المُرۡسَلَاتِ

Surah Mursalat

The Emissaries · Surah 77 · 50 ayaat · Makki

سورہ المرسلات

Read Surah Al-Mursalat in Arabic, with transliteration and its meaning in English (Saheeh International), Urdu (Muhammad Ibrahim Junagarhi) and Hindi (Azizul Haq al-Omari). Tap a language to hide or show it.

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَٱلْمُرْسَلَٰتِ عُرْفًۭا ١

Walmursalaati ‘urfaa

By those [winds] sent forth in gusts

دل خوش کن چلتی ہواؤں کی قسم.[1]

क़सम है उन हवाओं की जो निरंतर भेजी जाती हैं!

Translator's notes
Urdu [1] اس مفہوم کے اعتبار سے عرفاً کے معنی پے درپے ہوں گے۔ بعض نے مرسلات سے فرشتے یا انبیا مراد لیے ہیں۔ اس صورت میں عرفاً کے معنی وحی الہی‘ یا احکام شریعت ہوں گے۔ یہ مفعول لہ ہوگا لأجل العرف یا منصوب بنزع الخافض- بالعُرفِ

فَٱلْعَٰصِفَٰتِ عَصْفًۭا ٢

Fal‘aasifaati ‘asfaa

And the winds that blow violently

پھر زور سے جھونکا دینے والیوں کی قسم.[1]

फिर बहुत तेज़ चलने वाली हवाओं की क़सम!

Translator's notes
Urdu [1] یا فرشتے مراد ہیں، جو بعض دفعہ ہواؤں کے عذاب کے ساتھ بھیجے جاتے ہیں۔

وَٱلنَّٰشِرَٰتِ نَشْرًۭا ٣

Wannaashiraati nashraa

And [by] the winds that spread [clouds]

پھر (ابر کو) ابھار کر پراگنده کرنے والیوں[1] کی قسم.[2]

और बादलों को फैलाने वाली हवाओं[1] की क़सम!

Translator's notes
Urdu [1] یا فرشتے مراد ہیں، جو بعض دفعہ ہواؤں کے عذاب کے ساتھ بھیجے جاتے ہیں۔
[2] یا ان فرشتوں کی قسم، جو بادلوں کو منتشر کرتے ہیں یا فضائے آسمانی میں اپنے پر پھیلاتے ہیں۔ تاہم امام ابن کثیر اور امام طبری نے ان تینوں ہوائیں مراد لینے کو راجح قرار دیا ہے، جیسے کہ ترجمے میں بھی اسی کو اختیار کیا ہے۔
Hindi [1] अर्थात जो हवाएँ अल्लाह के आदेशानुसार बादलों को फैलाती हैं।

فَٱلْفَٰرِقَٰتِ فَرْقًۭا ٤

Falfaariqaati farqaa

And those [angels] who bring criterion[1816]

پھر حق وباطل کو جدا جدا کر دینے والے.[1]

फिर सत्य और असत्य के बीच अंतर करने वाली चीज़[2] के साथ उतरने वाले फ़रिश्तों की क़सम!

Translator's notes
English [1816] To Allāh's human messengers.
Urdu [1] یعنی ان فرشتوں کی قسم جو حق و باطل کے درمیان فرق کرنے والے احکام لے کر اترتے ہیں۔ یا مراد آیات قرآنیہ ہیں، جن سے حق و باطل اور حلال و حرام کی تمیز ہوتی ہے یا رسول مراد ہیں جو وحی الٰہی کے ذریعے سے حق و باطل کے درمیان فرق واضح کرتے ہیں۔
Hindi [2] अर्थात सत्यासत्य तथा वैध और अवैध के बीच अंतर करने के लिए आदेश लाते हैं।

فَٱلْمُلْقِيَٰتِ ذِكْرًا ٥

Falmulqiyaati dhikraa

And those [angels] who deliver a message

اور وحی ﻻنے والے فرشتوں کی قسم.[1]

फिर वह़्य[3] लेकर उतरने वाले फ़रिश्तों की क़सम!

