المُطَفِّفِينَ

Surah Mutaffifin

Defrauding · Surah 83 · 36 ayaat · Makki

سورہ المطففین

Read Surah Al-Mutaffifin in Arabic, with transliteration and its meaning in English (Saheeh International), Urdu (Muhammad Ibrahim Junagarhi) and Hindi (Azizul Haq al-Omari). Tap a language to hide or show it.

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَيْلٌۭ لِّلْمُطَفِّفِينَ ١

Waylul lilmutaffifeen

Woe to those who give less [than due],[1878]

بڑی خرابی ہے ناپ تول میں کمی کرنے والوں کی.

विनाश है नाप-तौल में कमी करने वालों के लिए।

Translator's notes
English [1878] i.e., those who cheat people by giving them less than what they paid for when weighing or measuring - an amount so little as to hardly be noticed.

ٱلَّذِينَ إِذَا ٱكْتَالُوا۟ عَلَى ٱلنَّاسِ يَسْتَوْفُونَ ٢

Alladheena idhak taaloo ‘alan naasi yastawfoon

Who, when they take a measure from people, take in full.

کہ جب لوگوں سے ناپ کر لیتے ہیں تو پورا پورا لیتے ہیں.

वे लोग कि जब लोगों से नापकर लेते हैं, तो पूरा लेते हैं।

وَإِذَا كَالُوهُمْ أَو وَّزَنُوهُمْ يُخْسِرُونَ ٣

Wa’idhaa kaaloohum aw wazanoohum yukhsiroon

But if they give by measure or by weight to them, they cause loss.

اور جب انہیں ناپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو کم دیتے ہیں.[1]

और जब उन्हें नापकर या तौलकर देते हैं, तो कम देते हैं।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی لینے اور دینے کے الگ الگ پیمانے رکھنا اور اس طرح ڈنڈی مار کر ناپ تول میں کمی کرنا، بہت بڑی اخلاقی بیماری ہے جس کا نتیجہ دین وآخرت میں تباہی ہے۔ ایک حدیث میں ہے، جو قوم ناپ تول میں کمی کرتی ہے، تو اس پر قحط سالی، سخت محنت اور حکمرانوں کا ظلم مسلط کر دیا جاتا ہے۔ ( ابن ماجه ، نمبر 4019 ذكره الألباني في الصحيحة نمبر 106 من عدة طرق وله شواهد) ۔

أَلَا يَظُنُّ أُو۟لَٰٓئِكَ أَنَّهُم مَّبْعُوثُونَ ٤

Alaa yazunnu ulaa’ika annahum mab‘oothoon

Do they not think that they will be resurrected

کیا انہیں اپنے مرنے کے بعد جی اٹھنے کا خیال نہیں.

क्या वे लोग विश्वास नहीं रखते कि वे (मरने के बाद) उठाए जाने वाले हैं?

لِيَوْمٍ عَظِيمٍۢ ٥

Liyawmin ‘azeem

For a tremendous Day -

اس عظیم دن کے لئے.

एक बहुत बड़े दिन के लिए।

يَوْمَ يَقُومُ ٱلنَّاسُ لِرَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ٦

Yawma yaqoomun naasu lirabbil ‘aalameen

The Day when mankind will stand before the Lord of the worlds?

جس دن سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے.[1]

जिस दिन लोग सर्व संसार के पालनहार के सामने खड़े होंगे।[1]

