآنٌّۭ ٧٤

Lam yatmithhunna insun qablahum walaa jaann

Untouched before them by man or jinnī -

ان کو ہاتھ نہیں لگایا کسی انسان یا جن نے اس سے قبل.

उनसे पहले न तो किसी मनुष्य ने उन्हें छुआ है और न ही किसी जिन्न ने।[7]

Translator's notes
Hindi [7] ह़दीस में है कि यदि स्वर्ग की कोई सुंदरी संसार वासियों की ओर झाँक दे, तो दोनों के बीच उजाला हो जाए और उन्हें सुगंध से भर दे। (सह़ीह़ बुख़ारी शरीफ़ : 2796)

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ٧٥

Fabi’ayyi aalaa’i rabbikumaa tukadhdhibaan

So which of the favors of your Lord would you deny? -

پس اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کے ساتھ تم تکذیب کرتے ہو؟

तो तुम दोनों अपने पालनहार की किन-किन नेमतों को झुठलाओगे?

مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ رَفْرَفٍ خُضْرٍۢ وَعَبْقَرِىٍّ حِسَانٍۢ ٧٦

Muttaki’eena ‘alaa rafrafin khudrin wa‘abqariyyin hisaan

Reclining on green cushions and beautiful fine carpets.

سبز مسندوں اور عمده فرشوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے.[1]

वे हरी और उत्कृष्ट एवं अति सुंदर क़ालीनों पर तकिया लगाए होंगे।

Translator's notes
Urdu [1] رفرف مسند، غالیچہ یا اس قسم کاعمدہ فرش عَبْقَرِيٍّ ، ہر نفیس اور اعلیٰ چیز کو کہا جاتا ہے۔ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے حضرت عمر (رضي الله عنه) کے لیے یہ لفظ استعمال فرمایا فَلَمْ أَرَ عَبْقَرِيًّا يَفْرِي فِرْيَة (البخاري ، كتاب المناقب، باب فضل عمر- وصحيح مسلم ، فضائل الصحابة ، باب من فضائل عمررضي الله عنه) ”میں نے کوئی عبقری ایسا نہیں دیکھا جو عمر کی طرح کام کرتا ہو“۔ مطلب یہ ہے کہ جنتی ایسے تختوں پر فروکش ہوں گے جس پر سبز رنگ کی مسندیں، غالیچے اور اعلیٰ قسم کے خوبصورت منقش فرش بچھے ہوں گے۔

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ٧٧

Fabi’ayyi aalaa’i rabbikumaa tukadhdhibaan

So which of the favors of your Lord would you deny?

پس (اے جنو اور انسانو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]

तो तुम दोनों अपने पालनहार की किन-किन नेमतों को झुठलाओगे?

Translator's notes
Urdu [1] یہ آیت اس سورت میں 31 مرتبہ آئی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس سورت میں اپنی اقسام وانواع کی نعمتوں کا ذکر فرمایا ہے اور ہر نعمت یا چند نعمتوں کے ذکر کے بعد یہ استفسار فرمایا ہے، حتیٰ کہ میدان محشر کی ہولناکیوں اور جہنم کے عذاب کے بعد بھی یہ استفسار فرمایاہے، جس کا مطلب ہے کہ امور آخرت کی یاد دہانی بھی نعمت عظیمہ ہے تاکہ بچنے والے اس سے بچنے کی سعی کر لیں۔ دوسری بات یہ معلوم ہوئی، کہ جن بھی انسانوں کی طرح اللہ کی ایک مخلوق ہے بلکہ انسانوں کے بعدیہ دوسری مخلوق ہے جسے عقل وشعور سے نوازا گیا ہے اور اس کے بدلے میں ان سے صرف اس امر کا تقاضا کیا گیا ہے کہ وہ صرف ایک اللہ کی عبادت کریں۔ اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں۔ مخلوقات میں یہی دو ہیں جو شرعی احکام وفرائض کے مکلف ہیں، اسی لیے انہیں ارادہ واختیار کی آزادی دی گئی ہے۔ تاکہ ان کی آزمائش ہو سکے، تیسرے نعمتوں کے بیان سے یہ بھی ثابت ہوا کہ اللہ کی نعمتوں سے فائدہ اٹھانا جائز ومستحب ہے۔ یہ زہد وتقویٰ کے خلاف ہے اور نہ تعلق مع اللہ میں مانع، جیساکہ بعض اہل تصوف باورکراتے ہیں۔ چوتھے، بار بار یہ سوال کہ تم اللہ کی کون کون سی نعمتوں کی تکذیب کرو گے؟ یہ توبیخ اور تہدید کے طور پر ہے، جس کا مقصد اس اللہ کی نافرمانی سے روکنا ہے، جس نے یہ ساری نعمتیں پیدا اور مہیا فرمائیں۔ اسی لیے نبی ﹲ نے اس کے جواب میں یہ پڑھنا پسند فرمایا ”لا بِشَيْءٍ مِنْ نِعَمِكَ رَبَّنَا نُكَذِّبُ فَلَكَ الْحَمْدُ“ اے ہمارے رب ہم تیری کسی بھی نعمت کی تکذیب نہیں کرتے، پس تمام تعریفیں تیرے ہی لیے ہیں (سنن الترمذي، والصحيحة للألباني) لیکن اندرون صلاۃ اس جواب کاﭘڑھنا مشروع نہیں۔

تَبَٰرَكَ ٱسْمُ رَبِّكَ ذِى ٱلْجَلَٰلِ وَٱلْإِكْرَامِ ٧٨

Tabaarakas mu rabbika dhil jalaali wal’ikraam

Blessed is the name of your Lord, Owner of Majesty and Honor.

تیرے پروردگار کا نام بابرکت ہے[1] جو عزت وجلال واﻻ ہے.

बहुत बरकत वाला है आपके पालनहार का नाम, जो बड़ी महिमा और सम्मान वाला है।

Translator's notes
Urdu [1] تَبَارَكَ، برکت سے ہے جس کے معنی دوام وثبات کے ہیں۔ مطلب ہے اس کا نام ہمیشہ رہنے والا ہے، یا اس کے پاس ہمیشہ خیر کے خزانے ہیں۔ بعض نے اس کے معنی بلندی اور علو شان کےکیے ہیں اور جب اس کا نام اتنا بابرکت یعنی خیر اور بلندی کا حامل ہے تو اس کی ذات کتنی برکت اور عظمت و رفعت والی ہو گی۔

Popular surahs