Translator's notes
Urdu [1] جو اللہ کا کلام پیغمبروں تک پہنچاتے ہیں یا رسول مراد ہیں جو اللہ کی طرف سے نازل کردہ وحی، اپنی امتوں کو پہنچاتے ہیں۔
Hindi [3] अर्थात जो वह़्य (प्रकाशना) ग्रहण करके उसे रसूलों तक पहुँचाते हैं।

عُذْرًا أَوْ نُذْرًا ٦

‘udhran aw nudhraa

As justification or warning,

جو (وحی) الزام اتارنے یا آگاه کردینے کے لیے ہوتی ہے.[1]

उज़्र (बहाना) समाप्त करने या डराने[4] के लिए।

Translator's notes
Urdu [1] دونوں مفعول لہ ہیں، لأجل العذار والإنذار یعنی فرشتے وحی لے کر آتے ہیں تاکہ لوگوں پر دلیل قائم ہو جائے اور یہ عذر باقی نہ رہے کہ ہمارے پاس تو کوئی اللہ کا پیغام ہی لے کر نہیں آیا یا مقصد ڈرانا ہے ان کو جو انکار یا کفر کرنے والے ہوں گے۔ یا معنی ہیں مومنوں کے لئے خوشخبری، اور کافروں کے لئے ڈراوا۔ امام شوکانی فرماتے ہیں کہ مرسلات، عاصفات، اور ناشرات سے مراد ہوائیں اور فارقات، اور ملقیات سے فرشتے ہیں۔ یہی بات راجح ہے۔
Hindi [4] अर्थात ईमान लाने वालों के लिये क्षमा का वचन तथा काफ़िरों के लिये यातना की सूचना लाते हैं।

إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَٰقِعٌۭ ٧

Innamaa too‘adoona lawaaqi‘

Indeed, what you are promised is to occur.

جس چیز کا تم سے وعده کیا جاتا ہے وہ یقیناً ہونے والی ہے.[1]

निःसंदेह तुमसे जिस चीज़ का वादा किया जाता है, निश्चय वह होकर रहने वाली है।

Translator's notes
Urdu [1] قسموں سے مراد، مقسم علیہ کی اہمیت سامعین پر واضح کرنا اور اس کی صداقت کو ظاہر کرنا ہوتا ہے۔ مقسم علیہ (یا جواب قسم) یہ ہے کہ تم سے قیامت کا جو وعدہ کیا جاتا ہے، وہ یقینا واضح ہونے والی ہے، یعنی اس میں شک کرنے کی نہیں بلکہ اس کے لئے تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ قیامت کب واقع ہوگی؟ اگلی سورت میں اس کو واضح کیا جا رہا ہے۔

فَإِذَا ٱلنُّجُومُ طُمِسَتْ ٨

Fa’idhan nujoomu tumisat

So when the stars are obliterated

پس جب ستارے بے نور کردئے جائیں گے.[1]

फिर जब तारे मिटा दिए जाएँगे।

Translator's notes
Urdu [1] طَمْس کے معنی مٹ جانے اور بےنشان ہونے کے ہیں، یعنی جب ستاروں کی روشنی ختم بلکہ ان کا نشان تک مٹ جائے گا۔

وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ فُرِجَتْ ٩

Wa’idhas samaa’u furijat

And when the heaven is opened

اور جب آسمان توڑ پھوڑ دیا جائے گا.

और जब आकाश फाड़ दिया जाएगा।

وَإِذَا ٱلْجِبَالُ نُسِفَتْ ١٠

Wa’idhal jibaalu nusifat

And when the mountains are blown away

اور جب پہاڑ ٹکڑے ٹکڑے کر کے اڑا دیئے جائیں گے.[1]

और जब पर्वत उड़ा दिए जाएँगे।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی انہیں زمین سے اکھیڑ کر ریزہ ریزہ کر دیا جائے گا اور زمین بالکل صاف اور ہموار کر دی جائے گی۔

