الصَّافَّاتِ

Surah Saffat

Those drawn up in Ranks · Surah 37 · 182 ayaat · Makki

سورہ الصافات

Read Surah As-Saffat in Arabic, with transliteration and its meaning in English (Saheeh International), Urdu (Muhammad Ibrahim Junagarhi) and Hindi (Azizul Haq al-Omari). Tap a language to hide or show it.

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَٱلصَّٰٓفَّٰتِ صَفًّۭا ١

Wassaaffaati saffaa

By those [angels] lined up in rows

قسم ہے صف باندھنے والے (فرشتوں) کی.

क़सम है पंक्तिबद्ध (फ़रिश्तों) की!

فَٱلزَّٰجِرَٰتِ زَجْرًۭا ٢

Fazzaajiraati zajraa

And those who drive [the clouds]

پھر پوری طرح ڈانٹنے والوں کی.

फिर झिड़क कर डाँटने वालों की!

فَٱلتَّٰلِيَٰتِ ذِكْرًا ٣

Fattaaliyaati dhikraa

And those who recite the message,[1286]

پھر ذکر اللہ کی تلاوت کرنے والوں کی.

फिर (अल्लाह के) ज़िक्र (वाणी) की तिलावत करने वालों की।[1]

Translator's notes
English [1286] To the prophets or among themselves. Allāh (subḥānahu wa taʿālā) swears by these three kinds of angels to the fact mentioned in the following verse.
Hindi [1] ये तीनों गुण फ़रिश्तों के हैं जो आकाशों में अल्लाह की इबादत के लिए पंक्तिबद्ध रहते तथा बादलों को हाँकते और अल्लाह के स्मरण जैसे क़ुरआन तथा नमाज़ पढ़ने और उसकी पवित्रता का गान करने इत्यादि में लगे रहते हैं।

إِنَّ إِلَٰهَكُمْ لَوَٰحِدٌۭ ٤

Inna ilaahakum lawaahid

Indeed, your God is One,

یقیناً تم سب کا معبود ایک ہی ہے.[1]

निःसंदेह तुम्हारा पूज्य निश्चय एक ही है।

Translator's notes
Urdu [1] صَافَّاتٌ، زَاجِرَاتٌ، تَالِياتٌ فرشتوں کی صفات ہیں۔ آسمانوں پر اللہ کی عبادت کے لئے صف باندھنے والے، یا اللہ کے حکم کے انتظار میں صف بستہ، وعظ ونصیحت کے ذریعے سے لوگوں کوڈانٹنے والے یا بادلوں کو، جہاں اللہ کا حکم ہو، وہاں ہانک کر لےجانے والے۔ اللہ کا ذکر یا قرآن کی تلاوت کرنے والے۔ ان فرشتوں کی قسم کھا کر اللہ تعالیٰ نے مضمون یہ بیان فرمایا کہ تمام انسانوں کا معبود ایک ہی ہے۔ متعدد نہیں، جیسا کہ مشرکین بنائےہوئے ہیں۔ عرف عام میں قسم تاکید اور شک دور کرنے کے لئےکھائی جاتی ہے، اللہ تعالیٰ نے یہاں قسم اسی شک کو دور کرنے کے لئےکھائی ہے جو مشرکین اس کی وحدانیت والوہیت کے بارے میں پھیلاتے ہیں۔ علاوہ ازیں ہر چیز اللہ کی مخلوق اور مملوک ہے، اس لئے وہ جس چیز کو بھی گواہ بنا کر اس کی قسم کھائے، اس کے لئے جائز ہے۔ لیکن انسانوں کےلئے اللہ کے سوا کسی اور کی قسم کھانا بالکل ناجائز اور حرام ہے، کیونکہ قسم میں، جس کی قسم کھائی جاتی ہے، اسے گواہ بنانا مقصود ہوتا ہے۔ اور گواہ اللہ کے سوا کوئی نہیں بن سکتا، کہ عالم الغیب صرف وہی ہے، اس کےسوا کوئی عالم الغیب نہیں۔

رَّبُّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَرَبُّ ٱلْمَشَٰرِقِ ٥

Rrabbus samaawaati wal’ardi wamaa baynahumaa warabbul mashaariq

Lord of the heavens and the earth and that between them and Lord of the sunrises.[1287]

آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں اور مَشرقوں کا رب وہی ہے.[1]

जो आकाशों और धरती का तथा उन दोनों के बीच की समस्त चीज़ों का स्वामी है और सूर्य के उदय होने के सभी स्थानों का मालिक है।

Translator's notes
English [1287] i.e., each point or place of sunrise.
Urdu [1] مطلب ہے مشارق ومغارب کا رب۔ جمع کا لفظ اس لئے استعمال کیا گیاہے جیسا کہ، بعض کہتے ہیں کہ سال کے دنوں کی تعداد کے برابر مشرق ومغرب ہیں۔ سورج ہر روز ایک مشرق سے نکلتا اور ایک مغرب میں غروب ہوتا ہے اور سورۂ رحمٰن میں مَشْرِقَيْنِ اور مَغْرِبَيْنِ، تثنیہ کے ساتھ ہیں یعنی دو مشرق اور دو مغرب۔ اس سے مراد وہ مشرقین اور مغربین ہیں جن سے سورج گرمی اور سردی میں طلوع وغروب ہوتا ہے یعنی ایک انتہائی آخری مشرق ومغرب اور دوسرا مختصر یا قریب ترین مشرق ومغرب اور جہاں مشرق ومغرب کو مفرد ذکر کیا گیا ہے، اس سے مراد وہ جہت ہے جس سے سورج طلوع یا غروب ہوتا ہے۔ (فتح القدیر)۔

إِنَّا زَيَّنَّا ٱلسَّمَآءَ ٱلدُّنْيَا بِزِينَةٍ ٱلْكَوَاكِبِ ٦

Innaa zayyannas samaa’ad dunyaa bizeenatinil kawaakib

Indeed, We have adorned the nearest heaven with an adornment of stars

ہم نے آسمان دنیا کو ستاروں کی زینت سے آراستہ کیا.

निःसंदेह हमने संसार के आकाश को एक सुंदर शृंगार के साथ सुशोभित किया है, जो सितारे हैं।

وَحِفْظًۭا مِّن كُلِّ شَيْطَٰنٍۢ مَّارِدٍۢ ٧

Wahifzam min kulli shaytaanim maarid

And as protection against every rebellious devil

اور حفاﻇت کی سرکش شیطان سے.[1]

और प्रत्येक सरकश शैतान से सुरक्षित करने के लिए।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی آسمان دنیا پر، زینت کے علاوہ، ستاروں کا دوسرا مقصد یہ ہے کہ سرکش شیاطین سے حفاظت ہو۔ چنانچہ شیطان آسمان پرکوئی بات سننے کے لئے جاتے ہیں تو ستارے ان پر ٹوٹ کر گرتے ہیں جس سے بالعموم شیطان جل جاتے ہیں۔ جیسا کہ اگلی آیات اور احادیث سے واضح ہوتا ہے۔ ستاروں کا ایک تیسرا مقصد رات کی تاریکیوں میں رہنمائی بھی ہے۔ جیسا کہ قرآن میں دوسرے مقام پر بیان فرمایا گیا ہے۔ ان مقاصد سہ گانہ کے علاوہ ستاروں کا اور کوئی مقصد بیان نہیں کیا گیا ہے۔

لَّا يَسَّمَّعُونَ إِلَى ٱلْمَلَإِ ٱلْأَعْلَىٰ وَيُقْذَفُونَ مِن كُلِّ جَانِبٍۢ ٨

Llaa yassamma‘oona ilal mala’il a‘laa wayuqdhafoona min kulli jaanib

[So] they may not listen to the exalted assembly [of angels] and are pelted from every side,[1288]

عالم باﻻ کے فرشتوں (کی باتوں) کو سننے کے لئے وه کان بھی نہیں لگا سکتے، بلکہ ہر طرف سے وه مارے جاتے ہیں.

वे सर्वोच्च सभा (मला-ए-आ'ला) के फ़रिश्तों की बात नहीं सुन सकते, तथा वे हर ओर से (उल्काओं से) मारे जाते हैं।

Translator's notes
English [1288] By flaming meteors.

دُحُورًۭا ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌۭ وَاصِبٌ ٩

Duhooran walahum ‘adhaabun waasib

Repelled; and for them is a constant punishment,

بھگانے کے لئے اور ان کے لئے دائمی عذاب ہے.

भगाने के लिए। तथा उनके लिए स्थायी यातना है।

إِلَّا مَنْ خَطِفَ ٱلْخَطْفَةَ فَأَتْبَعَهُۥ شِهَابٌۭ ثَاقِبٌۭ ١٠

Illaa man khatifal khatfata fa’atba‘ahoo shihaabun thaaqib

Except one who snatches [some words] by theft, but they are pursued by a burning flame, piercing [in brightness].

مگر جو کوئی ایک آدھ بات اچک لے بھاگے تو (فوراً ہی) اس کے پیچھے دہکتا ہوا شعلہ لگ جاتا ہے.

परंतु जो कोई (शैतान फरिश्तों की किसी बात को) अचानक उचक ले जाए, तो एक दहकता हुआ अंगारा (उल्का)[2] उसका पीछा करता है।

Translator's notes
Hindi [2] फिर यदि उससे बचा रह जाए तो आकाश की बात अपने नीचे के शैतानों तक पहुँचाता है और वे उसे काहिनों तथा ज्योतिषियों को बताते हैं। फिर वे उसमें सौ झूठ मिलाकर लोगों को बताते हैं। (सह़ीह़ बुख़ारी : 6213, सह़ीह़ मुस्लिम : 2228)

فَٱسْتَفْتِهِمْ أَهُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَم مَّنْ خَلَقْنَآ ۚ إِنَّا خَلَقْنَٰهُم مِّن طِينٍۢ لَّازِبٍۭ ١١

Fastaftihim ahum ashaddu khalqan am man khalaqnaa innaa khalaqnaahum min teenil laazib

Then inquire of them, [O Muḥammad], "Are they a stronger [or more difficult] creation or those [others] We have created?" Indeed, We created them [i.e., men] from sticky clay.

ان کافروں سے پوچھو تو کہ آیا ان کا پیدا کرنا زیاده دشوار ہے یا (ان کا) جنہیں ہم نے (ان کے علاوه) پیدا کیا[1] ؟ ہم نے (انسانوں) کو لیس دار مٹی سے پیدا کیا ہے.[2]

तो आप इन (काफ़िरों) से पूछें कि क्या इन्हें पैदा करना अधिक कठिन है या उनका जिन्हें[3] हम पैदा कर चुके? निःसंदेह हमने उन्हें[4] एक लेसदार मिट्टी से पैदा किया है।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی ہم نےجو زمین، ملائکہ اور آسمان جیسی چیزیں بنائی ہیں جو اپنے حجم اور وسعت کے لحاظ سے نہایت انوکھی ہیں۔ کیا ان لوگوں کی پیدائش اور دوبارہ ان کو زندہ کرنا، ان چیزوں کی تخلیق سےزیادہ سخت اور مشکل ہے؟ یقیناً نہیں۔
[2] یعنی ان کے باپ آدم (عليه السلام) کو تو ہم نے مٹی سے پیدا کیا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ یہ انسان آخرت کی زندگی کو اتنا مستبعد کیوں سمجھتے ہیں دراں حالیکہ ان کی پیدائش ایک نہایت ہی حقیر اور کمزور چیز سے ہوئی ہے۔ جب کہ خلقت میں ان سے زیادہ قوی، عظیم اور کامل واتم چیزوں کی پیدائش کا ان کو انکار نہیں۔ (فتح القدیر)۔
Hindi [3] अर्थात फ़रिश्तों तथा आकाशों को।
[4] अर्थात् उनके पिता आदम (अलैहिस्सलाम) को।

بَلْ عَجِبْتَ وَيَسْخَرُونَ ١٢

Bal ‘ajibta wayaskharoon

But you wonder, while they mock,

بلکہ تو تعجب کر رہا ہے اور یہ مسخرا پن کر رہے ہیں.[1]

बल्कि आपने आश्चर्य किया और वे उपहास करते हैं।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی آپ کو تو منکرین آخرت کے انکار پر تعجب ہو رہا ہے کہ اس کے امکان بلکہ وجوب کےاتنے واضح دلائل کے باوجود وہ اسے مان کر نہیں دے رہے اور وہ آپ کے دعوائے قیامت کا مذاق اڑا رہے ہیں کہ یہ کیوں کر ممکن ہے؟

وَإِذَا ذُكِّرُوا۟ لَا يَذْكُرُونَ ١٣

Wa’idhaa dhukkiroo laa yadhkuroon

And when they are reminded, they remember not.

اور جب انہیں نصیحت کی جاتی ہے یہ نہیں مانتے.

और जब उन्हें नसीहत की जाए, तो वे क़बूल नहीं करते।

وَإِذَا رَأَوْا۟ ءَايَةًۭ يَسْتَسْخِرُونَ ١٤

Wa’idhaa ra’aw aayatan yastaskhiroon

And when they see a sign, they ridicule.

اور جب کسی معجزے کو دیکھتے ہیں تو مذاق اڑاتے ہیں.

और जब वे कोई निशानी देखते हैं, तो खूब उपहास करते हैं।

وَقَالُوٓا۟ إِنْ هَٰذَآ إِلَّا سِحْرٌۭ مُّبِينٌ ١٥

Waqaaloo in haadhaa illaa sihrum mubeen

And say, "This is not but obvious magic.

اور کہتے ہیں کہ یہ تو بالکل کھلم کھلا جادو ہی ہے.[1]

तथा कहते हैं कि यह तो मात्र खुला जादू है।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی یہ ان کا شیوہ ہے کہ نصیحت قبول نہیں کرتے اور کوئی واضح دلیل یا معجزہ پیش کیا جائے تو استہزا کرتے اور انہیں جادو باور کراتے ہیں۔

أَءِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًۭا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَبْعُوثُونَ ١٦

A’idhaa mitnaa wakunnaa turaaban wa‘izaaman a’innaa lamab‘oothoon

When we have died and become dust and bones, are we indeed to be resurrected?

کیا جب ہم مر جائیں گے اور خاک اور ہڈی ہو جائیں گے پھر کیا (سچ مچ) ہم اٹھائے جائیں گے؟

क्या जब हम मर गए और मिट्टी तथा हड्डियाँ हो चुके, तो क्या सचमुच हम अवश्य उठाए जाने वाले हैं?

أَوَءَابَآؤُنَا ٱلْأَوَّلُونَ ١٧

Awa’aabaa’unal awwaloon

And our forefathers [as well]?"

کیا ہم سے پہلے کے ہمارے باپ دادا بھی؟

और क्या हमारे पहले बाप-दादा भी (उठाए जाएँगे)?

قُلْ نَعَمْ وَأَنتُمْ دَٰخِرُونَ ١٨

Qul na‘am wa’antum daakhiroon

Say, "Yes, and you will be [rendered] contemptible."

آپ جواب دیجئے! کہ ہاں ہاں اور تم ذلیل (بھی) ہوں گے.[1]

आप कह दीजिए : हाँ! तथा तुम अपमानित (भी) होगे!