Translator's notes
Urdu [1] یہ ڈنڈی مارنے والے اس بات سے نہیں ڈرتے کہ ایک بڑا ہولناک دن آنے والا ہے جس میں سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے جو تمام پوشیدہ باتوں کوجانتا ہے ؟ مطلب یہ ہے کہ یہ کام وہی لوگ کرتے ہیں جن کے دلوں میں اللہ کا خوف اور قیامت کا ڈر نہیں ہے۔ احادیث میں آتا ہے، کہ جس وقت رب العالمین کے لئے کھڑے ہوں گے تو پسینہ انسانوں کے آدھے آدھے کانوں تک پہنچا ہوگا۔ ( صحيح، بخاري، تفسير سورة المطففين ) ایک اور روایت میں ہے کہ قیامت والے دن سورج مخلوق کے اتنا قریب ہوگا کہ ایک میل کی مقدار کے قریب فاصلہ ہوگا۔ حدیث کے راوی حضرت سلیم بن عامر کہتے ہیں کہ میں نہیں جانتا کہ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے میل سے زمین کے مسافت والا میل مراد لیا ہے یا وہ سلائی جس سے سرمہ آنکھوں میں ڈالا جاتا ہے۔ پس لوگ اپنے اعمال کے مطابق پسینے میں ہوں گے، یہ پسینہ کسی کے ٹخنوں تک، کسی کے گھٹنوں تک، کسی کی کمر تک ہوگا اور کسی کے لئے یہ لگام بنا ہوا ہوگا، یعنی اس کے منہ تک پسینہ ہوگا۔ ( صحيح مسلم، صفة القيامة والجنة، باب في صفة يوم القيامة) ۔
Hindi [1] (1-6) इस सूरत की प्रथम छह आयतों में इसी व्यवसायिक विश्वास घात पर पकड़ की गई है कि न्याय तो यह है कि अपने लिए अन्याय नहीं चाहते, तो दूसरों के साथ न्याय करो। और इस रोग का निवारण अल्लाह के भय तथा परलोक पर विश्वास ही से हो सकता है। क्योंकि इस स्थिति में अमानतदारी एक नीति ही नहीं, बल्कि धार्मिक कर्तव्य होगा औ इस पर स्थित रहना लाभ तथा हानि पर निर्भर नहीं रहेगा।

كَلَّآ إِنَّ كِتَٰبَ ٱلْفُجَّارِ لَفِى سِجِّينٍۢ ٧

Kallaa inna kitaabal fujjaari lafee sijjeen

No! Indeed, the record of the wicked is in sijjeen.

یقیناً بدکاروں کا نامہٴ اعمال سِجِّينٌ میں ہے.[1]

हरगिज़ नहीं, निःसंदेह दुराचारियों का कर्म-पत्र "सिज्जीन" में है।

Translator's notes
Urdu [1] سِجِّينٌ، بعض کہتے ہیں سِجْنٌ ( قید خانہ ) سے ہے، مطلب ہے کہ قید خانے کی طرح ایک نہایت تنگ مقام ہے اور بعض کہتے ہیں کہ یہ زمین کے سب سے نچلے حصے میں ایک جگہ ہے، جہاں کافروں، ظالموں اور مشرکوں کی روحیں اور ان کے اعمال نامے جمع اور محفوظ ہوتے ہیں۔ اسی لئے آگے اسے (لکھی ہوئی کتاب) قرار دیا ہے۔

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا سِجِّينٌۭ ٨

Wamaa adraaka maa sijjeen

And what can make you know what is sijjeen?

تجھے کیا معلوم سِجِّينٌ کیا ہے؟

और तुम क्या जानो कि 'सिज्जीन' क्या है?

كِتَٰبٌۭ مَّرْقُومٌۭ ٩

Kitaabum marqoom

It is [their destination[1879] recorded in] a register inscribed.

(یہ تو) لکھی ہوئی کتاب ہے.

वह एक लिखित पुस्तक है।

Translator's notes
English [1879] The lowest depths of Hell.

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ١٠

Waylun yawma’idhil lilmukadhdhibeen

Woe, that Day, to the deniers,

اس دن جھٹلانے والوں کی بڑی خرابی ہے.

उस दिन झुठलाने वालों के लिए विनाश है।

ٱلَّذِينَ يُكَذِّبُونَ بِيَوْمِ ٱلدِّينِ ١١

Alladheena yukadhdhiboona biyawmid deen

Who deny the Day of Recompense.

جو جزا وسزا کے دن کو جھٹلاتے رہے.

जो बदले के दिन को झुठलाते हैं।

وَمَا يُكَذِّبُ بِهِۦٓ إِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ ١٢

Wamaa yukadhdhibu bihee illaa kullu mu‘tadin atheem

And none deny it except every sinful transgressor.

اسے صرف وہی جھٹلاتا ہےجو حد سے آگے نکل جانے واﻻ (اور) گناه گار ہوتا ہے.

तथा उसे केवल वही झुठलाता है, जो सीमा का उल्लंघन करने वाला, बड़ा पापी है।

إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ ءَايَٰتُنَا قَالَ أَسَٰطِيرُ ٱلْأَوَّلِينَ ١٣

Idhaa tutlaa ‘alayhi aayaatunaa qaala asaateerul awwaleen

When Our verses are recited to him, he says, "Legends of the former peoples."