وَإِذَا ٱلرُّسُلُ أُقِّتَتْ ١١

Wa’idhar rusulu uqqitat

And when the messengers' time has come...[1817]

اور جب رسولوں کو وقت مقرره پر ﻻیا جائے گا.[1]

और जब रसूलों को निर्धारित समय पर एकत्र किया जाएगा।[5]

Translator's notes
English [1817] i.e., when they are gathered to witness concerning their nations. The sentence's conclusion is understood to be "...the promised judgement will then take place."
Urdu [1] یعنی فصل وقضا کے لیے ان کے بیانات سن کر ان کی قوموں کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔
Hindi [5] उनके तथा उनके समुदायों के बीच निर्णय करने के लिए, और रसूल गवाही देंगे।

لِأَىِّ يَوْمٍ أُجِّلَتْ ١٢

Li’ayyi yawmin ujjilat

For what Day was it postponed?[1818]

کس دن کے لیے (ان سب کو) مؤخر کیا گیا ہے؟[1]

किस दिन के लिए वे विलंबित किए गए हैं?

Translator's notes
English [1818] "It" may refer to either the aforementioned occurrences collectively or to the testimony of the messengers.
Urdu [1] یہ استفہام تعظیم اور تعجب کے لئے ہےیعنی کیسے عظیم دن کے لئے، جس کی شدت اور ہولناکی، لوگوں کے لئے سخت تعجب انگیز ہوگی، ان پیغمبروں کے جمع ہونے کا وقت دیا گیا ہے۔

لِيَوْمِ ٱلْفَصْلِ ١٣

Liyawmil fasl

For the Day of Judgement.

فیصلے کے دن کے لیے.[1]

निर्णय के दिन के लिए।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی جس دن لوگوں کے درمیان فیصلہ کیا جائے گا کوئی جنت میں اور کوئی دوزخ میں جائے گا۔

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ ١٤

Wamaa adraaka maa yawmul fasl

And what can make you know what is the Day of Judgement?

اور تجھے کیا معلوم کہ فیصلے کا دن کیا ہے؟

और आपको किस चीज़ ने अवगत कराया कि निर्णय का दिन क्या है?

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ١٥

Waylun yawma’idhil lilmukadhdhibeen

Woe,[1819] that Day, to the deniers.

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے.[1]

उस दिन झुठलाने वालों के लिए बड़ा विनाश है।

Translator's notes
English [1819] i.e., death and destruction.
Urdu [1] یعنی ہلاکت ہے بعض کہتے ہیں "ویل"جہنم کی ایک وادی کا نام ہے، یہ آیت اس سورت میں بار بار دہرائی گئی ہے۔ اس لیے کہ ہر مکذب کا جرم ایک دوسرے سے مختلف نوعیت کا ہوگا اور اسی حساب سے عذاب کی نوعیتیں بھی مختلف ہوں گی، بنابریں اسی ویل کی مختلف قسمیں ہیں جسے مختلف مکذبین کے لیے الگ الگ بیان کیا گیا ہے۔ (فتح القدیر)

أَلَمْ نُهْلِكِ ٱلْأَوَّلِينَ ١٦

Alam nuhlikil awwaleen

Did We not destroy the former peoples?

کیا ہم نے اگلوں کو ہلاک نہیں کیا؟

क्या हमने पहलों को विनष्ट नहीं किया?

ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ ٱلْءَاخِرِينَ ١٧

Thumma nutbi‘uhumul aakhireen

Then We will follow them with the later ones.

پھر ہم ان کے بعد پچھلوں کو ﻻئے.[1]

फिर हम उनके पीछे बाद वालों को भेजेंगे।[6]

Translator's notes
Urdu [1] یعنی کفار مکہ اور ان کے ہم مشرب، جنہوں نے رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کی تکذیب کی۔
Hindi [6] अर्थात उन्हीं के समान यातना ग्रस्त कर देंगे।

كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِٱلْمُجْرِمِينَ ١٨

Kadhaalika naf‘alu bilmujrimeen

Thus do We deal with the criminals.