Translator's notes
Urdu [1] جس طرح دوسرے مقام پر بھی فرمایا «وَكُلٌّ أَتَوْهُ دَاخِرِينَ» (النمل: 87) ”سب اس کی بارگاہ میں ذلیل ہو کر آئیں گے“۔ «إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِي سَيَدْخُلُونَ جَهَنَّمَ دَاخِرِينَ» (المؤمن: 60) ”جو لوگ میری عبادت سے انکار کرتے ہیں، عنقریب وہ جہنم میں ذلیل وخوار ہو کر داخل ہوں گے“۔

فَإِنَّمَا هِىَ زَجْرَةٌۭ وَٰحِدَةٌۭ فَإِذَا هُمْ يَنظُرُونَ ١٩

Fa’innamaa hiya zajratun waahidatun fa’idhaa hum yanzuroon

It will be only one shout, and at once they will be observing.

وه تو صرف ایک زور کی جھڑکی ہے[1] کہ یکایک یہ دیکھنے لگیں گے.[2]

वह बस एक ही झिड़की होगी, तो एकाएक वे देख रहे होंगे।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی وہ اللہ کے ایک ہی حکم اور اسرافیل (عليه السلام) کی ایک ہی پھونک (نفخۂ ثانیہ) سے قبروں سے زندہ ہو کر نکل کھڑے ہوں گے۔
[2] یعنی ان کے سامنے قیامت کے ہولناک مناظر اور میدان حشر کی سختیاں ہوں گی جنہیں وہ دیکھیں گے۔ نفخے یا چیخ کو زجرہ (ڈانٹ) سے تعبیر کیا، کیونکہ اس سے مقصود ڈانٹ ہی ہے۔

وَقَالُوا۟ يَٰوَيْلَنَا هَٰذَا يَوْمُ ٱلدِّينِ ٢٠

Waqaaloo yaawaylanaa haadhaa yawmud deen

They will say, "O woe to us! This is the Day of Recompense."

اور کہیں گے کہ ہائے ہماری خرابی یہی جزا (سزا) کا دن ہے.

तथा वे कहेंगे : हाय हमारा विनाश! यह तो बदले का दिन है।

هَٰذَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ ٱلَّذِى كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ ٢١

Haadhaa yawmul faslil ladhee kuntum bihee tukadhdhiboon

[They will be told], "This is the Day of Judgement which you used to deny."

یہی فیصلہ کا دن ہے جسے تم جھٹلاتے رہے.[1]

यही निर्णय का दिन है, जिसे तुम झुठलाया करते थे।

Translator's notes
Urdu [1] وَيْلٌ کا لفظ ہلاکت کے موقع پر بولا جاتا ہے، یعنی معاینۂ عذاب کے بعد انہیں اپنی ہلاکت صاف نظر آرہی ہوگی اور اس سے مقصود ندامت کا اظہار اور اپنی کوتاہیوں کا اعتراف ہے لیکن اس وقت ندامت اور اعتراف کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ اسی لئے ان کےجواب میں فرشتے اور اہل ایمان کہیں گے کہ یہ وہی فیصلے کا دن ہے جسے تم مانتے نہیں تھے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ آپس میں ایک دوسرے کو کہیں گے۔

۞ ٱحْشُرُوا۟ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ وَأَزْوَٰجَهُمْ وَمَا كَانُوا۟ يَعْبُدُونَ ٢٢

Uhshurul ladheena zalamoo wa’azwaajahum wamaa kaanoo ya‘budoon

[The angels will be ordered], "Gather those who committed wrong, their kinds,[1289] and what they used to worship

ﻇالموں کو[1] اور ان کے ہمراہیوں کو[2] اور (جن) جن کی وه اللہ کے علاوه پرستش کرتے تھے.[3]

(आदेश होगा कि) इकट्ठा करो उन लोगों को जिन्होंने अत्याचार किया तथा उनके साथियों को और जिनकी वे उपासना किया करते थे ।

Translator's notes
English [1289] Those similar to them in evil deeds. Another possible meaning is "their wives."
Urdu [1] یعنی جنہوں نے کفر وشرک اور معاصی کا ارتکاب کیا۔ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے حکم ہوگا۔
[2] اس سے مراد کفر وشرک اور تکذیب رسل کے ساتھی یا بعض کےنزدیک جنات وشیاطین ہیں۔ اور بعض کہتے ہیں کہ وہ بیویاں ہیں جو کفر وشرک میں ان کی ہمنوا تھیں۔
[3] مَا، عام ہے، تمام معبودین کو چاہے، وہ مورتیاں ہوں یا اللہ کے نیک بندے، سب کو ان کی تذلیل کے لئے جمع کیا جائے گا۔ تاہم نیک لوگوں کو تو اللہ جہنم سے دور ہی رکھے گا، اور دوسرے معبودوں کو ان کے ساتھ ہی جہنم میں ڈال دیا جائے گا تاکہ وہ دیکھ لیں کہ یہ کسی کو نفع نقصان پہنچانے پر قادر نہیں ہیں۔

مِن دُونِ ٱللَّهِ فَٱهْدُوهُمْ إِلَىٰ صِرَٰطِ ٱلْجَحِيمِ ٢٣

Min doonil laahi fahdoohum ilaa siraatil jaheem

Other than Allāh, and guide them to the path of Hellfire

(ان سب کو) جمع کرکے انہیں دوزخ کی راه دکھا دو.

अल्लाह के सिवा। फिर उन्हें जहन्नम की राह दिखा दो।

وَقِفُوهُمْ ۖ إِنَّهُم مَّسْـُٔولُونَ ٢٤

Waqifoohum innahum mas’ooloon

And stop them; indeed, they are to be questioned."

اور انہیں ٹھہرا لو[1] ، (اس لئے) کہ ان سے (ضروری) سوال کیے جانے والے ہیں.

और उन्हें ठहराओ[5], निःसंदेह वे प्रश्न किए जाने वाले हैं।

Translator's notes
Urdu [1] یہ حکم جہنم میں لے جانے سے قبل ہوگا، کیونکہ حساب کے بعد ہی وہ جہنم میں جائیں گے۔
Hindi [5] नरक में झोंकने से पहले।

مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُونَ ٢٥

Maa lakum laa tanaasaroon

[They will be asked], "What is [wrong] with you? Why do you not help each other?"

تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ (اس وقت) تم ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے.

तुम्हें क्या हुआ कि तुम एक-दूसरे की सहायता नहीं करते?

بَلْ هُمُ ٱلْيَوْمَ مُسْتَسْلِمُونَ ٢٦

Bal humul yawma mustaslimoon

But they, that Day, are in surrender.

بلکہ وه (سب کے سب) آج فرمانبردار بن گئے.

बल्कि, आज वे सर्वथा आज्ञाकारी हैं।

وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍۢ يَتَسَآءَلُونَ ٢٧

Wa’aqbala ba‘duhum ‘alaa ba‘din yatasaa’aloon

And they will approach one another asking [i.e., blaming] each other.

وه ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر سوال وجواب کرنے لگیں گے.

और वे एक-दूसरे की ओर रुख़ करके परस्पर प्रश्न करेंगे।[6]

Translator's notes
Hindi [6] अर्थात एक-दूसरे को धिक्कारेंगे।

قَالُوٓا۟ إِنَّكُمْ كُنتُمْ تَأْتُونَنَا عَنِ ٱلْيَمِينِ ٢٨

Qaaloo innakum kuntum ta’toonanaa ‘anil yameen

They will say, "Indeed, you used to come at us from the right."[1290]

کہیں گے کہ تم تو ہمارے پاس ہماری دائیں طرف سے آتے تھے.[1]

वे कहेंगे : निःसंदेह तुम हमारे पास दाहिने[7] से आया करते थे।

Translator's notes
English [1290] i.e., from our position of strength, oppressing us. Or from where we would have grasped the truth, preventing us.
Urdu [1] اس کا مطلب یہ ہے کہ دین اور حق کے نام سے آتے تھے یعنی باور کراتے تھے کہ یہی اصل دین اور حق ہے۔ اور بعض کے نزدیک مطلب ہے، ہر طرف سے آتے تھے، وَالشِّمَالِ محذوف ہے۔ جس طرح شیطان نے کہا تھا ”میں ان کے آگے، پیچھے سے، ان کے دائیں بائیں سے ہر طرف سے ان کے پاس آؤں گا اور انہیں گمراہ کروں گا“۔ (الأعراف: 17)۔
Hindi [7] इससे अभिप्राय यह है कि धर्म तथा सत्य के नाम से आते थे। अर्थात यह विश्वास दिलाते थे कि यही मिश्रणवाद मूल तथा सत्धर्म है।

قَالُوا۟ بَل لَّمْ تَكُونُوا۟ مُؤْمِنِينَ ٢٩

Qaaloo bal lam takoonoo mu’mineen

They [i.e., the oppressors] will say, "Rather, you [yourselves] were not believers,

وه جواب دیں گے کہ نہیں بلکہ تم ہی ایمان والے نہ تھے.[1]

वे[8] कहेंगे : बल्कि तुम (स्वयं) ईमान वाले न थे।

Translator's notes
Urdu [1] لیڈر کہیں گے کہ ایمان تم اپنی مرضی سے نہیں لائے اور آج ذمے دار ہمیں ٹھہرا رہے ہو؟
Hindi [8] इससे अभिप्राय उन के प्रमुख लोग हैं।

وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيْكُم مِّن سُلْطَٰنٍۭ ۖ بَلْ كُنتُمْ قَوْمًۭا طَٰغِينَ ٣٠

Wamaa kaana lanaa ‘alaykum min sultaanin bal kuntum qawman taagheen

And we had over you no authority, but you were a transgressing people.

اور کچھ ہمارا زور تو تم پر تھا (ہی) نہیں۔ بلکہ تم (خود) سرکش لوگ تھے.[1]

तथा हमारा तुमपर कोई ज़ोर[9] न था, बल्कि तुम (स्वंय) हद से बढ़ने वाले लोग थे।

Translator's notes
Urdu [1] تابعین اور متبوعین کی یہ باہمی تکرار قرآن کریم میں کئی جگہ بیان کی گئی ہے۔ ان کی ایک دوسرے کو یہ ملامت عرصۂ قیامت (میدان محشر) میں بھی ہوگی اور جہنم میں جانے کے بعد جہنم کے اندر بھی۔ ملاحظہ ہو۔ المؤمن: 48-47، سبا: 32-31، الاحزاب:68-67 ، الاعراف:39- 38 وَغَيْرهَا مِنَ الآيَاتِ۔
Hindi [9] देखिए : सूरत इबराहीम, आयत : 22

فَحَقَّ عَلَيْنَا قَوْلُ رَبِّنَآ ۖ إِنَّا لَذَآئِقُونَ ٣١

Fahaqqa ‘alaynaa qawlu rabbinaa innaa ladhaa’iqoon

So the word [i.e., decree] of our Lord has come into effect upon us; indeed, we will taste [punishment].

اب تو ہم (سب) پر ہمارے رب کی یہ بات ﺛابت ہو چکی کہ ہم (عذاب) چکھنے والے ہیں.

तो हमपर हमारे पालनहार का कथन सिद्ध हो गया। निःसंदेह हम निश्चय (यातना) चखने वाले हैं।

فَأَغْوَيْنَٰكُمْ إِنَّا كُنَّا غَٰوِينَ ٣٢

Fa’aghwaynaakum innaa kunnaa ghaaween

And we led you to deviation; indeed, we were deviators."

پس ہم نے تمہیں گمراه کیا ہم تو خود بھی گمراه ہی تھے.[1]

तो हमने तुम्हें गुमराह किया। निःसंदेह हम स्वयं गुमराह थे।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی جس بات کی پہلے، انہوں نے نفی کی، کہ ہمارا تم پر کون سا زور تھا کہ تمہیں گمراہ کرتے۔ اب اس کا یہاں اعتراف ہے کہ ہاں واقعی ہم نے تمہیں گمراہ کیا تھا۔ لیکن یہ اعتراف اس تنبیہ کے ساتھ کیا کہ ہمیں اس ضمن میں مورد طعن مت بناؤ، اس لئے کہ ہم خود بھی گمراہ ہی تھے، ہم نے تمہیں بھی اپنے جیسا ہی بنانا چاہا اور تم نے آسانی سے ہماری راہ اپنالی۔ جس طرح شیطان بھی اس روز کہے گا۔ «وَمَا كَانَ لِي عَلَيْكُمْ مِنْ سُلْطَانٍ إِلا أَنْ دَعَوْتُكُمْ فَاسْتَجَبْتُمْ لِي فَلا تَلُومُونِي وَلُومُوا أَنْفُسَكُمْ» (إبراهيم: 22)۔

فَإِنَّهُمْ يَوْمَئِذٍۢ فِى ٱلْعَذَابِ مُشْتَرِكُونَ ٣٣

Fa’innahum yawma’idhin fil ‘adhaabi mushtarikoon

So indeed they, that Day, will be sharing in the punishment.

سو اب آج کے دن تو (سب کے سب) عذاب میں شریک ہیں.[1]

तो निश्चय ही वे उस दिन यातना में सहभागी होंगे।

Translator's notes
Urdu [1] اس لئے کہ ان کا جرم بھی مشترکہ ہے، شرک، معصیت اور شر وفساد ان سب کا وطیرہ تھا۔

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِٱلْمُجْرِمِينَ ٣٤

Innaa kadhaalika naf‘alu bilmujrimeen

Indeed, that is how We deal with the criminals.

ہم گناه گاروں کے ساتھ اسی طرح کیا کرتے ہیں.[1]

निःसंदेह हम अपराधियों के साथ ऐसा ही किया करते हैं।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی ہر قسم کے گناہ گاروں کے ساتھ ہمارا یہی معاملہ ہے اور اب وہ سب ہمارا عذاب بھگتیں گے۔

إِنَّهُمْ كَانُوٓا۟ إِذَا قِيلَ لَهُمْ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا ٱللَّهُ يَسْتَكْبِرُونَ ٣٥

Innahum kaanoo idhaa qeela lahum laa ilaaha illal laahu yastakbiroon

Indeed they, when it was said to them, "There is no deity but Allāh," were arrogant

یہ وه (لوگ) ہیں کہ جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو یہ سرکشی کرتے تھے.[1]

निःसंदेह वे ऐसे लोग थे कि जब उनसे कहा जाता कि अल्लाह के सिवा कोई पूज्य (इबादत के योग्य) नहीं, तो वे अभिमान करते थे।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی دنیا میں، جب ان سے کہا جاتا تھا کہ جس طرح مسلمانوں نے یہ کلمہ پڑھ کر شرک ومعصیت سے توبہ کر لی ہے، تم بھی یہ پڑھ لو، تاکہ تم دنیا میں بھی مسلمان کے قہر وغضب سےبچ جاؤ اور آخرت میں بھی عذاب الٰہی سے تمہیں دوچار ہونا نہ پڑے، تو وہ تکبر کرتے اور انکار کرتے۔ نبی (صلى الله عليه وسلم) کا فرمان ہے۔ «أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا : لا إِلَه إِلا اللهُ ، فَمَنْ قَالَ (لا إِلَه إِلا اللهُ) فَقَدْ عَصَمَ مِنِّي مَالَهُ وَنَفْسَهُ» (متفق عليه ، مشكاة، كتاب الإيمان بحواله ابن كثير) ”مجھے اس بات کا حکم دیا گیا ہے کہ میں اس وقت تک لوگوں سے قتال کروں جب تک وہ لا الہ الا اللہ کا اقرار نہ کر لیں۔ جس نے یہ اقرار کر لیا، اس نے اپنی جان اور مال کی حفاظت کر لی“۔

وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُوٓا۟ ءَالِهَتِنَا لِشَاعِرٍۢ مَّجْنُونٍۭ ٣٦

Wayaqooloona a’innaa lataarikoo aalihatinaa lishaa‘irim majnoon

And were saying, "Are we to leave our gods for a mad poet?"