جب اس کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہہ دیتا ہے کہ یہ اگلوں کے افسانے ہیں.[1]

जब उसके सामने हमारी आयतों को पढ़ा जाता है, तो कहता है : यह पहले लोगों की कहानियाँ हैं।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی اس کا گناہوں میں انہماک اور حد سے تجاوز اتنا بڑھ گیا ہے کہ اللہ کی آیات سن کر ان پر غور وفکر کرنے کے بجائے، انہیں اگلوں کی کہانیاں بتلاتا ہے۔

كَلَّا ۖ بَلْ ۜ رَانَ عَلَىٰ قُلُوبِهِم مَّا كَانُوا۟ يَكْسِبُونَ ١٤

Kallaa bal raana ‘alaa quloobihim maa kaanoo yaksiboon

No! Rather, the stain has covered their hearts of that which they were earning.[1880]

یوں نہیں[1] بلکہ ان کے دلوں پر ان کےاعمال کی وجہ سے زنگ (چڑھ گیا) ہے.[2]

हरगिज़ नहीं, बल्कि जो कुछ वे कमाते थे, वह ज़ंग बनकर उनके दिलों पर छा गया है।

Translator's notes
English [1880] i.e., their sins.
Urdu [1] یعنی یہ قرآن کہانیاں نہیں، جیسا کہ کافر کہتے اور سمجھتے ہیں۔ بلکہ یہ اللہ کا کلام اور اس کی وحی ہے جو اس کےرسول پر جبرائیل (عليه السلام) امین کے ذریعے سے نازل ہوئی ہے ۔
[2] یعنی ان کے دل اس قرآن اور وحی الٰہی پر ایمان اس لئے نہیں لاتے کہ ان کےدلوں پر گناہوں کی کثرت کی وجہ سے پردے پڑ گئے ہیں اور وہ زنگ آلود ہوگئے ہیں رَيْنٌ، گناہوں کی وہ سیاہی ہےجو مسلسل ارتکاب گناہ کی وجہ سے اس کے دل پر چھا جاتی ہے۔ حدیث میں ہے ”بندہ جب گناہ کرتا ہے تو اس کے دل پر ایک سیاہ نکتہ پڑ جاتا ہے، اگر وہ توبہ کر لیتا ہے تو وہ سیاہی دور کر دی جاتی ہے، اور اگر توبہ کے بجائے، گناہ پر گناہ کیے جاتا ہے تو وہ سیاہی بڑھتی جاتی ہے، حتیٰ کہ اس کےپورے دل پر چھا جاتی ہے۔ یہی وہ رَيْنٌ ہے جس کا ذکر قرآن مجید میں ہے“۔ ( ترمذي، باب تفسير سورة المطففين، ابن ماجه، كتاب الزهد، باب الذنوب - مسند أحمد 2 / 297 ) ۔

كَلَّآ إِنَّهُمْ عَن رَّبِّهِمْ يَوْمَئِذٍۢ لَّمَحْجُوبُونَ ١٥

Kallaa innahum ‘ar rabbihim yawma’idhil lamahjooboon

No! Indeed, from their Lord, that Day, they will be partitioned.[1881]

ہرگز نہیں یہ لوگ اس دن اپنے رب سےاوٹ میں رکھے جائیں گے.[1]

हरगिज़ नहीं, निश्चय वे उस दिन अपने पालनहार (के दर्शन) से रोक दिए जाएँगे।

Translator's notes
English [1881] i.e., they will not be able to see Him.
Urdu [1] ان کے برعکس اہل ایمان روئیت باری تعالیٰ سےمشرف ہوں گے۔

ثُمَّ إِنَّهُمْ لَصَالُوا۟ ٱلْجَحِيمِ ١٦

Thumma innahum lasaalul jaheem

Then indeed, they will [enter and] burn in Hellfire.

پھر یہ لوگ بالیقین جہنم میں جھونکے جائیں گے.

फिर निःसंदेह वे अवश्य जहन्नम में प्रवेश करने वाले हैं।

ثُمَّ يُقَالُ هَٰذَا ٱلَّذِى كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ ١٧

Thumma yuqaalu haadhal ladhee kuntum bihee tukadhdhiboon

Then it will be said [to them], "This is what you used to deny."