ہم گنہگاروں کے ساتھ اسی طرح کرتے ہیں.[1]

हम अपराधियों के साथ ऐसा ही करते हैं।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی سزا دیتے ہیں دنیا میں اور آخرت میں۔

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ١٩

Waylun yawma’idhil lilmukadhdhibeen

Woe, that Day, to the deniers.

اس دن جھٹلانے والوں کے لیے ویل (افسوس) ہے.

उस दिन झुठलाने वालों के लिए बड़ा विनाश है।

أَلَمْ نَخْلُقكُّم مِّن مَّآءٍۢ مَّهِينٍۢ ٢٠

Alam nakhlukkum mim maa’im maheen

Did We not create you from a liquid disdained?

کیا ہم نے تمہیں حقیر پانی سے (منی سے) پیدا نہیں کیا.

क्या हमने तुम्हें एक तुच्छ पानी से पैदा नहीं किया?

فَجَعَلْنَٰهُ فِى قَرَارٍۢ مَّكِينٍ ٢١

Faja‘alnaahu fee qaraarim makeen

And We placed it in a firm lodging [i.e., the womb]

پھر ہم نے اسے مضبوط ومحفوظ جگہ میں رکھا.[1]

फिर हमने उसे एक सुरक्षित ठिकाने में रखा।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی رحم مادر میں۔

إِلَىٰ قَدَرٍۢ مَّعْلُومٍۢ ٢٢

Ilaa qadarim ma‘loom

For a known extent.

ایک مقرره وقت تک.[1]

एक ज्ञात अवधि तक।[7]

Translator's notes
Urdu [1] یعنی مدت حمل تک نو یا چھ مہینے۔
Hindi [7] अर्थात गर्भ की अवधि तक।

فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ ٱلْقَٰدِرُونَ ٢٣

Faqadarnaa fani‘mal qaadiroon

And We determined [it], and excellent [are We] to determine.

پھر ہم نے اندازه کیا[1] اور ہم کیا خوب اندازه کرنے والے ہیں.

फिर हमने अनुमान[8] लगाया, तो हम क्या ही अच्छा अनुमान लगाने वाले हैं।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی رحم مادر میں جسمانی ساخت و ترکیب و صحیح اندازہ کیا کہ دونوں آنکھوں، دونوں ہاتھوں اور دونوں پیروں اور دونوں کانوں کے درمیان اور دیگر اعضا کا ایک دوسرے کے درمیان کتنا فاصلہ رہنا چاہیئے۔
Hindi [8] अर्थात मानव शरीर की संरचना और उसके अंगों का।

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ٢٤

Waylun yawma’idhil lilmukadhdhibeen

Woe, that Day, to the deniers.

اس دن تکذیب کرنے والوں کی خرابی ہے.

उस दिन झुठलाने वालों के लिए बड़ा विनाश है।

أَلَمْ نَجْعَلِ ٱلْأَرْضَ كِفَاتًا ٢٥

Alam naj‘alil arda kifaataa

Have We not made the earth a container

کیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والی نہیں بنایا؟

क्या हमने धरती को समेटने[9] वाली नहीं बनाया?

Translator's notes
Hindi [9] अर्थात जब तक लोग जीवित रहते हैं, तो उसके ऊपर रहते तथा बसते हैं और मरण के पश्चात उसी में चले जाते हैं।

أَحْيَآءًۭ وَأَمْوَٰتًۭا ٢٦

Ahyaa’an wa’amwaataa

Of the living and the dead?

زندوں کو بھی اور مردوں کو بھی.[1]

जीवित और मृत लोगों को।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی زمین زندوں کو اپنی پشت پر اور مردوں کو اپنے اندر سمیٹ لیتی ہے۔

وَجَعَلْنَا فِيهَا رَوَٰسِىَ شَٰمِخَٰتٍۢ وَأَسْقَيْنَٰكُم مَّآءًۭ فُرَاتًۭا ٢٧

Waja‘alnaa feehaa rawaasiya shaamikhaatin wa’asqaynaakum maa’an furaataa

And We placed therein lofty, firmly set mountains and have given you to drink sweet water.