اور کہتے تھے کہ کیا ہم اپنے معبودوں کو ایک دیوانے شاعر کی بات پر چھوڑ دیں؟[1]

तथा कहते थे : क्या सचमुच हम अपने पूज्यों को एक दीवाने कवि के कारण छोड़ देने वाले हैं?

Translator's notes
Urdu [1] یعنی انہوں نے نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) کو شاعر اور مجنون کہا اور آپ کی دعوت کو جنون (دیوانگی) اور قرآن کو شعر سے تعبیر کیا اور کہا کہ ایک دیوانے کی دیوانگی پر ہم اپنے معبودوں کو کیوں چھوڑ دیں؟ حالانکہ یہ دیوانگی نہیں، فرزانگی تھی، شاعری نہیں، حقیقت تھی اور اس دعوت کے اپنانے میں ان کی ہلاکت نہیں، نجات تھی۔

بَلْ جَآءَ بِٱلْحَقِّ وَصَدَّقَ ٱلْمُرْسَلِينَ ٣٧

Bal jaa’a bilhaqqi wasaddaqal mursaleen

Rather, he [i.e., the Prophet (ﷺ)] has come with the truth and confirmed the [previous] messengers.

(نہیں نہیں) بلکہ (نبی) تو حق (سچا دین) ﻻئے ہیں اور سب رسولوں کو سچا جانتے ہیں.[1]

बल्कि वह सत्य लेकर आए हैं तथा उन्होंने सभी रसूलों की पुष्टि की है।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی تم ہمارے پیغمبر کو شاعر اور مجنون کہتے ہو، جب کہ واقعہ یہ ہے کہ وہ جو کچھ لایا اور پیش کر رہا ہے، وہ سچ ہے اور وہی چیز ہے جو اس سے قبل تمام انبیا بھی پیش کرتے رہے ہیں۔ کیا یہ کام کسی دیوانے کا یا کسی شاعر کے تخیلات کا نتیجہ ہو سکتا ہے؟

إِنَّكُمْ لَذَآئِقُوا۟ ٱلْعَذَابِ ٱلْأَلِيمِ ٣٨

Innakum ladhaa’iqul ‘adhaabil aleem

Indeed, you [disbelievers] will be tasters of the painful punishment,

یقیناً تم دردناک عذاب (کا مزه) چکھنے والے ہو.

निःसंदेह तुम निश्चय दुःखदायी यातना चखने वाले हो।

وَمَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ٣٩

Wamaa tujzawna illaa maa kuntum ta‘maloon

And you will not be recompensed except for what you used to do -

تمہیں اسی کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کرتے تھے.[1]

तथा तुम्हें केवल उसी का बदला दिया जाएगा, जो तुम किया करते थे।

Translator's notes
Urdu [1] یہ جہنمیوں کو اس وقت کہا جائے گا جب وہ کھڑے ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہوں گے اور ساتھ ہی وضاحت کر دی جائے گی کہ یہ ظلم نہیں ہے بلکہ عین عدل ہے کیونکہ یہ سب تمہارے اپنے عملوں کا بدلہ ہے۔

إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ ٤٠

Illaa ‘ibaadal laahil mukhlaseen

But not the chosen servants of Allāh.

مگر اللہ تعالیٰ کے خالص برگزیده بندے.[1]

परंतु अल्लाह के ख़ालिस (विशुद्ध) किए हुए बंदे।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی یہ عذاب سے محفوظ ہوں گے، ان کی کوتاہیوں سے بھی درگزر کر دیا جائے گا، اگر کچھ ہوں گی اور ایک ایک نیکی کا اجر انہیں کئی کئی گنا دیا جائے گا۔

أُو۟لَٰٓئِكَ لَهُمْ رِزْقٌۭ مَّعْلُومٌۭ ٤١

Ulaa’ika lahum rizqum ma‘loom

Those will have a provision determined -

انہیں کے لئے مقرره روزی ہے.

यही लोग हैं, जिनके लिए निर्धारित रोज़ी है।

فَوَٰكِهُ ۖ وَهُم مُّكْرَمُونَ ٤٢

Fawaakihu wahum mukramoon

Fruits;[1291] and they will be honored

(ہر طرح کے) میوے، اور وه باعزت واکرام ہوں گے.

प्रत्येक प्रकार के फल। तथा वे सम्मानित किए गए हैं।

Translator's notes
English [1291] Meaning everything delicious.

فِى جَنَّٰتِ ٱلنَّعِيمِ ٤٣

Fee jannaatin na‘eem

In gardens of pleasure

نعمتوں والی جنتوں میں.

नेमत के बाग़ों में।

عَلَىٰ سُرُرٍۢ مُّتَقَٰبِلِينَ ٤٤

‘alaa sururim mutaqaabileen

On thrones facing one another.

تختوں پر ایک دوسرے کے سامنے (بیٹھے) ہوں گے.

तख़्तों पर आमने-सामने बैठे होंगे।

يُطَافُ عَلَيْهِم بِكَأْسٍۢ مِّن مَّعِينٍۭ ٤٥

Yutaafu ‘alayhim bika’sim mim ma‘een

There will be circulated among them a cup [of wine] from a flowing spring,

جاری شراب کے جام کا ان پر دور چل رہا ہوگا.[1]

उनपर प्रवाहित शराब के प्याले फिराए जाएँगे।

Translator's notes
Urdu [1] كَأْسٌ ، شراب کے بھرے ہوئے جام کو اور قدح خالی جام کو کہتے ہیں۔ مَعِينٍ کےمعنی ہیں۔ جاری چشمہ۔ مطلب یہ ہے کہ جاری چشمے کی طرح، جنت میں شراب ہر وقت میسر رہے گی۔

بَيْضَآءَ لَذَّةٍۢ لِّلشَّٰرِبِينَ ٤٦

Baydaa’a ladhdhatil lishshaaribeen

White and delicious to the drinkers;

جو صاف شفاف اور پینے میں لذیذ ہوگی.[1]

जो सफ़ेद होगी, पीने वालों के लिए स्वादिष्ट होगी।

Translator's notes
Urdu [1] دنیا میں شراب عام طور پر بد رنگ ہوتی ہے، جنت میں وہ جس طرح لذیذ ہوگی خوش رنگ بھی ہوگی۔

لَا فِيهَا غَوْلٌۭ وَلَا هُمْ عَنْهَا يُنزَفُونَ ٤٧

Laa feehaa ghawlun walaa hum ‘anhaa yunzafoon

No bad effect is there in it, nor from it will they be intoxicated.

نہ اس سے درد سر ہو اور نہ اس کے پینے سے بہکیں.[1]

न उसमें कोई सिरदर्द होगा, और न वे उससे मदहोश होंगे।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی دنیا کی شراب کی طرح اس میں قے، سر درد، بدمستی اور بہکنے کا اندیشہ نہیں ہوگا۔

وَعِندَهُمْ قَٰصِرَٰتُ ٱلطَّرْفِ عِينٌۭ ٤٨

Wa‘indahum qaasiraatut tarfi ‘een

And with them will be women limiting [their] glances,[1292] with large, [beautiful] eyes,

اور ان کے پاس نیچی نظروں، بڑی بڑی آنکھوں والی (حوریں) ہوں گی.[1]

तथा उनके पास दृष्टि नीची रखने वाली, बड़ी आँखों वाली स्त्रियाँ होंगी।

Translator's notes
English [1292] i.e., chaste and modest, looking only at their mates.
Urdu [1] بڑی اور موٹی آنکھیں حسن کی علامت ہے یعنی حسین آنکھیں ہوں گی۔

كَأَنَّهُنَّ بَيْضٌۭ مَّكْنُونٌۭ ٤٩

Ka’annahunna baydum maknoon

As if they were [delicate] eggs, well-protected.

ایسی جیسے چھپائے ہوئے انڈے.[1]

मानो वे छिपाकर रखे हुए अंडे हों।[10]

Translator's notes
Urdu [1] یعنی شتر مرغ اپنے پروں کے نیچے چھپائے ہوئے ہوں، جس کی وجہ سے وہ ہوا اور گرد وغبار سے محفوظ ہوں گے۔ کہتے ہیں شتر مرغ کے انڈے بہت خوش رنگ ہوتے ہیں، جو زردی مائل سفید ہوتے ہیں اور ایسا رنگ حسن وجمال کی دنیا میں سب سے عمدہ سمجھا جاتا ہے۔ اس لحاظ سے یہ تشبیہ، صرف سفیدی میں نہیں ہے بلکہ خوش رنگی اور حسن ورعنائی میں ہے۔
Hindi [10] अर्थात जिस प्रकार पक्षी के पंखों के नीचे छिपे हुए अंडे सुरक्षित होते हैं, वैसे ही वे नारियाँ सुरक्षित, सुंदर रंग और रूप की होंगी।

فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍۢ يَتَسَآءَلُونَ ٥٠

Fa’aqbala ba‘duhum ‘alaa ba‘din yatasaa’aloon

And they will approach one another, inquiring of each other.

(جنتی) ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے پوچھیں گے.[1]

फिर वे एक-दूसरे के सम्मुख होकर आपस में प्रश्न करेंगे।

Translator's notes
Urdu [1] جنتی، جنت میں ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے ہوئے، دنیا کے واقعات یاد کریں گے اور ایک دوسرے کو سنائیں گے۔

قَالَ قَآئِلٌۭ مِّنْهُمْ إِنِّى كَانَ لِى قَرِينٌۭ ٥١

Qaala qaa’ilum minhum innee kaana lee qareen

A speaker among them will say, "Indeed, I had a companion [on earth].

ان میں سے ایک کہنے واﻻ کہے گا کہ میرا ایک ساتھی تھا.

उनमें से एक कहने वाला कहेगा : मेरा एक साथी था।

يَقُولُ أَءِنَّكَ لَمِنَ ٱلْمُصَدِّقِينَ ٥٢

Yaqoolu a’innaka laminal musaddiqeen

Who would say, 'Are you indeed of those who believe

جو (مجھ سے) کہا کرتا تھا کہ کیا تو (قیامت کے آنے کا) یقین کرنے والوں میں سے ہے؟[1]

वह कहा करता था कि क्या सचमुच तू भी (मरणोपरांत पुनर्जीवन को) मानने वालों में से है?

Translator's notes
Urdu [1] یعنی یہ بات وہ استہزا اور مذاق کے طور پر کہا کرتا تھا، مقصد اس کا یہ تھا کہ یہ تو ناممکن ہے کیا ایسی ناممکن الوقوع بات پر تو یقین رکھتا ہے؟

أَءِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًۭا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَدِينُونَ ٥٣

A’idhaa mitnaa wakunnaa turaaban wa‘izaaman a’innaa lamadeenoon

That when we have died and become dust and bones, we will indeed be recompensed?'"

کیا جب کہ ہم مر کر مٹی اور ہڈی ہو جائیں گے کیا اس وقت ہم جزا دیئے جانے والے ہیں؟[1]

क्या जब हम मर गए और हम मिट्टी तथा हड्डियाँ हो गए, तो क्या सचमुच हम अवश्य बदला दिए जाने वाले हैं?

Translator's notes
Urdu [1] یعنی ہمیں زندہ کرکے ہمارا حساب لیاجائے گا اور پھر اس کے مطابق جزا دی جائے گی؟

قَالَ هَلْ أَنتُم مُّطَّلِعُونَ ٥٤

Qaala hal antum muttali‘oon

He will say,[1293] "Would you [care to] look?"

کہے گا تم چاہتے ہو کہ جھانک کر دیکھ لو؟[1]

वह कहेगा : क्या तुम झाँककर देखने वाले हो?

Translator's notes
English [1293] To his companions in Paradise.
Urdu [1] یعنی وہ جنتی، اپنے جنت کے ساتھیوں سے کہے گا کہ کیا تم پسند کرتے ہو کہ ذرا جہنم میں جھانک کر دیکھیں، شاید مجھے یہ باتیں کہنے والا وہاں نظر آجائے تو تمہیں بتلاؤں کہ یہ شخص تھا جو یہ باتیں کرتا تھا۔

فَٱطَّلَعَ فَرَءَاهُ فِى سَوَآءِ ٱلْجَحِيمِ ٥٥

Fattala‘a fara’aahu fee sawaa’il jaheem

And he will look and see him[1294] in the midst of the Hellfire.

جھانکتے ہی اسے بیچوں بیچ جہنم میں (جلتا ہوا) دیکھے گا.

फिर वह झाँकेगा, तो उसे भड़कती हुई आग के बीच में देखेगा।

Translator's notes
English [1294] The companion who had tried to dissuade him from belief on earth.

قَالَ تَٱللَّهِ إِن كِدتَّ لَتُرْدِينِ ٥٦

Qaala tallaahi in kitta laturdeen

He will say, "By Allāh, you almost ruined me.

کہے گا واللہ! قریب تھا کہ تو مجھے (بھی) برباد کر دے.

कहेगा : अल्लाह की कसम! निश्चय तू क़रीब था कि मुझे नष्ट ही कर दे।

وَلَوْلَا نِعْمَةُ رَبِّى لَكُنتُ مِنَ ٱلْمُحْضَرِينَ ٥٧

Walawlaa ni‘matu rabbee lakuntu minal muhdareen

If not for the favor of my Lord, I would have been of those brought in [to Hell].

اگر میرے رب کا احسان نہ ہوتا تو میں بھی دوزخ میں حاضر کئے جانے والوں میں ہوتا.[1]

और यदि मेरे पालनहार की अनुकंपा न होती, तो निश्चय मैं भी (जहन्नम में) उपस्थित किए गए लोगों में से होता।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی جھانکنے پر اسے جہنم کے وسط میں وہ شخص نظر آجائے گا اور اسے یہ جنتی کہے گا کہ مجھے بھی تو گمراہ کرکے ہلاکت میں ڈالنے لگا تھا، یہ تو مجھ پر اللہ کا احسان ہوا، ورنہ آج میں بھی تیرے ساتھ جہنم میں ہوتا۔

أَفَمَا نَحْنُ بِمَيِّتِينَ ٥٨

Afamaa nahnu bimayyiteen

Then, are we not to die

کیا (یہ صحیح ہے) کہ ہم مرنے والے ہی نہیں؟[1]

तो क्या (यह सही नहीं है) कि हम कभी मरने वाले नहीं हैं?