پھر کہہ دیا جائے گا کہ یہی ہے وه جسے تم جھٹلاتے رہے.

फिर कहा जाएगा : यही है, जिसे तुम झुठलाया करते थे।[2]

Translator's notes
Hindi [2] (7-17) इन आयतों में कुकर्मियों के दुष्परिणाम का विवरण दिया गया है। तथा यह बताया गया है कि उनके कुकर्म पहले ही से अपराध पत्रों में अंकित किए जा रहे हैं। तथा वे परलोक में कड़ी यातना का सामना करेंगे। और नरक में झोंक दिए जाएँगे। "सिज्जीन" से अभिप्राय, एक जगह है जहाँ पर काफ़िरों, अत्याचारियों और मुश्रिकों के कुकर्म पत्र तथा प्राण एकत्र किए जाते हैं। दिलों का लोहमल, पापों की कालिमा को कहा गया है। पाप अंतरात्मा को अंधकार बना देते हैं, तो सत्य को स्वीकार करने की स्वभाविक योग्यता खो देते हैं।

كَلَّآ إِنَّ كِتَٰبَ ٱلْأَبْرَارِ لَفِى عِلِّيِّينَ ١٨

Kallaa inna kitaabal abraari lafee ‘illiyyeen

No! Indeed, the record of the righteous is in ʿilliyyūn.

لرگزنہیں،بےشک نیکوکاروں کے اعمال نامے علییں میں ہیں .[1]

हरगिज़ नहीं, निःसंदेह नेक लोगों का कर्म-पत्र निश्चय "इल्लिय्यीन" में है।

Translator's notes
Urdu [1] عِلِّيِّينُ، عُلُوٌّ ( بلندی ) سے ہے۔ یہ سِجِّينٌ کے برعکس، آسمانوں میں یا جنت میں یا سدرۃ المنتہیٰ یا عرش کے پاس جگہ ہے جہاں نیک لوگوں کی روحیں اور ان کے اعمال نامے محفوظ ہیں، جس کے پاس مقرب فرشتے حاضر ہوتے ہیں۔

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا عِلِّيُّونَ ١٩

Wamaa adraaka maa ‘illiyyoon

And what can make you know what is ʿilliyyūn?

اورتجھے کیا پتہ کہ عِلِّیین کیا ہے؟

और तुम क्या जानो कि 'इल्लिय्यीन' क्या है?

كِتَٰبٌۭ مَّرْقُومٌۭ ٢٠

Kitaabum marqoom

It is [their destination[1882] recorded in] a register inscribed

(وه تو) لکھی ہوئی کتاب ہے.

वह एक लिखित पुस्तक है।

Translator's notes
English [1882] The highest elevations of Paradise.

يَشْهَدُهُ ٱلْمُقَرَّبُونَ ٢١

Yashhaduhul muqarraboon

Which is witnessed by those brought near [to Allāh].

مقرب (فرشتے) اس کا مشاہده کرتے ہیں.

जिसके पास समीपवर्ती (फरिश्ते) उपस्थित रहते हैं।

إِنَّ ٱلْأَبْرَارَ لَفِى نَعِيمٍ ٢٢

Innal abraara lafee na‘eem

Indeed, the righteous will be in pleasure

یقیناً نیک لوگ (بڑی) نعمتوں میں ہوں گے.

निःसंदेह नेक लोग बड़ी नेमत (आनंद) में होंगे।

عَلَى ٱلْأَرَآئِكِ يَنظُرُونَ ٢٣

‘alal araa’iki yanzuroon

On adorned couches, observing.

مسہریوں پر بیٹھے دیکھ رہے ہوں گے.

तख़्तों पर (बैठे) देख रहे होंगे।

تَعْرِفُ فِى وُجُوهِهِمْ نَضْرَةَ ٱلنَّعِيمِ ٢٤

Ta‘rifu fee wujoohihim nadratan na‘eem

You will recognize in their faces the radiance of pleasure.