اور ہم نے اس میں بلند وبھاری پہاڑ بنادیے[1] اور تمہیں سیراب کرنے واﻻ میٹھا پانی پلایا.

तथा हमने उसमें ऊँचे पर्वत बनाए और हमने तुम्हें मीठा पानी पिलाया।

Translator's notes
Urdu [1] رواسي راسية کی جمع۔ ثاوبت، جمے ہوئے پہاڑ، شامخات، بلند۔

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ٢٨

Waylun yawma’idhil lilmukadhdhibeen

Woe, that Day, to the deniers.

اس دن جھٹلانے والوں کے لیے وائے اور افسوس ہے.

उस दिन झुठलाने वालों के लिए बड़ा विनाश है।

ٱنطَلِقُوٓا۟ إِلَىٰ مَا كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ ٢٩

Intaliqoo ilaa maa kuntum bihee tukadhdhiboon

[They will be told], "Proceed to that which you used to deny.

اس دوزخ کی طرف جاؤ جسے تم جھٹلاتے رہے تھے.[1]

(कहा जाएगा :) उस चीज़ की ओर चलो, जिसे तुम झुठलाते थे।

Translator's notes
Urdu [1] یہ فرشتے جہنمیوں کو کہیں گے۔

ٱنطَلِقُوٓا۟ إِلَىٰ ظِلٍّۢ ذِى ثَلَٰثِ شُعَبٍۢ ٣٠

Intaliqoo ilaa zillin dhee thalaathi shu‘ab

Proceed to a shadow [of smoke] having three columns

چلو تین شاخوں والے سائے کی طرف.[1]

एक छाया[10] की ओर चलो, जो तीन शाखाओं वाली है।

Translator's notes
Urdu [1] جہنم سے جو دھواں آئے گا وہ بلند ہو کر تین طرفوں میں پھیل جائے گا، یعنی جس طرح دیوار یا درخت کا سایہ ہوتا ہے، یہ دھواں حقیقت میں اس طرح کا سایہ نہیں ہوگا جس میں جہنمی کچھ سکون حاصل کرلیں۔
Hindi [10] छाया से अभिप्राय नरक के धुँवे की छाया है, जो तीन दिशाओं में फैली होगी।

لَّا ظَلِيلٍۢ وَلَا يُغْنِى مِنَ ٱللَّهَبِ ٣١

Llaa zaleelin walaa yughnee minal laahab

[But having] no cool shade and availing not against the flame."

جو در اصل نہ سایہ دینے واﻻ ہے اور نہ شعلے سے بچاسکتا ہے.[1]

जो न छाया देगी और न ज्वाला से बचाएगी।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی جہنم کی حرارت سے بچنا بھی ممکن نہیں ہوگا۔

إِنَّهَا تَرْمِى بِشَرَرٍۢ كَٱلْقَصْرِ ٣٢

Innahaa tarmee bishararin kalqasr

Indeed, it throws sparks [as huge] as a fortress,

یقیناً دوزخ چنگاریاں پھینکتی ہے جو مثل محل کے ہیں.[1]

निःसंदेह वह (आग) भवन के समान चिंगारियाँ फेंकेगी।

Translator's notes
Urdu [1] اس کا ایک ترجمہ ہے جو لکڑی کے بوٹے یعنی بھاری ٹکڑے کے مثل ہیں۔ (بوٹے بمعنی شہتیر کے ٹکڑے، جسے گیلی بھی کہتے ہیں)۔

كَأَنَّهُۥ جِمَٰلَتٌۭ صُفْرٌۭ ٣٣

Ka’annahoo jimaalatun sufr

As if they were yellowish [black] camels.