Translator's notes
Urdu [1] جہنمیوں کاحشر دیکھ کر جنتی کے دل میں رشک کا جذبہ مزید بیدار ہو جائے گا اور کہے گا کہ ہمیں جو جنت کی زندگی اور اس کی نعمتیں ملی ہیں، کیا یہ دائمی نہیں؟ اور اب ہمیں موت آنے والی نہیں ہے؟ یہ استفہام تقریری ہے یعنی اب یہ زندگیاں دائمی ہیں، جنتی ہمیشہ جنت میں اور جہنمی ہمیشہ جہنم میں رہیں گے، نہ انہیں موت آئے گی کہ جہنم کے عذاب سے چھوٹ جائیں اور نہ ہمیں، کہ جنت کی نعمتوں سے محروم ہو جائیں، جس طرح حدیث میں آتا ہے کہ موت کو ایک مینڈھے کی شکل میں جنت اور دوزخ کے درمیان لا کر ذبح کر دیاجائے گا کہ اب کسی کوموت نہیں آئے گی۔

إِلَّا مَوْتَتَنَا ٱلْأُولَىٰ وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ ٥٩

Illaa mawtatanal oolaa wamaa nahnu bimu‘adhdhabeen

Except for our first death, and we will not be punished?"

بجز پہلی ایک موت[1] کے، اور نہ ہم عذاب کیے جانے والے ہیں.

सिवाय अपनी प्रथम मौत के, और न हम कभी यातना दिए जाने वाले हैं।

Translator's notes
Urdu [1] جو دنیا میں آچکی۔ اب ہمارے لئے موت ہے نہ عذاب۔

إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ ٦٠

Inna haadhaa lahuwal fawzul ‘azeem

Indeed, this is the great attainment.

پھر تو (ﻇاہر بات ہے کہ) یہ بڑی کامیابی ہے.[1]

निश्चय यही तो बहुत बड़ी सफलता है।

Translator's notes
Urdu [1] اس لئے کہ جہنم سے بچ جانے اور جنت کی نعمتوں کا مستحق قرار پا جانے سے بڑھ کر اور کیا کامیابی ہوگی؟

لِمِثْلِ هَٰذَا فَلْيَعْمَلِ ٱلْعَٰمِلُونَ ٦١

Limithli haadhaa falya‘malil ‘aamiloon

For the like of this let the workers [on earth] work.

ایسی (کامیابی) کے لئے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہئے.[1]

इसी (जैसी सफलता) के लिए कर्म करने वालों को कर्म करना चाहिए।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی اس جیسی نعمت اور اس جیسے فضل عظیم ہی کے لئے محنت کرنے والوں کو محنت کرنی چاہئے، اس لئے کہ یہی سب سے نفع بخش تجارت ہے۔ نہ کہ دنیا کے لئے جو عارضی ہے۔ اور خسارے کا سودا ہے۔

أَذَٰلِكَ خَيْرٌۭ نُّزُلًا أَمْ شَجَرَةُ ٱلزَّقُّومِ ٦٢

Adhaalika khayrun nuzulan am shajaratuz zaqqoom

Is that [i.e., Paradise] a better accommodation or the tree of zaqqūm?

کیا یہ مہمانی اچھی ہے یا سینڈھ (زقوم) کا درخت؟[1]

क्या यह आतिथ्य उत्तम है या थोहड़ का वृक्ष?

Translator's notes
Urdu [1] زَقُّومٌ، تَزَقُّمٌ سے مشتق ہے، جس کےمعنی بدبودار اور کریہ چیز کے نگلنے کے ہیں۔ اس درخت کا پھل بھی کھانا اہل جہنم کے لئےسخت ناگوار ہوگا۔ کیوں کہ یہ سخت بدبو دار، کڑوا اور نہایت کریہ ہوگا۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ دنیا کے درختوں میں سے ہے اور عربوں میں متعارف ہے، یہ قطرب درخت ہے جو تہامہ میں پایا جاتا ہے۔ اور بعض کہتے ہیں کہ یہ کوئی دنیاوی درخت نہیں ہے، اہل دنیا کے لئے یہ غیر معروف ہے۔ (فتح القدیر) لیکن پہلا قول زیادہ صحیح ہے۔ اور یہ وہی درخت ہے جسے اردو میں سینڈھ یا تھوہر کہتے ہیں۔

إِنَّا جَعَلْنَٰهَا فِتْنَةًۭ لِّلظَّٰلِمِينَ ٦٣

Innaa ja‘alnaahaa fitnatal lizzaalimeen

Indeed, We have made it a torment for the wrongdoers.

جسے ہم نے ﻇالموں کے لئے سخت آزمائش بنا رکھا ہے.[1]

निःसंदेह हमने उसे अत्याचारियों के लिए एक परीक्षा बनाया है।

Translator's notes
Urdu [1] آزمائش، اس لئے کہ اس کا پھل کھانا بجائے خود ایک بہت بڑی آزمائش ہے۔ بعض نے اسے اس اعتبار سے آزمائش کہا کہ اس کے وجود کا انہوں نے انکار کیا کہ جہنم میں جب ہر طرف آگ ہی آگ ہوگی تو وہاں درخت کس طرح موجود رہ سکتا ہے؟ یہاں ظالمین سے مراد وہ اہل جہنم ہیں جن پر جہنم واجب ہوگی۔

إِنَّهَا شَجَرَةٌۭ تَخْرُجُ فِىٓ أَصْلِ ٱلْجَحِيمِ ٦٤

Innahaa shajaratun takhruju fee aslil jaheem

Indeed, it is a tree issuing from the bottom of the Hellfire,

بے شک وه درخت جہنم کی جڑ میں سے نکلتا ہے.[1]

निःसंदेह वह ऐसा वृक्ष है, जो जहन्नम के तल में उगता है।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی اس کی جڑ جہنم کی گہرائی میں ہوگی البتہ اس کی شاخیں ہر طرف پھیلی ہوئی ہوں گی۔

طَلْعُهَا كَأَنَّهُۥ رُءُوسُ ٱلشَّيَٰطِينِ ٦٥

Tal‘uhaa ka’annahoo ru’oosus hshayaateen

Its emerging fruit as if it was heads of the devils.

جس کے خوشے شیطانوں کے سروں جیسے ہوتے ہیں.[1]

उसके गुच्छे ऐसे हैं मानो वे शैतानों के सिर हों।

Translator's notes
Urdu [1] اسے شناعت وقباحت میں شیطانوں کےسروں سے تشبیہ دی، جس طرح اچھی چیز کے بارے میں کہتے ہیں گویا کہ وہ فرشتہ ہے۔

فَإِنَّهُمْ لَءَاكِلُونَ مِنْهَا فَمَالِـُٔونَ مِنْهَا ٱلْبُطُونَ ٦٦

Fa’innahum la’aakiloona minhaa famaali’oona minhal butoon

And indeed, they will eat from it and fill with it their bellies.

(جہنمی) اسی درخت سے کھائیں گے اور اسی سے پیٹ بھریں گے.[1]

तो वे (जहन्नमवासी) निश्चय उसमें से खाने वाले हैं। फिर उससे पेट भरने वाले हैं।

Translator's notes
Urdu [1] یہ انہیں نہایت کراہت سے کھانا پڑے گا جس سے ظاہر بات ہے پیٹ بوجھل ہی ہوں گے۔

ثُمَّ إِنَّ لَهُمْ عَلَيْهَا لَشَوْبًۭا مِّنْ حَمِيمٍۢ ٦٧

Thumma inna lahum ‘alayhaa lashawbam min hameem

Then indeed, they will have after it a mixture of scalding water.

پھر اس پر گرم جلتے جلتے پانی کی ملونی ہوگی.[1]

फिर निःसंदेह उनके लिए उसपर खौलते हुए पानी का मिश्रण है।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی کھانے کے بعد انہیں پانی کی طلب ہوگی تو کھولتا ہوا گرم پانی انہیں دیا جائے گا،جس کے پینے سے ان کی انتڑیاں کٹ جائیں گی۔ (سورۂ محمد: 15)۔

ثُمَّ إِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَإِلَى ٱلْجَحِيمِ ٦٨

Thumma inna marji‘ahum la’ilal jaheem

Then indeed, their return will be to the Hellfire.

پھر ان سب کا لوٹنا جہنم کی (آگ کے ڈھیرکی) طرف ہوگا.[1]

फिर निःसंदेह उनकी वापसी निश्चय उसी भड़कती हुई आग की ओर होगी।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی زقوم کےکھانے اور گرم پانی کے پینے کے بعد انہیں دوبارہ جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔

إِنَّهُمْ أَلْفَوْا۟ ءَابَآءَهُمْ ضَآلِّينَ ٦٩

Innahum alfaw aabaa’ahum daalleen

Indeed they found their fathers astray.

یقین مانو! کہ انہوں نے اپنے باپ دادا کو بہکا ہوا پایا.

निःसंदेह उन्होंने अपने बाप-दादा को गुमराह पाया।

فَهُمْ عَلَىٰٓ ءَاثَٰرِهِمْ يُهْرَعُونَ ٧٠

Fahum ‘alaa aathaarihim yuhra‘oon

So they hastened [to follow] in their footsteps.

اور یہ انہی کے نشان قدم پر دوڑتے رہے.[1]

तो वे उन्हीं के पदचिह्नों पर दौड़े चले जा रहे हैं।[11]

Translator's notes
Urdu [1] یہ جہنم کی مذکورہ سزاوں کی علت ہے کہ اپنے باپ دادوں کو گمراہی پر پانے کے باوجود یہ انہی کے نقش قدم پر چلتے رہے اور دلیل وحجت کے مقابلے میں تقلید کو اپنائے رکھا، إِهْرَاعٌ إِسْرَاعٌ کے معنی میں ہے یعنی دوڑنا اور نہایت شوق سے اور لپک کر پکڑنا اور اختیار کرنا۔
Hindi [11] इसमें नरक में जाने का जो सबसे बड़ा कारण बताया गया है, वह है नबी को न मानना और अपने पूर्वजों के पंथ पर ही चलते रहना।

وَلَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ أَكْثَرُ ٱلْأَوَّلِينَ ٧١

Walaqad dalla qablahum aktharul awwaleen

And there had already strayed before them most of the former peoples,

ان سے پہلے بھی بہت سے اگلے بہک چکے ہیں.[1]

और निःसंदेह इनसे पहले अगले लोगों में से अधिकतर लोग गुमराह हो चुके हैं।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی یہی گمراہ نہیں ہوئے۔ ان سے پہلے لوگ بھی اکثر گمراہی ہی کےراستے پر چلنے والے تھے۔

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا فِيهِم مُّنذِرِينَ ٧٢

Walaqad arsalnaa feehim mundhireen

And We had already sent among them warners.

جن میں ہم نے ڈرانے والے (رسول) بھیجے تھے.[1]

तथा निःसंदेह हमने उनके अंदर कई डराने वाले भेजे।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی ان سے پہلے لوگوں میں۔ انہوں نے حق کا پیغام پہنچایا اور عدم قبول کی صورت میں انہیں اللہ کے عذاب سے ڈرایا، لیکن ان پر کوئی اثر نہیں ہوا نتیجتاً انہیں تباہ کر دیا گیا، جیسا کہ اگلی آیت میں ان کے عبرت ناک انجام کی طرف اشارہ فرمایا۔

فَٱنظُرْ كَيْفَ كَانَ عَٰقِبَةُ ٱلْمُنذَرِينَ ٧٣

Fanzur kayfa kaana ‘aaqibatul mundhareen

Then look how was the end of those who were warned -

اب تو دیکھ لے کہ جنہیں دھمکایا گیا تھا ان کا انجام کیسا کچھ ہوا.

तो देखो कि उन डराए जाने वालों का परिणाम[12] कैसा हुआ?

Translator's notes
Hindi [12] अतः उनके दुष्परिणाम से शिक्षा ग्रहण करना चाहिए।

إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ ٧٤

Illaa ‘ibaadal laahil mukhlaseen

But not the chosen servants of Allāh.

سوائے اللہ کے برگزیده بندوں کے.[1]

सिवाय अल्लाह के ख़ालिस किए हुए बंदों के।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی عبرت ناک انجام سے صرف وہ محفوظ رہے جن کو اللہ نے ایمان وتوحید کی توفیق سے نواز کر بچا لیا۔ مُخْلِصِينَ، وہ لوگ جو عذاب سے بچے رہے، مُنْذَرِينَ (تباہ ہونے والی قوموں) کے اجمالی ذکر کے بعد اب چند مُنْذِرِينَ (پیغمبروں) کاذکر کیا جا رہا ہے۔

وَلَقَدْ نَادَىٰنَا نُوحٌۭ فَلَنِعْمَ ٱلْمُجِيبُونَ ٧٥

Walaqad naadaanaa noohun falani‘mal mujeeboon

And Noah had certainly called Us, and [We are] the best of responders.

اور ہمیں نوح (علیہ السلام) نے پکارا تو (دیکھ لو) ہم کیسے اچھے دعا قبول کرنے والے ہیں.[1]

तथा निःसंदेह नूह ने हमें पुकारा, तो निश्चय हम अच्छे स्वीकार करने वाले हैं।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی ساڑھے نو سو سال کی تبلیغ کے باوجود جب قوم کی اکثریت نے ان کی تکذیب ہی کی اور انہوں نے محسوس کر لیا کہ ایمان لانے کی کوئی امید نہیں ہے تو اپنے رب کو پکارا«فَدَعَا رَبَّهُ أَنِّي مَغْلُوبٌ فَانْتَصِرْ» (سورة القمر: 10) ”یا اللہ میں مغلوب ہوں، میری مدد فرما“۔ چنانچہ ہم نے نوح (عليه السلام) کی دعا قبول کی اور ان کی قوم کو طوفان بھیج کر ہلاک کر دیا۔

وَنَجَّيْنَٰهُ وَأَهْلَهُۥ مِنَ ٱلْكَرْبِ ٱلْعَظِيمِ ٧٦

Wanajjaynaahu wa’ahlahoo minal karbil ‘azeem

And We saved him and his family from the great affliction.

ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو[1] اس زبردست مصیبت سے بچا لیا.

और हमने उसे और उसके घर वालों को बहुत बड़ी आपदा से बचा लिया।

Translator's notes
Urdu [1] أَهْلٌ سے مراد، حضرت نوح (عليه السلام) پر ایمان لانے والے ہیں، جن میں ان کے گھر کے افراد بھی ہیں جو مومن تھے۔ بعض مفسرین نے ان کی کل تعداد 8۔ بتلائی ہے۔ اس میں آپ کی بیوی اور ایک لڑکا شامل نہیں، جو مومن نہیں تھے، وہ بھی طوفان میں غرق ہو گئے۔ کرب عظیم (زبردست مصیبت) سے مراد وہی سیلاب عظیم ہے جس میں یہ قوم غرق ہوئی۔

وَجَعَلْنَا ذُرِّيَّتَهُۥ هُمُ ٱلْبَاقِينَ ٧٧

Waja‘alnaa dhurriyyatahoo humul baaqeen

And We made his descendants those remaining [on the earth]

اور اس کی اوﻻد کو ہم نے باقی رہنے والی بنا دی.[1]

तथा हमने उसकी संतति ही को बाक़ी रहने वाला[13] बना दिया।

Translator's notes
Urdu [1] اکثر مفسرین کے قول کے مطابق حضرت نوح (عليه السلام) کے تین بیٹے تھے۔ حام، سام، یافث۔ انہی سے بعد کی نسل انسانی چلی۔ اسی لئے حضرت نوح (عليه السلام) کو آدم ثانی بھی کہا جاتا ہے یعنی آدم (عليه السلام) کی طرح، آدم (عليه السلام) کے بعد یہ دوسرے ابوالبشر ہیں۔ سام کی نسل سے عرب، فارس، روم اور یہود ونصاریٰ ہیں۔ حام کی نسل سےسوڈان (مشرق سے مغرب تک) یعنی سندھ، ہند، نوب، زنج، حبشہ قبط اور بربر وغیرہم ہیں اور یافث کی نسل سے صقالبہ، ترک، خزر اور یاجوج ماجوج وغیرہم ہیں۔ (فتح القدیر) وَاللهُ أَعْلَمُ۔
Hindi [13] उसकी जाति के जलमग्न हो जाने के पश्चात्।

وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْءَاخِرِينَ ٧٨

Wataraknaa ‘alayhi fil aakhireen

And left for him [favorable mention] among later generations:

اور ہم نے اس کا (ذکر خیر) پچھلوں میں باقی رکھا.[1]

और हमने पीछे आने वालों में उसके लिए (अच्छा स्मरण) बाक़ी रखा।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی قیامت تک آنے والے اہل ایمان میں ہم نے نوح (عليه السلام) کا ذکر خیر باقی چھوڑ دیا ہے اور وہ سب نوح (عليه السلام) پر سلام بھیجتے ہیں اور بھیجتے رہیں گے۔

سَلَٰمٌ عَلَىٰ نُوحٍۢ فِى ٱلْعَٰلَمِينَ ٧٩

Salaamun ‘alaa noohin fil ‘aalameen

"Peace upon Noah among the worlds."