تو ان کے چہروں سے ہی نعمتوں کی تروتازگی پہچان لے گا.[1]

तुम उनके चेहरों पर नेमत की ताज़गी का आभास करोगे।

Translator's notes
Urdu [1] جس طرح دنیا میں خوش حال لوگوں کے چہروں پر بالعموم تازگی اور شادابی ہوتی ہے۔ جو ان آسائشوں، سہولتوں اور دینوی نعمتوں کی مظہر ہوتی ہے جو فراوانی سے حاصل ہوتی ہیں۔ اسی طرح اہل جنت پر اعزاز وتکریم اور نعمتوں کی جوار زانی ہوگی، اس کے اثرات ان کے چہروں پر بھی ظاہر ہوں گے، وہ اپنے حسن وجمال اور رونق وبہجت سےپہچان لئے جائیں گے کہ یہ جنتی ہیں۔

يُسْقَوْنَ مِن رَّحِيقٍۢ مَّخْتُومٍ ٢٥

Yusqawna mir raheeqim makhtoom

They will be given to drink [pure] wine[1883] [which was] sealed.

یہ لوگ سربمہر خالص شراب پلائے جائیں گے.[1]

उन्हें मुहर लगी शुद्ध शराब पिलाई जाएगी।

Translator's notes
English [1883] Which is delicious and does not intoxicate.
Urdu [1] رَحِيقٌ صاف، شفاف اور خالص شراب کو کہتے ہیں جس میں کسی چیز کی آمیزش نہ ہو۔ مَخْتُومٌ ( سر بہ مہر ) اس کے خالص پن کی مزید وضاحت کے لئےہے، بعض کےنزدیک یہ مخلوط کےمعنی میں ہے، یعنی شراب میں کستوری کی آمیزش ہوگی جس سے اس کا ذائقہ دوبالا اورخوشبو مزید خوش کن اور راحت افزا ہو جائے گی۔ بعض کہتے ہیں،یہ ختم سے ہے۔ یعنی اس کا آخری گھونٹ کستوری کا ہوگا۔ بعض ختام کےمعنی خوشبو کرتے ہیں، ایسی شراب جس کی خوشبو کستوری کی طرح ہوگی۔ ( ابن کثیر) حدیث میں بھی یہی لفظ آیا ہے۔ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا ہے ”جس مومن نے کسی پیا سے مومن کوایک گھونٹ پانی پلایا، اللہ تعالیٰ اسے قیامت والے دن الرَّحِيقُ الْمَخْتُومُ پلائے گا، جس نے کسی بھوکے مومن کو کھانا کھلایا، اللہ تعالیٰ اسے جنت کے پھل کھلائے گا، جس نے کسی ننگے مومن کو لباس پہنایا، اللہ تعالیٰ اسے جنت کا سبز لباس پہنائے گا“۔ ( مسند احمد، 3/ 13 ۔ 14 ) ۔

خِتَٰمُهُۥ مِسْكٌۭ ۚ وَفِى ذَٰلِكَ فَلْيَتَنَافَسِ ٱلْمُتَنَٰفِسُونَ ٢٦

Khitaamuhoo miskun wafee dhaalika falyatanaafasil mutanaafisoon

The last of it[1884] is musk. So for this let the competitors compete.

جس پر مشک کی مہر ہوگی، سبقت لے جانے والوں کو اسی میں سبقت کرنی چاہئے.[1]

उसकी मुहर कस्तूरी की होगी। अतः प्रतिस्पर्धा करने वालों को इसी (की प्राप्ति) के लिए प्रतिस्पर्धा करना चाहिए।

Translator's notes
English [1884] i.e., its lingering odor.
Urdu [1] یعنی عمل کرنے والےکو ایسے عملوں میں سبقت کرنی چاہئے جس کے صلے میں جنت اور اس کی یہ نعمتیں حاصل ہوں۔ جیسے فرمایا، لِمِثْلِ هَذَا فَلْيَعْمَلِ الْعَامِلُونَ ( الصافات:61 ) ۔

وَمِزَاجُهُۥ مِن تَسْنِيمٍ ٢٧

Wamizaajuhoo min tasneem

And its mixture is of Tasneem,[1885]

اور اس کی آمیزش تسنیم کی ہوگی.[1]

उसमें 'तसनीम' की मिलावट होगी।

Translator's notes
English [1885] The highest spring in Paradise and the most favored drink of its inhabitants.
Urdu [1] تَسْنِيمٌ کےمعنی، بلندی کے ہیں، اونٹ کی کوہان، جو اس کےجسم سےبلند ہوتی ہے، اسے سِنَامٌ کہتےہیں۔ قبر کے اونچا کرنے کو بھی تَسْنِيمُ الْقُبُورِ کہا جاتا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ اس میں تسنیم شراب کی آمیزش ہوگی جو جنت کے بالائی علاقوں سے ایک چشمے کے ذریعے سے آئے گی۔ یہ جنت کی بہترین اور اعلیٰ شراب ہوگی۔

عَيْنًۭا يَشْرَبُ بِهَا ٱلْمُقَرَّبُونَ ٢٨

‘aynan yashrabu bihal muqarraboon

A spring from which those near [to Allāh] drink.