گویا کہ وه زرد اونٹ ہیں.[1]

जैसे वे पीले ऊँट हों।

Translator's notes
Urdu [1] صفر، أصفر (زرد) کی جمع ہے، لیکن عرب میں اس کا استعمال اسود کے معنی میں بھی ہے۔ اس معنی کی بناء پر مطلب یہ ہے کہ اس کی ایک ایک چنگاڑی اتنی اتنی بڑی ہوگی جیسے محل یا قلعہ۔ پھر ہر چنگاڑی کے مذید اتنے بڑے بڑے ٹکڑے ہو جائیں گے جیسے اونٹ ہوتے ہیں۔

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ٣٤

Waylun yawma’idhil lilmukadhdhibeen

Woe, that Day, to the deniers.

آج ان جھٹلانے والوں کی درگت ہے.

उस दिन झुठलाने वालों के लिए बड़ा विनाश है।

هَٰذَا يَوْمُ لَا يَنطِقُونَ ٣٥

Haadhaa yawmu laa yantiqoon

This is a Day they will not speak,

آج (کا دن) وه دن ہے کہ یہ بول بھی نہ سکیں گے.[1]

यह वह दिन है कि वे बोल[11] नहीं सकेंगे।

Translator's notes
Urdu [1] محشر میں کافروں کی مختلف حالتیں ہوں گی۔ ایک وقت وہ ہوگا کہ وہ وہاں بھی جھوٹ بولیں گے پھر اللہ ان کے مونہوں پر مہر لگا دے گا اور ان کے ہاتھ پاؤں گواہی دیں گے پھر جس وقت ان کو جہنم میں لے جایا جارہا ہوگا اس وقت عالم اضطراب وپریشانی میں ان کی زبانیں بھی گنگ ہو جائیں گی۔ بعض کہتے ہیں کہ بولیں گے تو سہی لیکن ان کے پاس حجت کوئی نہیں ہوگی۔ گویا ان کو بات کرنی ہی نہیں آئے گی۔ جیسے ہم دنیا میں ایسے شخص کی بابت کہتے ہیں جس کے پاس کوئی تسلی بخش دلیل نہیں ہوتی، وہ تو ہمارے سامنے بول ہی نہیں سکا۔
Hindi [11] अर्थात उनके विरुद्ध ऐसे तर्क प्रस्तुत कर दिए जाएँगे कि वे अवाक रह जाएँगे।

وَلَا يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُونَ ٣٦

Walaa yu’dhanu lahum faya‘tadhiroon

Nor will it be permitted for them to make an excuse.

نہ انہیں معذرت کی اجازت دی جائے گی.[1]

और न उन्हें अनुमति दी जाएगी कि वे उज़्र (कारण) पेश करें।

Translator's notes
Urdu [1] مطلب یہ ہے کہ ان کے پاس پیش کرنے کے لیے معقول عذر ہی نہیں ہوگا جسے وہ پیش کرسکیں گے۔

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ٣٧

Waylun yawma’idhil lilmukadhdhibeen

Woe, that Day, to the deniers.

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے۔

उस दिन झुठलाने वालों के लिए बड़ा विनाश है।

هَٰذَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ ۖ جَمَعْنَٰكُمْ وَٱلْأَوَّلِينَ ٣٨

Haadhaa yawmul fasli jama‘naakum wal’awwaleen

This is the Day of Judgement; We will have assembled you and the former peoples.

یہ ہے فیصلے کا دن ہم نے تمہیں اور اگلوں کو سب کو جمع کرلیا ہے.[1]

यह निर्णय का दिन है। हमने तुम्हें और पहलों को एकत्र कर दिया है।

Translator's notes
Urdu [1] یہ اللہ کے بندوں سے خطاب فرمائے گا کہ ہم نے تمہیں اپنی قدرت کاملہ سے فیصلہ کرنے کے لئے ایک ہی میدان میں جمع کر لیا۔

فَإِن كَانَ لَكُمْ كَيْدٌۭ فَكِيدُونِ ٣٩

Fa’in kaana lakum kaydun fakeedoon

So if you have a plan, then plan against Me.