نوح (علیہ السلام) پر تمام جہانوں میں سلام ہو

सर्व संसार में नूह़ पर सलाम[14] हो।

Translator's notes
Hindi [14] अर्थात उसकी बुरी चर्चा से सुरक्षा।

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ ٨٠

Innaa kadhaalika najzil muhsineen

Indeed, We thus reward the doers of good.

ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں.[1]

निःसंदेह हम सदाचारियों को इसी तरह बदला देते हैं।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی جس طرح نوح (عليه السلام) کی دعا قبول کرکے، ان کی ذریت کو باقی رکھ اور پچھلوں میں ان کا ذکر خیر باقی رکھ کے ہم نے نوح (عليه السلام) کو عزت وتکریم بخشی۔ اسی طرح جو بھی اپنے اقوال وافعال میں محسن اور اس باب میں راسخ اور معروف ہوگا، اس کے ساتھ بھی ہم ایسا معاملہ کریں گے۔

إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ ٨١

Innahoo min ‘ibaadinal mu’mineen

Indeed, he was of Our believing servants.

وه ہمارے ایمان والے بندوں میں سے تھا.

निश्चय वह हमारे ईमान वाले बंदों में से था।

ثُمَّ أَغْرَقْنَا ٱلْءَاخَرِينَ ٨٢

Thumma aghraqnal aakhareen

Then We drowned the others [i.e., disbelievers].

پھر ہم نے دوسروں کو ڈبو دیا.

फिर हमने दूसरों को डुबो दिया।

۞ وَإِنَّ مِن شِيعَتِهِۦ لَإِبْرَٰهِيمَ ٨٣

Wa’inna min shee‘atihee la’ibraaheem

And indeed, among his kind was Abraham,

اور اس (نوح علیہ السلام کی) تابعداری کرنے والوں میں سے (ہی) ابراہیم (علیہ السلام بھی) تھے.[1]

और निःसंदेह उसी के तरीक़े पर चलने वालों में से निश्चय इबराहीम (भी) थे।

Translator's notes
Urdu [1] شِيعَةٌ کے معنی گروہ اور پیروکار کے ہیں۔ یعنی ابراہیم (عليه السلام) بھی اہل دین واہل توحید کے اسی گروہ سے ہیں جن کو نوح (عليه السلام) ہی کی طرح انابت الی اللہ کی توفیق خاص نصیب ہوئی۔

إِذْ جَآءَ رَبَّهُۥ بِقَلْبٍۢ سَلِيمٍ ٨٤

Idh jaa’a rabbahoo biqalbin saleem

When he came to his Lord with a sound heart

جبکہ اپنے رب کے پاس بے عیب دل ﻻئے.

(उस समय को याद करें) जब वह अपने पालनहार के पास शुद्ध दिल लेकर आए।

إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِۦ مَاذَا تَعْبُدُونَ ٨٥

Idh qaala li’abeehi waqawmihee maadhaa ta‘budoon

[And] when he said to his father and his people, "What do you worship?

انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا کہ تم کیا پوج رہے ہو؟

जब उसने अपने बाप तथा अपनी जाति से कहा : तुम किस चीज़ की इबादत करते हो?

أَئِفْكًا ءَالِهَةًۭ دُونَ ٱللَّهِ تُرِيدُونَ ٨٦

A’ifkan aalihatan doonal laahi tureedoon

Is it falsehood [as] gods other than Allāh you desire?

کیا تم اللہ کے سوا گھڑے ہوئے معبود چاہتے ہو؟[1]

क्या अल्लाह को छोड़कर अपने गढ़े हुए पूज्यों को चाहते हो?

Translator's notes
Urdu [1] یعنی اپنی طرف سے ہی جھوٹ گھڑ کے کہ یہ معبود ہیں، تم اللہ کو چھوڑ کر ان کی عبادت کرتے ہو، دراں حالیکہ یہ پتھر اور مورتیاں ہیں۔

فَمَا ظَنُّكُم بِرَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ٨٧

Famaa zannukum birabbil ‘aalameen

Then what is your thought about the Lord of the worlds?"

تو یہ (بتلاؤ کہ) تم نے رب العالمین کو کیا سمجھ رکھا ہے؟[1]

तो सर्व संसार के पालनहार के विषय में तुम्हारा क्या गुमान है?

Translator's notes
Urdu [1] یعنی اتنی قبیح حرکت کرنے کے باوجودکیا وہ تم پر ناراض نہیں ہوگا اور تمہیں سزا نہیں دے گا۔

فَنَظَرَ نَظْرَةًۭ فِى ٱلنُّجُومِ ٨٨

Fanazara nazratan fin nujoom

And he cast a look at the stars

اب ابراہیم (علیہ السلام) نے ایک نگاه ستاروں کی طرف اٹھائی.

फिर उसने एक दृष्टि तारों पर डाली।[15]

Translator's notes
Hindi [15] यह सोचते हुए कि इनके उत्सव में न जाने के लिए क्या बहाना करूँ।

فَقَالَ إِنِّى سَقِيمٌۭ ٨٩

Faqaala innee saqeem

And said, "Indeed, I am [about to be] ill."

اور کہا میں تو بیمار ہوں.[1]

फिर कहा : मैं तो बीमार हूँ।

Translator's notes
Urdu [1] آسمان پر غور وفکر کے لئے دیکھا جیسا کہ بعض لوگ ایسا کرتے ہیں۔ یا اپنی قوم کے لوگوں کو مغالطے میں ڈالنے کے لئے ایسا کیا، جو کہ ستاروں کی گردش کو حوادث زمانہ میں موثر مانتے تھے۔ یہ واقعہ اس وقت کا ہے کہ جب ان کی قوم کا وہ دن آیا، جسے وہ باہر جا کر بطور عید اور قومی تہوار منایا کرتی تھی۔ قوم نے حضرت ابراہیم (عليه السلام) کو بھی ساتھ چلنے کی دعوت دی۔ لیکن ابراہیم (عليه السلام) تنہائی اور موقعے کی تلاش میں تھے، تاکہ ان کے بتوں کا تیاپانچہ کیا جا سکے۔ چنانچہ انہوں نے یہ موقع غنیمت جانا کہ کل ساری قوم باہر میلے میں چلی جائے گی تو میں اپنا منصوبہ بروئے کار لے آؤں گا۔ اور کہہ دیا کہ میں بیمار ہوں یا آسمانوں کی گردش بتلاتی ہے کہ میں بیمار ہونے والا ہوں۔ یہ بات بالکل جھوٹی تو نہیں تھی، ہر انسان کچھ نہ کچھ بیمار ہوتا ہی ہے، علاوہ ازیں قوم کا شرک حضرت ابراہیم (عليه السلام) کے دل کا ایک مستقل روگ تھا، جسے دیکھ کر وہ کڑھتے رہتے تھے۔ یوں حضرت ابراہیم (عليه السلام) نے تعریض اور توریے کا اظہار فرمایا جو اگرچہ جھوٹ نہیں ہوتا لیکن مخاطب اس کے متبادر مفہوم سے مغالطے کا شکار ہو جاتا ہے۔ اس لئے حدیث ثلاث کذبات میں اسے جھوٹ سے تعبیر کیا گیا ہے، جیسا کہ اس کی ضروری تفصیل سورۂ انبیاء: 63 میں گزر چکی ہے۔

فَتَوَلَّوْا۟ عَنْهُ مُدْبِرِينَ ٩٠

Fatawallaw ‘anhu mudbireen

So they turned away from him, departing.

اس پر وه سب اس سے منھ موڑے ہوئے واپس چلے گئے.

तो वे उससे पीठ फेरकर वापस चले गए।

فَرَاغَ إِلَىٰٓ ءَالِهَتِهِمْ فَقَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ ٩١

Faraagha ilaa aalihatihim faqaala alaa ta’kuloon

Then he turned to their gods and said, "Do you not eat?[1295]

آپ (چﭗ چپاتے) ان کے معبودوں کے پاس گئے اور فرمانے لگے تم کھاتے کیوں نہیں؟[1]

फिर वह चुपके से उनके पूज्यों की ओर गया और कहा : क्या तुम खाते नहीं?

Translator's notes
English [1295] Consume the offerings placed before them.
Urdu [1] یعنی جو حلویات بطور تبرک وہاں پڑی ہوئی تھیں، وہ انہیں کھانے کے لئے پیش کیں، جو ظاہر بات ہے انہیں نہ کھانی تھیں نہ کھائیں بلکہ وہ جواب دینے پر بھی قادر نہ تھے، اس لئے جواب بھی نہیں دیا۔

مَا لَكُمْ لَا تَنطِقُونَ ٩٢

Maa lakum laa tantiqoon

What is [wrong] with you that you do not speak?"

تمہیں کیا ہو گیا کہ بات تک نہیں کرتے ہو.

तुम्हें क्या हुआ कि तुम बोलते नहीं?

فَرَاغَ عَلَيْهِمْ ضَرْبًۢا بِٱلْيَمِينِ ٩٣

Faraagha ‘alayhim darban bilyameen

And he turned upon them a blow with [his] right hand.

پھر تو (پوری قوت کے ساتھ) دائیں ہاتھ سے انہیں مارنے پر پل پڑے.[1]

फिर वह दाएँ हाथ से मारते हुए उनपर पिल पड़ा।

Translator's notes
Urdu [1] رَاغَ کے معنی ہیں، مَالَ، ذَهَبَ، أَقْبَلَ، یہ سب متقارب المعنی ہیں، ان کی طرف متوجہ ہوئے ضَرْبٌ بِالْيَمِينِ کا مطلب ہے ان کو زور سے مار مار کر توڑ ڈالنا۔

فَأَقْبَلُوٓا۟ إِلَيْهِ يَزِفُّونَ ٩٤

Fa’aqbaloo ilayhi yaziffoon

Then they [i.e., the people] came toward him, hastening.

وه (بت پرست) دوڑے بھاگے آپ کی طرف متوجہ[1] ہوئے.

फिर वे दौड़ते हुए उसकी ओर आए।

Translator's notes
Urdu [1] يَزِفُّونَ، يُسْرِعُونَ، یسرعون کے معنی میں ہے، دوڑتے ہوئے آئے۔ یعنی جب میلے سے آئے تو دیکھا کہ ان کے معبود ٹوٹے پھوٹے پڑے ہیں تو فوراً ان کا ذہن ابراہیم (عليه السلام) کی طرف گیا، کہ یہ کام اسی نے کیا ہوگا،جیسا کہ سورۂ انبیاء میں تفصیل گزر چکی ہے چنانچہ انہیں پکڑ کر عوام کی عدالت میں لے آئے۔ وہاں حضرت ابراہیم (عليه السلام) کو اس بات کا موقع مل گیا کہ وہ ان پر ان کی بے عقلی اور ان کے معبودوں کی بے اختیاری واضح کریں۔

قَالَ أَتَعْبُدُونَ مَا تَنْحِتُونَ ٩٥

Qaala ata‘budoona maa tanhitoon

He said, "Do you worship that which you [yourselves] carve,

تو آپ نے فرمایا تم انہیں پوجتے ہو جنہیں (خود) تم تراشتے ہو.

उसने कहा : क्या तुम उसकी इबादत करते हो, जिसे ख़ुद तराशते हो?

وَٱللَّهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ ٩٦

Wallaahu khalaqakum wamaa ta‘maloon

While Allāh created you and that which you do?"

حاﻻنکہ تمہیں اور تمہاری بنائی ہوئی چیزوں کو اللہ ہی نے پیدا کیا ہے.[1]

हालाँकि अल्लाह ही ने तुम्हें पैदा किया तथा उसे भी जो तुम करते हो।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی وہ مورتیاں اور تصویریں بھی جنہیں تم اپنے ہاتھوں سے بناتے اور انہیں معبود سمجھتے ہو، یا مطلق تمہارا عمل جو بھی تم کرتے ہو، ان کا خالق بھی اللہ ہے۔ اس سے واضح ہے کہ بندوں کے افعال کا خالق اللہ ہی ہے، جیسا کہ اہل سنت کا عقیدہ ہے۔

قَالُوا۟ ٱبْنُوا۟ لَهُۥ بُنْيَٰنًۭا فَأَلْقُوهُ فِى ٱلْجَحِيمِ ٩٧

Qaalub noo lahoo bunyaanan fa’alqoohu fil jaheem

They said, "Construct for him a structure [i.e., furnace] and throw him into the burning fire."

وه کہنے لگے اس کے لئے ایک مکان بناؤ اور اس (دہکتی ہوئی) آگ میں اسے ڈال دو.

उन्होंने कहा : इसके लिए एक इमारत (अग्नि-कुंड) बनाओ, फिर इसे भड़कती आग में फेंक दो।

فَأَرَادُوا۟ بِهِۦ كَيْدًۭا فَجَعَلْنَٰهُمُ ٱلْأَسْفَلِينَ ٩٨

Fa’araadoo bihee kaydan faja‘alnaahumul asfaleen

And they intended for him a plan [i.e., harm], but We made them the most debased.

انہوں نے تو اس (ابراہیم علیہ السلام) کے ساتھ مکر کرنا چاہا لیکن ہم نے انہی کو نیچا کر دیا.[1]

अतः उन्होंने उसके साथ एक चाल चलनी चाही, तो हमने उन्हीं को सबसे नीचा कर दिया।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی آگ کو گلزار بنا کر ان کے مکرو حیلے کو ناکام بنا دیا، پس پاک ہے وہ ذات جو اپنے بندوں کی چارہ سازی فرماتا ہے، اور آزمائش کو عطا میں اور شر کو خیر میں بدل دیتا ہے۔

وَقَالَ إِنِّى ذَاهِبٌ إِلَىٰ رَبِّى سَيَهْدِينِ ٩٩

Waqaala innee dhaahibun ilaa rabbee sayahdeen

And [then] he said, "Indeed, I will go to [where I am ordered by] my Lord; He will guide me.