(یعنی) وه چشمہ جس کا پانی مقرب لوگ پیئں گے.

वह एक स्रोत है, जिससे समीपवर्ती लोग पिएँगे।[3]

Translator's notes
Hindi [3] (18-28) इन आयतों में बताया गया है कि सदाचारियों के कर्म ऊँचे पत्रों में अंकित किए जा रहे हैं जो फ़रिश्तों के पास सुरक्षित हैं। और वे स्वर्ग में सुख के साथ रहेंगे। "इल्लिय्यीन" से अभिप्राय, जन्नत में एक जगह है। जहाँ पर नेक लोगों के कर्म पत्र तथा प्राण एकत्र किए जाते हैं। वहाँ पर समीपवर्ती फ़रिश्ते उपस्थित रहते हैं।

إِنَّ ٱلَّذِينَ أَجْرَمُوا۟ كَانُوا۟ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ يَضْحَكُونَ ٢٩

Innal ladheena ajramoo kaanoo minal ladheena aamanoo yadhakoon

Indeed, those who committed crimes used to laugh at those who believed.

گنہگار لوگ ایمان والوں کی ہنسی اڑایا کرتے تھے.[1]

निःसंदेह जो लोग अपराधी हैं, वे (दुनिया में) ईमान लाने वालों पर हँसा करते थे।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی انہیں حقیر جانتے ہوئے ان کا استہزا کرتے اور مذاق اڑاتے تھے۔

وَإِذَا مَرُّوا۟ بِهِمْ يَتَغَامَزُونَ ٣٠

Wa’idhaa marroo bihim yataghaamazoon

And when they passed by them, they would exchange derisive glances.

اور ان کے پاس سے گزرتے ہوئے آپس میں آنکھ کےاشارے کرتے تھے.[1]

और जब वे उनके पास से गुज़रते, तो आपस में आँखों से इशारे किया करते थे।

Translator's notes
Urdu [1] غَمْزٌ کے معنی ہوتے ہیں، پلکوں اور ابروں سے اشارہ کرنا۔ یعنی ایک دوسرے کو اپنی پلکوں اور ابروں سے اشارہ کر کے ان کی تحقیرا ور ان کے مذہب پر طعن کرتے۔

وَإِذَا ٱنقَلَبُوٓا۟ إِلَىٰٓ أَهْلِهِمُ ٱنقَلَبُوا۟ فَكِهِينَ ٣١

Wa’idhan qalaboo ilaa ahlihimun qalaboo fakiheen

And when they returned to their people, they would return jesting.

اور جب اپنے والوں کی طرف لوٹتے تو دل لگیاں کرتے تھے.[1]

और जब अपने घर वालों की ओर लौटते, तो (मोमिनों के परिहास का) आनंद लेते हुए लौटते थे।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی اہل ایمان کا ذکر کرکے خوش ہوتے اور دل لگیاں کرتے۔ دوسرا مطلب اس کا یہ ہے کہ جب اپنے گھروں میں لوٹتے تو وہاں خوشحالی اور فراغت ان کا استقبال کرتی اور جو چاہتے وہ انہیں مل جاتا۔ اس کے باوجود انہوں نے اللہ کا شکر ادا نہیں کیا بلکہ اہل ایمان کی تحقیر اور ان پر حسد کرنے میں ہی مشغول رہے۔ ( ابن کثیر ) ۔

وَإِذَا رَأَوْهُمْ قَالُوٓا۟ إِنَّ هَٰٓؤُلَآءِ لَضَآلُّونَ ٣٢

Wa’idhaa ra’awhum qaaloo inna haa’ulaa’i ladaalloon

And when they saw them, they would say, "Indeed, those are truly lost."