پس اگر تم مجھ سے کوئی چال چل سکتے ہو تو چل لو.[1]

तो यदि तुम्हारे पास कोई चाल[12] हो, तो मेरे विरुद्ध चलो।

Translator's notes
Urdu [1] یہ سخت وعید اور تہدید ہے کہ اگر تم میری گرفت سے بچ سکتے ہو اور میرے حکم سے نکل سکتے ہو تو بچ اور نکل کے دکھاؤ۔ لیکن وہاں کس میں یہ طاقت ہوگی؟ یہ آیت بھی ایسے ہی ہے، جیسے یہ آیت ہے «يَا مَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ إِنِ اسْتَطَعْتُمْ...» (الرحمٰن: 33)
Hindi [12] अर्थात मेरी पकड़ से बचने की।

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ٤٠

Waylun yawma’idhil lilmukadhdhibeen

Woe, that Day, to the deniers.

وائے ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے.

उस दिन झुठलाने वालों के लिए बड़ा विनाश है।

إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى ظِلَٰلٍۢ وَعُيُونٍۢ ٤١

Innal muttaqeena fee zilaalin wa‘uyoon

Indeed, the righteous will be among shades and springs

بیشک پرہیزگار لوگ سایوں میں ہیں[1] اور بہتے چشموں میں.

निश्चय डरने वाले लोग छाँवों तथा स्रोतों में होंगे।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی درختوں اور محلات کے سائے، آگ کے دھوئیں کا سایہ نہیں ہوگا جیسے مشرکین کے لئے ہوگا۔

وَفَوَٰكِهَ مِمَّا يَشْتَهُونَ ٤٢

Wafawaakiha mimmaa yashtahoon

And fruits from whatever they desire,

اور ان میووں میں جن کی وه خواہش کریں.[1]

तथा फलों में, जिसमें से वे चाहेंगे।

Translator's notes
Urdu [1] ہر قسم کے پھل، جب بھی خواہش کریں گے، آ موجود ہونگے۔

كُلُوا۟ وَٱشْرَبُوا۟ هَنِيٓـًٔۢا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ٤٣

Kuloo washraboo hanee’an bimaa kuntum ta‘maloon

[Being told], "Eat and drink in satisfaction for what you used to do."

(اے جنتیو!) کھاؤ پیو مزے سےاپنے کیے ہوئے اعمال کے بدلے.[1]

(तथा उनसे कहा जाएगा :) मज़े से खाओ और पियो, उसके बदले जो तुम किया करते थे।

Translator's notes
Urdu [1] یہ بطور احسان انہیں کہا جائے گا۔ بما کنتم میں با سبب کے لئے ہے یعنی جنت کی یہ نعمتیں ان اعمال صالحہ کی وجہ سے تمہیں ملی ہیں جو تم دنیا میں کرتے تھے اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ کی رحمت کے حصول کا ذریعہ جس کی وجہ سے انسان جنت میں داخل ہوگا اعمال صالحہ ہیں۔ جو لوگ عمل صالح کے بغیر اللہ کی رحمت کی امید رکھتے ہیں ان کی مثال ایسے ہے جیسے کوئی زمین میں ہل چلائے اور بیج بوئے بغیر فصل کا امیدوار ہو یا تخم حنظل بوکر خوش ذائقہ پھلوں کی امید رکھے۔

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ ٤٤

Innaa kadhaalika najzil muhsineen

Indeed, We thus reward the doers of good.

یقیناً ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں.[1]

हम सदाचारियों को इसी तरह बदला प्रदान करते हैं।

Translator's notes
Urdu [1] اس میں بھی اس امر کی ترغیب و تلقین ہے کہ اگر آخرت میں حسن انجام کے طالب ہو تو دنیا میں نیکی اور بھلائی کا راستہ اپناؤ۔

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ٤٥

Waylun yawma’idhil lilmukadhdhibeen

Woe, that Day, to the deniers.