اور اس (ابراہیم علیہ السلام) نے کہا میں تو ہجرت کر کے اپنے پروردگار کی طرف جانے واﻻ ہوں[1] ۔ وه ضرور میری رہنمائی کرے گا.

तथा उसने कहा : निःसंदेह मैं अपने पालनहार की ओर[16] जाने वाला हूँ। वह मुझे अवश्य सीधा रास्ता दिखाएगा।

Translator's notes
Urdu [1] حضرت ابراہیم (عليه السلام) کا یہ واقعہ بابل (عراق) میں پیش آیا، بالآخر یہاں سے ہجرت کی اور شام چلے گئے اور وہاں جاکر اولاد کے لئےدعا کی۔(فتح القدیر)۔
Hindi [16] अर्थात ऐसे स्थान की ओर जहाँ अपने पालनहार की इबादत कर सकूँ।

رَبِّ هَبْ لِى مِنَ ٱلصَّٰلِحِينَ ١٠٠

Rabbi hab lee minas saaliheen

My Lord, grant me [a child] from among the righteous."

اے میرے رب! مجھے نیک بخت اوﻻد عطا فرما.

ऐ मेरे पालनहार! मुझे एक सदाचारी पुत्र प्रदान कर।

فَبَشَّرْنَٰهُ بِغُلَٰمٍ حَلِيمٍۢ ١٠١

Fabashsharnaahu bighulaamin haleem

So We gave him good tidings of a forbearing boy.

تو ہم نے اسے ایک بردبار بچے کی بشارت دی.[1]

तो हमने उसे एक सहनशील पुत्र की शुभ सूचना दी।

Translator's notes
Urdu [1] حَلِيمٍ کہہ کر اشارہ فرما دیا کہ بچہ بڑا ہو کر بردبار ہوگا۔

فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ ٱلسَّعْىَ قَالَ يَٰبُنَىَّ إِنِّىٓ أَرَىٰ فِى ٱلْمَنَامِ أَنِّىٓ أَذْبَحُكَ فَٱنظُرْ مَاذَا تَرَىٰ ۚ قَالَ يَٰٓأَبَتِ ٱفْعَلْ مَا تُؤْمَرُ ۖ سَتَجِدُنِىٓ إِن شَآءَ ٱللَّهُ مِنَ ٱلصَّٰبِرِينَ ١٠٢

Falammaa balagha ma‘ahus sa‘ya qaala yaabunayya innee araa fil manaami annee adhbahuka fanzur maadhaa taraa qaala yaa’abatif ‘al maa tu’maru satajidunee in shaa’al laahu minas saabireen

And when he reached with him [the age of] exertion,[1296] he said, "O my son, indeed I have seen in a dream that I [must] sacrifice you, so see what you think." He said, "O my father, do as you are commanded. You will find me, if Allāh wills, of the steadfast."

پھر جب وه (بچہ) اتنی عمر کو پہنچا کہ اس کے ساتھ چلے پھرے[1] ، تو اس (ابراہیم علیہ السلام) نے کہا میرے پیارے بچے! میں خواب میں اپنے آپ کو تجھے ذبح کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ اب تو بتا کہ تیری کیا رائے ہے[2]؟ بیٹے نے جواب دیا کہ ابا! جو حکم ہوا ہے اسے بجا ﻻئیے انشاءاللہ آپ مجھے صبر کرنے والوں میں سے پائیں گے.

फिर जब वह उसके साथ दौड़-धूप की आयु को पहुँचा, तो उसने कहा : ऐ मेरे प्रिय बेटे! निःसंदेह मैं स्वप्न में देखता हूँ कि मैं तुझे ज़बह कर रहा हूँ। तो अब देख, तेरा क्या विचार है? उसने कहा : ऐ मेरे पिता! आपको जो आदेश दिया जा रहा है उसे कर डालिए। अगर अल्लाह ने चाहा, तो आप अवश्य मुझे धैर्यवानों में से पाएँगे।

Translator's notes
English [1296] i.e., the ability to work and be of assistance.
Urdu [1] یعنی دوڑ دھوپ کےلائق ہوگیا یا بلوغت کے قریب پہنچ گیا، بعض کہتے ہیں کہ اس وقت یہ بچہ 13 سال کا تھا۔
[2] پیغمبر کا خواب، وحی اور حکم الٰہی ہی ہوتا ہے۔جس پر عمل ضروری ہوتا ہے۔ بیٹے سے مشورے کا مقصد یہ معلوم کرنا تھا کہ بیٹا بھی امتثال امر الہٰی کے لئے کس حد تک تیار ہے۔

فَلَمَّآ أَسْلَمَا وَتَلَّهُۥ لِلْجَبِينِ ١٠٣

Falammaa aslamaa watallahoo liljabeen

And when they had both submitted[1297] and he put him down upon his forehead,

غرض جب دونوں مطیع ہوگئے اور اس نے (باپ نے) اس کو (بیٹے کو) پیشانی[1] کے بل گرا دیا.

अंततः जब दोनों (अल्लाह के आदेश के प्रति) समर्पित हो गए, और उसने उसे पेशानी के एक किनारे पर गिरा दिया।

Translator's notes
English [1297] To the command of Allāh.
Urdu [1] ہر انسان کے منہ (چہرے) پر دو جبینیں (دائیں اور بائیں) ہوتی ہیں اور درمیان میں پیشانی (جَبْهَةٌ) اس لئے لِلْجَبِينِ کا زیادہ صحیح ترجمہ (کروٹ پر) ہے یعنی اس طرح کروٹ پر لٹا لیا، جس طرح جانور کو ذبح کرتے وقت قبلہ رخ پر لٹایا جاتا ہے۔ (پیشانی یا منہ کے بل لٹانے کاﹿ ترجمہ اس لئے کیا جاتا ہے کہ مشہور ہے حضرت اسماعیل (عليه السلام) نے وصیت کی کہ انہیں اس طرح لٹایا جائے کہ چہرہ سامنے نہ رہے جس سے پیار وشفقت کا جذبہ امر الہٰی پر غالب آنےکا امکان نہ رہے۔

وَنَٰدَيْنَٰهُ أَن يَٰٓإِبْرَٰهِيمُ ١٠٤

Wanaadaynaahu an yaa’ibraaheem

We called to him, "O Abraham,

تو ہم نے آواز دی کہ اے ابراہیم!

और हमने उसे आवाज़ दी कि ऐ इबराहीम!

قَدْ صَدَّقْتَ ٱلرُّءْيَآ ۚ إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ ١٠٥

Qad saddaqtar ru’yaa innaa kadhaalika najzil muhsineen

You have fulfilled the vision." Indeed, We thus reward the doers of good.

یقیناً تو نے اپنے خواب کو سچا کر دکھایا[1] ، بیشک ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں.

निश्चय तूने स्वप्न को सच कर दिखाया। हम सदाचारियों को इसी तरह बदला प्रदान करते हैं।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی دل کےپورےارادے سے بچے کو ذبح کرنے کے لئے زمین پر لٹا دینے سے ہی تو نے اپنا خواب سچا کر دکھایا ہے، کیونکہ اس سے واضح ہو گیا کہ اللہ کے حکم کے مقابلے میں تجھے کوئی چیز بھی عزیز تر نہیں ہے، حتیٰ کہ اکلوتا بیٹا بھی۔

إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ ٱلْبَلَٰٓؤُا۟ ٱلْمُبِينُ ١٠٦

Inna haadhaa lahuwal balaa’ul mubeen

Indeed, this was the clear trial.

درحقیقت یہ کھلا امتحان تھا.[1]

निःसंदेह यही तो निश्चय खुला परीक्षण है।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی لاڈلے بیٹے کو ذبح کرنے کا حکم، یہ ایک بڑی آزمائش تھی جس میں تو سرخرو رہا۔

وَفَدَيْنَٰهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍۢ ١٠٧

Wafadaynaahu bidhibhin ‘azeem

And We ransomed him with a great sacrifice,[1298]

اور ہم نے ایک بڑا ذبیحہ اس کے فدیہ میں دے دیا.[1]

और हमने उसके फ़िदया (छुड़ौती) में एक बहुत बड़ा ज़बीहा[17] दिया।

Translator's notes
English [1298] Allāh (subḥānahu wa taʿālā) sent a huge ram to be sacrificed in place of Ishmael.
Urdu [1] یہ بڑا ذبیحہ ایک مینڈھا تھا جو اللہ تعالیٰ نے جنت سے حضرت جبرائیل (عليه السلام) کے ذریعے سے بھیجا۔ (ابن کثیر) اسماعیل (عليه السلام) کی جگہ اسے ذبح کیا گیا اور پھر اس سنت ابراہمی کو قیامت تک قرب الہٰی کے حصول کے لئے ایک ذریعہ اور عیدالاضحیٰ کا سب سے پسندیدہ عمل قرار دے دیا گیا۔
Hindi [17] यह महान ज़बीहा एक मेंढा था। जिसे जिबरील (अलैहिस्सलाम) द्वारा स्वर्ग से भेजा गया। जो आपके प्रिय पुत्र इसमाईल (अलैहिस्सलाम) के स्थान पर ज़बह किया गया। फिर इस विधि को प्रलय तक के लिए अल्लाह के सामीप्य का एक साधन तथा ईदुल अज़हा (बक़रईद) का प्रियवर कर्म बना दिया गया। जिसे संसार के सभी मुसलमान ईदुल अज़हा में करते हैं।

وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْءَاخِرِينَ ١٠٨

Wataraknaa ‘alayhi fil aakhireen

And We left for him [favorable mention] among later generations:

اور ہم نے ان کا ذکر خیر پچھلوں میں باقی رکھا.

और हमने पीछे आने वालों में उसके लिए (अच्छा स्मरण) बाक़ी रखा।

سَلَٰمٌ عَلَىٰٓ إِبْرَٰهِيمَ ١٠٩

Salaamun ‘alaa ibraaheem

"Peace upon Abraham."

ابراہیم (علیہ السلام) پر سلام ہو.

सलाम हो इबराहीम पर।

كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ ١١٠

Kadhaalika najzil muhsineen

Indeed, We thus reward the doers of good.

ہم نیکو کاروں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں.

हम इसी तरह सदाचारियों को बदला प्रदान करते हैं।

إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ ١١١

Innahoo min ‘ibaadinal mu’mineen

Indeed, he was of Our believing servants.

بیشک وه ہمارے ایمان دار بندوں میں سے تھا.

निश्चय वह हमारे ईमान वाले बंदों में से था।

وَبَشَّرْنَٰهُ بِإِسْحَٰقَ نَبِيًّۭا مِّنَ ٱلصَّٰلِحِينَ ١١٢

Wabashsharnaahu bi’ishaaqa nabiyyam minas saaliheen

And We gave him good tidings of Isaac, a prophet from among the righteous.[1299]

اور ہم نے اس کو اسحاق (علیہ السلام) نبی کی بشارت دی جو صالح لوگوں میں سے ہوگا.[1]

तथा हमने उसे इसहाक़ की शुभ सूचना दी, जो नबी होगा, सदाचारियों में से (होगा)।[18]

Translator's notes
English [1299] This verifies that the firstborn son who was to be sacrificed was Ishmael and not Isaac, as claimed by the Jews and Christians.
Urdu [1] حضرت ابراہیم (عليه السلام) کے مذکورہ واقعے کے بعد اب ایک بیٹے اسحاق (عليه السلام) کی اور اس کے نبی ہونے کی خوش خبری دینے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس سے پہلے جس بیٹے کو ذبح کرنے کا حکم دیا گیا تھا، وہ اسماعیل (عليه السلام) تھے۔ جو اس وقت ابراہیم (عليه السلام) کے اکلوﺗے بیٹے تھے، اسحاق (عليه السلام) کی ولادت ان کے بعد ہوئی ہے۔ مفسرین کے درمیان اس کی بابت اختلاف ہے کہ ذبیح کون ہے، اسماعیل (عليه السلام) یا اسحاق (عليه السلام) ؟ امام ابن جریر نے حضرت اسحاق (عليه السلام) کو اور ابن کثیر اور اکثر مفسرین نے حضرت اسماعیل (عليه السلام) کو ذبیح قرار دیا ہے اور یہی بات صحیح ہے۔ امام شوکانی نے اس میں توقف اختیار کیا ہے۔ (تفصیل کے لئے دیکھئے تفسیر فتح القدیر اور تفسیر ابن کثیر)۔
Hindi [18] इस आयत से विदित होता है कि इबराहीम (अलैहिस्सलाम) को इस बलि के पश्चात् दूसरे पुत्र आदरणीय इसहाक़ की शुभ सूचना दी गई। इससे ज्ञात हुआ की बलि इसमाईल (अलैहिस्सलाम) की दी गई थी। और दोनों की आयु में लग-भग चौदह वर्ष का अंतर है।

وَبَٰرَكْنَا عَلَيْهِ وَعَلَىٰٓ إِسْحَٰقَ ۚ وَمِن ذُرِّيَّتِهِمَا مُحْسِنٌۭ وَظَالِمٌۭ لِّنَفْسِهِۦ مُبِينٌۭ ١١٣

Wabaaraknaa ‘alayhi wa‘alaa ishaaqa wamin dhurriyyatihimaa muhsinun wazaalimul linafsihee mubeen

And We blessed him and Isaac. But among their descendants is the doer of good and the clearly unjust to himself [i.e., sinner].

اور ہم نے ابراہیم واسحاق (علیہ السلام) پر برکتیں نازل فرمائیں[1] ، اور ان دونوں کی اوﻻد میں بعضے تو نیک بخت ہیں اور بعض اپنے نفس پر صریح ﻇلم کرنے والے ہیں.[2]

तथा हमने उसपर और इसहाक़ पर बरकत उतारी। और उन दोनों की संतति में से कोई सदाचारी है और कोई अपने आप पर खुला अत्याचार करने वाला है।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی ان دونوں کی اولاد کو بہت پھیلایا اور انبیا ورسل کی زیادہ تعداد انہی کی نسل سے ہوئی۔ حضرت اسحاق (عليه السلام) کے بیٹے یعقوب (عليه السلام) ہوئے، جن کے بارہ بیٹوں سے بنی اسرائیل کے 12 قبیلے بنے اور ان سے بنی اسرائیل کی قوم بڑھی اور پھیلی اور اکثر انبیا ان ہی میں سے ہوئے۔ حضرت ابراہیم (عليه السلام) کے دوسرے بیٹے اسماعیل (عليه السلام) سے عربوں کی نسل چلی اور ان میں آخری پیغمبر حضرت محمد رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) ہوئے۔
[2] شرک ومعصیت اور ظلم وفساد کا ارتکاب کرکے۔ خاندان ابراہیمی میں برکت کے باوجود نیک وبد کے ذکر سے اس طرف اشارہ کر دیا کہ خاندان اور آبا کی نسبت، اللہ کے ہاں کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔ وہاں تو ایمان اور عمل صالح کی اہمیت ہے۔ یہود ونصاریٰ اگرچہ حضرت اسحاق (عليه السلام) کی اولاد سے ہیں۔ اسی طرح مشرکین عرب حضرت اسماعیل (عليه السلام) کی اولاد سے ہیں۔ لیکن ان کے جو اعمال ہیں وہ کھلی گمراہی یا شرک ومعصیت پر مبنی ہیں۔ اس لئے یہ اونچی نسبتیں ان کے لئے عمل کا بدل نہیں ہو سکتیں۔

وَلَقَدْ مَنَنَّا عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَٰرُونَ ١١٤

Walaqad manannaa ‘alaa moosaa wahaaroon

And We did certainly confer favor upon Moses and Aaron.