اور جب انہیں دیکھتے تو کہتے یقیناً یہ لوگ گمراه (بے راه) ہیں.[1]

और जब वे उन (मोमिनों) को देखते, तो कहते थे : निःसंदेह ये लोग निश्चय भटके हुए हैं।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی اہل توحید، اہل شرک کی نظر میں اور اہل ایمان اہل کفر کے نزدیک گمراہ ہوتے ہیں۔ یہی صورت حال آج بھی ہے۔ گمراہ اپنے کو اہل حق اور اہل حق کو گمراہ باور کراتے ہیں۔ حتیٰ کہ ایک سراسر باطل فرقہ اپنے سوا کسی کو مومن کہتا ہے اور نہ سمجھتا ہے۔ هَدَاهَا اللهُ تَعَالَى ۔

وَمَآ أُرْسِلُوا۟ عَلَيْهِمْ حَٰفِظِينَ ٣٣

Wamaa ursiloo ‘alayhim haafizeen

But they had not been sent as guardians over them.

یہ ان پر پاسبان بنا کر تو نہیں بھیجے گئے.[1]

हालाँकि वे उनपर निरीक्षक बनाकर नहीं भेजे गए थे।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی یہ کافر مسلمانوں پر نگران بنا کر تو نہیں بھیجے گئے ہیں کہ یہ ہر وقت مسلمانوں کےاعمال واحوال ہی دیکھتے اور ان پر تبصرے کرتے رہیں، یعنی جب یہ ان کے مکلف ہی نہیں ہیں تو پھر کیوں ایسا کرتے ہیں۔ٍ

فَٱلْيَوْمَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ مِنَ ٱلْكُفَّارِ يَضْحَكُونَ ٣٤

Falyawmal ladheena aamanoo minal kuffaari yadhakoon

So Today[1886] those who believed are laughing at the disbelievers,

پس آج ایمان والے ان کافروں پر ہنسیں گے.[1]

तो आज वे लोग जो ईमान लाए, काफ़िरों पर हँस रहे हैं।

Translator's notes
English [1886] On the Day of Judgement.
Urdu [1] یعنی جس طرح دنیا میں کافر اہل ایمان پر ہنستے تھے، قیامت والے دن یہ کافر اللہ کی گرفت میں ہوں گے اور اہل ایمان ان پر ہنسیں گے۔ ان کو ہنسی اس بات پر آئے گی کہ یہ گمراہ ہونے کے باوجود ہمیں گمراہ کہتے اور ہم پر ہنستے تھے۔ آج ان کو پتہ چل گیا کہ گمراہ کون تھا ؟ اور کون اس قابل تھا کہ اس کا استہزا کیا جائے۔

عَلَى ٱلْأَرَآئِكِ يَنظُرُونَ ٣٥

‘alal araa’iki yanzuroon

On adorned couches, observing.

تختوں پر بیٹھے دیکھ رہے ہوں گے.

तख़्तों पर बैठे देख रहे हैं।

هَلْ ثُوِّبَ ٱلْكُفَّارُ مَا كَانُوا۟ يَفْعَلُونَ ٣٦

Hal thuwwibal kuffaaru maa kaanoo yaf‘aloon

Have the disbelievers [not] been rewarded [this Day] for what they used to do?

کہ اب ان منکروں نے جیسا یہ کرتے تھے پورا پورا بدلہ پالیا.[1]

क्या काफ़िरों को उसका बदला मिल गया, जो वे किया करते थे?[4]

Translator's notes
Urdu [1] ثُوِّبَ بمعنی أُثِيبَ، بدلہ دے دیئے گئے، یعنی کیا کافروں کو، جو کچھ وہ کرتے تھے، اس کا بدلہ دے دیا گیا ہے۔
Hindi [4] (29-36) इन आयतों में बताया गया है कि परलोक में कर्मों का फल दिया जाएगा, तो सांसारिक परिस्थितियाँ बदल जाएँगी। संसार में तो सब के लिए अल्लाह की दया है, परंतु न्याय के दिन जो अपने सुख सुविधा पर गर्व करते थे और जिन निर्धन मुसलमानों को देखकर आँखें मारते थे, वहाँ पर वही उनके दुष्परिणाम को देख कर प्रसन्न होंगे। अंतिम आयत में विश्वासहीनों के दुष्परिणाम को उनका कर्म कहा गया है। जिसमें यह संकेत है कि अच्छा फल और कुफल स्वयं इमसान के अपने कर्मों का स्वभाविक प्रभाव होगा।

Popular surahs