اس دن سچا نہ جاننے والوں کے لیے ویل (افسوس) ہے.[1]

उस दिन झुठलाने वालों के लिए बड़ा विनाश है।

Translator's notes
Urdu [1] کہ اہل تقویٰ کے حصے میں جنت کی نعمتیں آئیں اور ان کے حصے میں بڑی بد بختی۔

كُلُوا۟ وَتَمَتَّعُوا۟ قَلِيلًا إِنَّكُم مُّجْرِمُونَ ٤٦

Kuloo watamatta‘oo qaleelan innakum mujrimoon

[O disbelievers], eat and enjoy yourselves a little; indeed, you are criminals.

(اے جھٹلانے والو) تم دنیا میں تھوڑا سا کھا لو اور فائده اٹھا لو بیشک تم گنہگار ہو.[1]

(ऐ झुठलाने वालो!) तुम खा लो तथा थोड़ा-सा[13] आनंद ले लो। निश्चय तुम अपराधी हो।

Translator's notes
Urdu [1] یہ مکذبین قیامت کو خطاب ہے اور یہ امر، تہدید و وعید کے لئے ہے، یعنی اچھا چند روز خوب عیش کر لو، تم جیسے مجرمین کے لئے شکنجہ عذاب تیار ہے۔
Hindi [13] अर्थात सांसारिक जीवन में।

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ٤٧

Waylun yawma’idhil lilmukadhdhibeen

Woe, that Day, to the deniers.

اس دن جھٹلانے والوں کے لیے سخت ہلاکت ہے.

उस दिन झुठलाने वालों के लिए बड़ा विनाश है।

وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱرْكَعُوا۟ لَا يَرْكَعُونَ ٤٨

Wa’idhaa qeela lahumur ka‘oo laa yarka‘oon

And when it is said to them, "Bow [in prayer]," they do not bow.

ان سے جب کہا جاتا ہے کہ رکوع کر لو تو نہیں کرتے.[1]

तथा जब उनसे कहा जाता है कि (अल्लाह के आगे) झुको, तो वे नहीं झुकते।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی جب ان کو نماز پڑھنے کا حکم دیا جاتا ہے، تو نماز نہیں پڑھتے۔

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ٤٩

Waylun yawma’idhil lilmukadhdhibeen

Woe, that Day, to the deniers.

اس دن جھٹلانے والوں کی تباہی ہے.[1]

उस दिन झुठलाने वालों के लिए बड़ा विनाश है।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی ان کے لیے جو اللہ کے اوامر ونواہی کو نہیں مانتے۔

فَبِأَىِّ حَدِيثٍۭ بَعْدَهُۥ يُؤْمِنُونَ ٥٠

Fabi’ayyi hadeethin ba‘dahoo yu’minoon

Then in what statement after it [i.e., the Qur’ān] will they believe?

اب اس قرآن کے بعد کس بات پر ایمان ﻻئیں گے؟[1]

फिर इस (क़ुरआन) के बाद वे किस बात पर ईमान[14] लाएँगे?

Translator's notes
Urdu [1] یعنی جب قرآن پر ایمان نہیں لائیں گے تو اس کے بعد اور کون سا کلام ہے جس پر ایمان لائیں گے؟ یہاں بھی حدیث کا اطلاق قرآن پر ہوا ہے، جیسا کہ اور بھی بعض مقامات پر کیا گیا ہے۔ ایک ضعیف روایت میں ہے کہ جو سورۂ تین کی آخری آیت أَلَيْسَ الله... الآية پڑھے تو وہ جواب میں کہے بَلَى ٰ وَأَنَا عَلَى ذَلِكَ مِنَ الشَّاهِدِينَ، اور سورۂ قیامت کے آخر کے جواب میں بَلَى اور فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ کے جواب میں آمَنَّا بِالله، کہے۔ (أبوداؤد، باب مقدار الرکوع والسجود، وضعیف أبی داود، ألبانی) بعض علماء کے نزدیک سامع کو بھی جواب دینا چاہیے۔
Hindi [14] अर्थात जब अल्लाह की अंतिम पुस्तक पर ईमान नहीं लाते, तो फिर कोई दूसरी पुस्तक नहीं हो सकती, जिस पर वे ईमान लाएँ। इसलिए कि अब और कोई पुस्तक आसमान से आने वाली नहीं है।

Popular surahs