یقیناً ہم نے موسیٰ اور ہارون (علیہ السلام) پر بڑا احسان کیا.[1]

तथा निःसंदेह हमने मूसा और हारून पर उपकार किया।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی انہیں نبوت ورسالت اور دیگر انعامات سے نوازا۔

وَنَجَّيْنَٰهُمَا وَقَوْمَهُمَا مِنَ ٱلْكَرْبِ ٱلْعَظِيمِ ١١٥

Wanajjaynaahumaa waqawmahumaa minal karbil ‘azeem

And We saved them and their people from the great affliction,

اور انہیں اور ان کی قوم کو بہت بڑے دکھ درد سے نجات دے دی.[1]

और हमने उन दोनों को और उन दोनों की जाति को बहुत बड़ी विपत्ति से छुटकारा दिया।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی فرعون کی غلامی اور اس کے ظلم واستبداد سے۔

وَنَصَرْنَٰهُمْ فَكَانُوا۟ هُمُ ٱلْغَٰلِبِينَ ١١٦

Wanasarnaahum fakaanoo humul ghaalibeen

And We supported them so it was they who overcame.

اور ان کی مدد کی تو وہی غالب رہے.

तथा हमने उनकी सहायता की, तो वही प्रभुत्वशाली रहे।

وَءَاتَيْنَٰهُمَا ٱلْكِتَٰبَ ٱلْمُسْتَبِينَ ١١٧

Wa’aataynaahumal kitaabal mustabeen

And We gave them the explicit Scripture [i.e., the Torah],

اور ہم نے انہیں (واضح اور) روشن کتاب دی.

तथा हमने उन दोनों को अत्यंत स्पष्ट पुस्तक (तौरात) प्रदान की।

وَهَدَيْنَٰهُمَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلْمُسْتَقِيمَ ١١٨

Wahadaynaahumas siraatal mustaqeem

And We guided them on the straight path.

اور انہیں سیدھے راستہ پرقائم رکھا.

और हमने उन दोनों को सीधे मार्ग पर चलाया।

وَتَرَكْنَا عَلَيْهِمَا فِى ٱلْءَاخِرِينَ ١١٩

Wataraknaa ‘alayhimaa fil aakhireen

And We left for them [favorable mention] among later generations:

اور ہم نے ان دونوں کے لئے پیچھے آنے والوں میں یہ بات باقی رکھی.

और हमने पीछे आने वालों में उन दोनों का अच्छा स्मरण छोड़ा।

سَلَٰمٌ عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَٰرُونَ ١٢٠

Salaamun ‘alaa moosaa wahaaroon

"Peace upon Moses and Aaron."

کہ موسیٰ اور ہارون (علیہما السلام) پر سلام ہو.

सलाम हो मूसा और हारून पर।

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ ١٢١

Innaa kadhaalika najzil muhsineen

Indeed, We thus reward the doers of good.

بے شک ہم نیک لوگوں کو اسی طرح بدلے دیا کرتے ہیں.

निःसंदेह हम सदाचारियों को इसी तरह बदला देते हैं।

إِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ ١٢٢

Innahumaa min ‘ibaadinal mu’mineen

Indeed, they were of Our believing servants.

یقیناً یہ دونوں ہمارے مومن بندوں میں سے تھے.

निःसंदेह वे दोनों हमारे ईमान वाले बंदों में से थे।

وَإِنَّ إِلْيَاسَ لَمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ ١٢٣

Wa’inna ilyaasa laminal mursaleen

And indeed, Elias was from among the messengers,

بے شک الیاس (علیہ السلام) بھی پیغمبروں میں سے تھے[1]

तथा निःसंदेह इलयास निश्चय नबियों में से थे।

Translator's notes
Urdu [1] یہ حضرت ہارون (عليه السلام) کی اولاد میں سے ایک اسرائیلی نبی تھے۔ یہ جس علاقے میں بھیجے گئے تھے اس کا نام بعلبک تھا، بعض کہتے ہیں اس جگہ کا نام سامرہ ہے جوفلسطین کا مغربی وسطی علاقہ ہے۔ یہاں کے لوگ بعل نامی بت کے پجاری تھے۔(بعض کہتے ہیں یہ دیوی کا نام تھا)۔

إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِۦٓ أَلَا تَتَّقُونَ ١٢٤

Idh qaala liqawmihee alaa tattaqoon

When he said to his people, "Will you not fear Allāh?

جب کہ انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ تم اللہ سے ڈرتے نہیں ہو؟[1]

जब उसने अपनी जाति से कहा : क्या तुम डरते नहीं?

Translator's notes
Urdu [1] یعنی اس کے عذاب اور گرفت سے، کہ اسے چھوڑ کر تم غیر اللہ کی عبادت کرتے ہو۔

أَتَدْعُونَ بَعْلًۭا وَتَذَرُونَ أَحْسَنَ ٱلْخَٰلِقِينَ ١٢٥

Atad‘oona ba‘lan watadharoona ahsanal khaaliqeen

Do you call upon Baʿl[1300] and leave the best of creators -

کیا تم بعل (نامی بت) کو پکارتے ہو؟ اور سب سے بہتر خالق کو چھوڑ دیتے ہو؟

क्या तुम 'बअ्ल' (नामक मूर्ति) को पुकारते हो? तथा पैदा करने वालों में सबस बेहतर को छोड़ देते हो?

Translator's notes
English [1300] The name of a great idol worshipped by the people and said to mean "lord."

ٱللَّهَ رَبَّكُمْ وَرَبَّ ءَابَآئِكُمُ ٱلْأَوَّلِينَ ١٢٦

Allaaha rabbakum warabba aabaa’ikumul awwaleen

Allāh, your Lord and the Lord of your first forefathers?"

اللہ جو تمہارا اور تمہارے اگلے تمام باپ دادوں کا رب ہے.[1]

अल्लाह को, जो तुम्हारा पालनहार है तथा तुम्हारे पहले बाप-दादा का पालनहार है।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی اس کی عبادت وپرستش کرتے ہو، اس کے نام کی نذر نیاز دیتے اور اس کو حاجت روا سمجھتے ہو، جو پتھر کی مورتی ہے اور جو ہر چیز کا خالق اور اگلوں پچھلوں سب کا رب ہے، اس کو تم نے فراموش کر رکھا ہے۔

فَكَذَّبُوهُ فَإِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ ١٢٧

Fakadhdhaboohu fa’innahum lamuhdaroon

And they denied him, so indeed, they will be brought [for punishment],

لیکن قوم نے انہیں جھٹلایا، پس وه ضرور (عذاب میں) حاضر رکھے[1] جائیں گے.

किंतु उन्होंने उसे झुठला दिया। तो निश्चय वे अवश्य हाज़िर किए जाने वाले हैं।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی توحید وایمان سے انکار کی پاداش میں جہنم کی سزا بھگتیں گے۔

إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ ١٢٨

Illaa ‘ibaadal laahil mukhlaseen

Except the chosen servants of Allāh.

سوائے اللہ تعالی کے مخلص بندوں کے.

सिवाय अल्लाह के ख़ालिस किए हुए बंदों के।

وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْءَاخِرِينَ ١٢٩

Wataraknaa ‘alayhi fil aakhireen

And We left for him [favorable mention] among later generations:

ہم نے (الیاس علیہ السلام) کا ذکر خیر پچھلوں میں بھی باقی رکھا.

और हमने पीछे आने वालों में उसके लिए (अच्छा स्मरण) बाक़ी रखा।

سَلَٰمٌ عَلَىٰٓ إِلْ يَاسِينَ ١٣٠

Salaamun ‘alaa il yaaseen

"Peace upon Elias."[1301]

کہ الیاس پر سلام ہو.[1]

सलाम हो इल्यासीन[19] पर।

Translator's notes
English [1301] Ilyāseen is said by some commentators to be a plural form, meaning "Elias and those who followed him."
Urdu [1] الیاسین، الیاس (عليه السلام) ہی کا ایک تلفظ ہے، جیسے طور سینا کو طور سینین بھی کہتے ہیں۔ حضرت الیاس (عليه السلام) کو دوسری کتابوں میں (ایلیا) بھی کہا گیا ہے۔
Hindi [19] इल्यासीन इलयास ही का एक उच्चारण है। उन्हें अन्य धर्म ग्रंथों में इलया भी कहा गया है।

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ ١٣١

Innaa kadhaalika najzil muhsineen

Indeed, We thus reward the doers of good.

ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں۔

निःसंदेह हम सदाचारियों को इसी तरह बदला देते हैं।

إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ ١٣٢

Innahoo min ‘ibaadinal mu’mineen

Indeed, he was of Our believing servants.

بیشک وه ہمارے ایمان دار بندوں میں سے تھے.[1]

निश्चय वह हमारे ईमान वाले बंदों में से था।

Translator's notes
Urdu [1] قرآن نے نبیوں اور رسولوں کا ذکر کرکے، ان کے لئے اکثر جگہ پر الفاظ استعمال کیے ہیں کہ وہ ہمارے مومن بندوں میں سےتھا۔ جس سےدو مقصد ہیں۔ ایک ان کے اخلاق وکردار کی رفعت کا اظہار جو ایمان کا لازمی جز ہے۔ تاکہ ان لوگوں کی تردید ہو جائے جو بہت سے پیغمبروں کے بارے میں اخلاقی کمزوریوں کا اثبات کرتے ہیں، جیسے تورات وانجیل کے موجودہ نسخوں میں متعدد پیغمبروں کے بارے میں ایسے من گھڑت قصے کہانیاں درج ہیں۔ دوسرا مقصد ان لوگوں کی تردید ہے جو بعض انبیا کی شان میں غلو کرکے ان کے اندر الہی صفات واختیارات ثابت کرتے ہیں۔ یعنی وہ پیغمبر ضرور تھے لیکن تھے بہرحال اللہ کے بندے اور اس کے غلام نہ کہ الٰہ یا اس کے جز یا اس کے شریک۔

وَإِنَّ لُوطًۭا لَّمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ ١٣٣

Wa’inna lootal laminal mursaleen

And indeed, Lot was among the messengers.

بیشک لوط (علیہ السلام بھی) پیغمبروں میں سے تھے.

और निःसंदेह लूत निश्चय रसूलों में से था।

إِذْ نَجَّيْنَٰهُ وَأَهْلَهُۥٓ أَجْمَعِينَ ١٣٤

Idh najjaynaahu wa’ahlahoo ajma‘een

[So mention] when We saved him and his family, all,

ہم نے انہیں اور ان کے گھر والوں کو سب کو نجات دی.

जब हमने उसे तथा उसके सब घर वालों को बचाया।

إِلَّا عَجُوزًۭا فِى ٱلْغَٰبِرِينَ ١٣٥

Illaa ‘ajoozan fil ghaabireen

Except an old woman [i.e., his wife] among those who remained [with the evildoers].

بجز اس بڑھیا کے جو پیچھے ره جانے والوں میں سے ره گئی.[1]

सिवाय एक बुढ़िया[20] के, जो पीछे रह जाने वालों में से थी।

Translator's notes
Urdu [1] اس سے مراد حضرت لوط (عليه السلام) کی بیوی ہے جو کافرہ تھی، یہ اہل ایمان کے ساتھ بستی سے باہر نہیں گئی تھی، کیونکہ اسےاپنی قوم کے ساتھ ہلاک ہونا تھا، چنانچہ وہ بھی ہلاک کر دی گئی۔
Hindi [20] यह लूत (अलैहिस्सलाम) की काफ़िर पत्नी थी।

ثُمَّ دَمَّرْنَا ٱلْءَاخَرِينَ ١٣٦

Thumma dammarnal aakhareen

Then We destroyed the others.

پھر ہم نے اوروں کو ہلاک کر دیا.

फिर हमने दूसरों का विनाश कर दिया।

وَإِنَّكُمْ لَتَمُرُّونَ عَلَيْهِم مُّصْبِحِينَ ١٣٧

Wa’innakum latamurroona ‘alayhim musbiheen

And indeed, you pass by them in the morning

اور تم تو صبح ہونے پر ان کی بستیوں کے پاس سے گزرتے ہو.

तथा निःसंदेह तुम[21] निश्चय सुबह के समय जाते हुए उनपर से गुज़रते हो।

Translator's notes
Hindi [21] मक्का वासियों को संबोधित किया गया है।

وَبِٱلَّيْلِ ۗ أَفَلَا تَعْقِلُونَ ١٣٨

Wabillayli afalaa ta‘qiloon

And at night. Then will you not use reason?

اور رات کو بھی، کیا پھر بھی نہیں سمجھتے؟[1]

तथा रात के समय भी। तो क्या तुम समझते नहीं?

Translator's notes
Urdu [1] یہ اہل مکہ سے خطاب ہے جو تجارتی سفر میں ان تباہ شدہ علاقوں سے آتے جاتے، گزرتے تھے۔ ان کو کہا جا رہا ہے کہ تم صبح کے وقت بھی اور رات کے وقت بھی ان بستیوں سےگزرتے ہو، جہاں اب مردار بحیرہ ہے، جو دیکھنے میں بھی نہایت کریہ ہے اور سخت متعفن اور بدبو دار۔ کیا تم انہیں دیکھ کر یہ بات نہیں سمجھتے کہ تکذیب رسل کی وجہ سے ان کا یہ بدانجام ہوا، تو تمہاری اس روش کا انجام بھی اس سے مختلف کیوں کر ہوگا؟ جب تم بھی وہی کام کر رہے ہو، جو انہوں نے کیا تو پھر اللہ کے عذاب سے کیوں کر محفوظ رہو گے؟

وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ ١٣٩

Wa’inna yoonusa laminal mursaleen

And indeed, Jonah was among the messengers.

اور بلاشبہ یونس (علیہ السلام) نبیوں میں سے تھے.

तथा निःसंदेह यूनुस निश्चय रसूलों में से था।

إِذْ أَبَقَ إِلَى ٱلْفُلْكِ ٱلْمَشْحُونِ ١٤٠

Idh abaqa ilal fulkil mashhoon

[Mention] when he ran away to the laden ship.

جب بھاگ کر پہنچے بھری کشتی پر.

जब वह भरी नाव की ओर भागकर गया।[22]

Translator's notes
Hindi [22] अल्लाह की अनुमति के बिना अपने नगर से नगर वासियों को यातना के आने की सूचना देकर निकल गए। और नाव पर सवार हो गए। नाव सागर की लहरों में घिर गई। इसलिए बोझ कम करने के लिए नाम निकाला गया, तो यूनुस अलैहिस्सलाम का नाम निकला और उन्हें समुद्र में फेंक दिया गया।

فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ ٱلْمُدْحَضِينَ ١٤١

Fasaahama fakaana minal mudhadeen

And he drew lots[1302] and was among the losers.

پھر قرعہ اندازی ہوئی تو یہ مغلوب ہوگئے.

फिर वह क़ुर'आ में शामिल हुआ, तो हारने वालों में से हो गया।

Translator's notes
English [1302] To determine who would be cast overboard in order to save the other passengers. Having been overloaded, the ship was on the verge of sinking.

فَٱلْتَقَمَهُ ٱلْحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٌۭ ١٤٢

Faltaqamahul hootu wahuwa muleem

Then the fish swallowed him, while he was blameworthy.[1303]

تو پھر انہیں مچھلی نے نگل لیا اور وه خود اپنے آپ کو ملامت[1] کرنے لگ گئے.

फिर मछली ने उसे निगल लिया, इस हाल में कि वह निंदनीय था।

Translator's notes
English [1303] For having given up hope on his people prematurely and having left them without permission from Allāh.
Urdu [1] حضرت یونس (عليه السلام) عراق کے علاقے نینوی (موجودہ موصل) میں نبی بنا کر بھیجے گئے تھے، یہ آشوریوں کا پایۂ تخت تھا، انہوں نے ایک لاکھ بنو اسرائیلیوں کو قیدی بنایا ہوا تھا، چنانچہ ان کی ہدایت ورہنمائی کے لئے اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف حضرت یونس (عليه السلام) کو بھیجا، لیکن یہ قوم آپ پر ایمان نہیں لائی۔ بالآخر اپنی قوم کو ڈرایا کہ عنقریب تم عذاب الٰہی کی گرفت میں آجاؤ گے۔ عذاب میں تاخیر ہوئی تو اللہ کی اجازت کے بغیر ہی اپنے طور پر وہاں سے نکل گئے اور سمندر پر جا کر ایک کشتی میں سوار ہوگئے۔ اپنے علاقے سے نکل کر جانے کو ایسے لفظ سے تعبیر کیا جس طرح ایک غلام اپنے آقا سے بھاگ کر چلا جاتا ہے۔ کیونکہ آپ بھی اللہ کی اجازت کے بغیر ہی اپنی قوم کو چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ کشتی سواروں اور سامانوں سے بھری ہوئی تھی۔ کشتی سمندر کی موجوں میں گھر گئی اور کھڑی ہوگئی۔ چنانچہ اس کا وزن کم کرنے کے لئے ایک آدھ آدمی کو کشتی سے سمندر میں پھینکنے کی تجویزسامنے آئی تاکہ کشتی میں سوار دیگر انسانوں کی جانیں بچ جائیں۔ لیکن یہ قربانی دینے کے لئے کوئی تیار نہیں تھا۔ اس لئے قرعہ اندازی کرنی پڑی، جس میں حضرت یونس (عليه السلام) کا نام آیا۔ اور وہ مغلوبین میں سے ہو گئے، یعنی طوعاً وکرھاً اپنے کو بھاگے ہوئے غلام کی طرح سمندر کی موجوں کے سپرد کرنا پڑا۔ ادھر اللہ تعالیٰ نے مچھلی کو حکم دیا کہ وہ انہیں ثابت نگل لے اور یوں حضرت یونس (عليه السلام) اللہ کے حکم سے مچھلی کے پیٹ میں چلے گئے۔

فَلَوْلَآ أَنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلْمُسَبِّحِينَ ١٤٣

Falawlaa annahoo kaana minal musabbiheen

And had he not been of those who exalt Allāh,

پس اگر یہ پاکی بیان کرنے والوں میں سے نہ ہوتے.

फिर अगर यह बात न होती कि वह अल्लाह की पवित्रता का वर्णन करने वालों में से था।

لَلَبِثَ فِى بَطْنِهِۦٓ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ ١٤٤

Lalabitha fee batnihee ilaa yawmi yub‘athoon

He would have remained inside its belly until the Day they are resurrected.[1304]

تو لوگوں کے اٹھائے جانے کے دن تک اس کے پیٹ میں ہی رہتے.[1]

तो निश्चय वह उसके पेट में उस दिन तक रहता, जिसमें लोग उठाए जाएँगे।[23]

Translator's notes
English [1304] Meaning that the belly of the fish would have become his grave.
Urdu [1] یعنی توبہ واستغفار اور اللہ کی تسبیح بیان نہ کرتے، جیسا کہ انہوں نے «لا إِلَهَ إِلا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ» (الأنبياء: 87) کہا تو قیامت تک وہ مچھلی کے پیٹ میں ہی رہتے۔
Hindi [23] अर्थात प्रयल के दिन तक। (देखिए : सूरतुल-अंबिया, आयत : 87)

۞ فَنَبَذْنَٰهُ بِٱلْعَرَآءِ وَهُوَ سَقِيمٌۭ ١٤٥

Fanabadhnaahu bil‘araa’i wahuwa saqeem

But We threw him onto the open shore while he was ill.

پس انہیں ہم نے چٹیل میدان میں ڈال دیا اور وه اس وقت بیمار تھے.[1]

फिर हमने उसे चटियल मैदान में फेंक दिया, इस हाल में कि वह बीमार[24] था।

Translator's notes
Urdu [1] جیسے ولادت کے وقت بچہ یا جانور کا چوزہ ہوتا ہے، مضمحل، کمزور اور ناتواں۔
Hindi [24] अर्थात निर्बल नवजात शिशु के समान।

وَأَنۢبَتْنَا عَلَيْهِ شَجَرَةًۭ مِّن يَقْطِينٍۢ ١٤٦

Wa’anbatnaa ‘alayhi shajaratam min yaqteen

And We caused to grow over him a gourd vine.[1305]

اور ان پر سایہ کرنے واﻻ ایک بیل دار درخت[1] ہم نے اگا دیا.

तथा हमने उसपर एक लता वाला वृक्ष उगा दिया।[25]

Translator's notes
English [1305] Which is known to give cooling shade and to be a repellent of flies.
Urdu [1] يَقْطِين ہر اس بیل کو کہتے ہیں جو اپنے تنے پر کھڑی نہیں ہوتی، جیسے لوکی، کدو وغیرہ کی بیل۔ یعنی اس چٹیل میدان میں جہاں کوئی درخت تھا نہ عمارت۔ ایک سایہ دار بیل اگا کر ہم نے ان کی حفاظت فرمائی۔
Hindi [25] रक्षा के लिए।

وَأَرْسَلْنَٰهُ إِلَىٰ مِا۟ئَةِ أَلْفٍ أَوْ يَزِيدُونَ ١٤٧

Wa’arsalnaahu ilaa mi’ati alfin aw yazeedoon

And We sent him[1306] to [his people of] a hundred thousand or more.

اور ہم نے انہیں ایک لاکھ بلکہ اور زیاده آدمیوں کی طرف بھیجا.

तथा हमने उसे एक लाख की ओर भेजा, बल्कि वे अधिक होंगे।

Translator's notes
English [1306] i.e., returned him thereafter.

فَـَٔامَنُوا۟ فَمَتَّعْنَٰهُمْ إِلَىٰ حِينٍۢ ١٤٨

Fa’aamanoo famatta‘naahum ilaa heen

And they believed, so We gave them enjoyment [of life] for a time.

پس وه ایمان ﻻئے[1] ، اور ہم نے انہیں ایک زمانہ تک عیش وعشرت دی.

चुनाँचे वे ईमान ले आए, तो हमने उन्हें एक समय तक लाभ उठाने दिया।[26]

Translator's notes
Urdu [1] ان کے ایمان لانے کی کیفیت کا بیان سورۂ یونس 98 میں گزر چکا ہے۔
Hindi [26] देखिए : सूरत यूनुस।

فَٱسْتَفْتِهِمْ أَلِرَبِّكَ ٱلْبَنَاتُ وَلَهُمُ ٱلْبَنُونَ ١٤٩

Fastaftihim alirabbikal banaatu walahumul banoon

So inquire of them, [O Muḥammad], "Does your Lord have daughters while they have sons?[1307]

ان سے دریافت کیجئے! کہ کیا آپ کے رب کی تو بیٹیاں ہیں اور ان کے بیٹے ہیں؟

तो (ऐ नबी!) आप उनसे पूछें कि क्या आपके पालनहार के लिए बेटियाँ हैं और उनके लिए बेटे?

Translator's notes
English [1307] The people of Makkah claimed that the angels were daughters of Allāh, yet they preferred sons for themselves.

أَمْ خَلَقْنَا ٱلْمَلَٰٓئِكَةَ إِنَٰثًۭا وَهُمْ شَٰهِدُونَ ١٥٠

Am khalaqnal malaa’ikata inaathan wahum shaahidoon

Or did We create the angels as females while they were witnesses?"

یا یہ اس وقت موجود تھے جبکہ ہم نے فرشتوں کو مؤنﺚ پیدا کیا.[1]

या हमने फ़रिश्तों को मादा पैदा किया, जबकि वे उस समय उपस्थित[27] थे?

Translator's notes
Urdu [1] یعنی فرشتوں کو جویہ اللہ کی بیٹیاں قرار دیتے ہیں تو کیا جب ہم نےفرشتے پیدا کیے تھے، یہ اس وقت وہاں موجود تھے اور انہوں نے فرشتوں کے اندر عورتوں والی خصوصیات کا مشاہدہ کیا تھا۔
Hindi [27] इसमें मक्का के मिश्रणवादियों का खंडन किया जा रहा है, जो फ़रिश्तों को अल्लाह की पुत्रियाँ कहते थे। जबकि वे स्वयं पुत्रियों के जन्म को अप्रिय मानते थे।

أَلَآ إِنَّهُم مِّنْ إِفْكِهِمْ لَيَقُولُونَ ١٥١

Alaa innahum min ifkihim layaqooloon

Unquestionably, it is out of their [invented] falsehood that they say,

آگاه رہو! کہ یہ لوگ صرف اپنی افترا پردازی سے کہہ رہے ہیں.

सुन लो! निःसंदेह वे निश्चय अपने झूठ ही से कहते हैं।

وَلَدَ ٱللَّهُ وَإِنَّهُمْ لَكَٰذِبُونَ ١٥٢

Waladal laahu wa’innahum lakaadhiboon

"Allāh has begotten," and indeed, they are liars.

کہ اللہ تعالی کی اوﻻد ہے۔ یقیناً یہ محض جھوٹے ہیں.

कि अल्लाह ने संतान बनाया है। और निःसंदेह वे निश्चय झूठे हैं।

أَصْطَفَى ٱلْبَنَاتِ عَلَى ٱلْبَنِينَ ١٥٣

Astafal banaati ‘alal baneen

Has He chosen daughters over sons?

کیا اللہ تعالی نے اپنے لیے بیٹیوں کو بیٹوں پر ترجیح دی.[1]

क्या उसने पुत्रियों को पुत्रों पर प्राथमिकता दी?

Translator's notes
Urdu [1] جب کہ یہ خود اپنے لئے بیٹیاں نہیں، بیٹے پسند کرتے ہیں۔

مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ ١٥٤

Maa lakum kayfa tahkumoon

What is [wrong] with you? How do you make judgement?

تمہیں کیا ہو گیا ہے کیسے حکم لگاتے پھرتے ہو؟

तुम्हें क्या हो गया है, तुम कैसा फ़ैसला कर रहे हो?

أَفَلَا تَذَكَّرُونَ ١٥٥

Afalaa tadhakkaroon

Then will you not be reminded?

کیا تم اس قدر بھی نہیں سمجھتے؟[1]

तो क्या तुम शिक्षा ग्रहण नहीं करते?

Translator's notes
Urdu [1] کہ اگر اللہ کی اولاد ہوتی تو ذکور ہوتی، جس کو تم بھی پسند کرتے اور بہتر سمجھتے ہو، نہ کہ بیٹیاں، جو تمہاری نظروں میں کمتر اور حقیر ہیں۔

أَمْ لَكُمْ سُلْطَٰنٌۭ مُّبِينٌۭ ١٥٦

Am lakum sultaanum mubeen

Or do you have a clear authority?[1308]

یا تمہارے پاس اس کی کوئی صاف دلیل ہے.

या तुम्हारे पास कोई स्पष्ट प्रमाण है?

Translator's notes
English [1308] i.e., evidence.

فَأْتُوا۟ بِكِتَٰبِكُمْ إِن كُنتُمْ صَٰدِقِينَ ١٥٧

Fa’too bikitaabikum in kuntum saadiqeen

Then produce your scripture, if you should be truthful.

تو جاؤ اگر سچے ہو تو اپنی ہی کتاب لے آؤ.[1]

तो लाओ अपनी किताब, यदि तुम सच्चे हो?

Translator's notes
Urdu [1] یعنی عقل تو اس عقیدے کی صحت کو تسلیم نہیں کرتی کہ اللہ کی اولاد ہے اور وہ بھی مونث، چلو کوئی نقلی دلیل ہی دکھا دو، کوئی کتاب جو اللہ نے اتاری ہو، اس میں اللہ کی اولاد کا اعتراف یا حوالہ ہو؟

وَجَعَلُوا۟ بَيْنَهُۥ وَبَيْنَ ٱلْجِنَّةِ نَسَبًۭا ۚ وَلَقَدْ عَلِمَتِ ٱلْجِنَّةُ إِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ ١٥٨

Waja‘aloo baynahoo wabaynal jinnati nasaban walaqad ‘alimatil jinnatu innahum lamuhdaroon

And they have made [i.e., claimed] between Him and the jinn a lineage, but the jinn have already known that they [who made such claims] will be brought [to punishment].

اور ان لوگوں نے تو اللہ کے اور جنات کے درمیان بھی قرابت داری ٹھہرائی[1] ہے، اور حاﻻنکہ خود جنات کو معلوم ہے کہ وه (اس عقیده کے لوگ عذاب کے سامنے) پیش کیے جائیں گے.[2]

और उन्होंने अल्लाह तथा जिन्नों के बीच रिश्तेदारी बना दी। हालाँकि निःसंदेह जिन्न जान चुके हैं कि निःसंदेह वे (मुश्रिक) अवश्य उपस्थित किए जाने वाले हैं।[28]

Translator's notes
Urdu [1] یہ اشارہ ہے مشرکین کے اس عقیدے کی طرف کہ اللہ نےجنات کے ساتھ رشتہ ازدواج قائم کیا، جس سے لڑکیاں پیدا ہوئیں۔ یہی بنات اللہ، فرشتے ہیں۔ یوں اللہ تعالیٰ اور جنوں کے درمیان قرابت داری (سسرالی رشتہ) قائم ہوگیا۔
[2] حالانکہ یہ بات کیوں کر صحیح ہو سکتی ہے؟ اگر ایسا ہوتا تو اللہ تعالیٰ جنات کو عذاب میں کیوں ڈالتا؟ کیا وہ اپنی قرابت داری کا لحاظ نہ کرتا؟ اور اگر ایسا نہیں ہے بلکہ خود جنات بھی جانتے ہیں کہ انہیں عقاب وعذاب الٰہی بھگتنے کے لئے ضرور جہنم میں جانا ہوگا، تو پھر اللہ اور جنوں کے درمیان قرابت داری کس طرح ہو سکتی ہے؟
Hindi [28] अर्थात यातना के लिए। तो यदि वे उसके संबंधी होते, तो उन्हें यातना क्यों देता?

سُبْحَٰنَ ٱللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ ١٥٩

Subhaanal laahi ‘ammaa yasifoon

Exalted is Allāh above what they describe,

جو کچھ یہ (اللہ کے بارے میں) بیان کر رہے ہیں اس سے اللہ تعالیٰ بالکل پاک ہے.

अल्लाह उन बातों से पवित्र है, जो वे वर्णन करते हैं।

إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ ١٦٠

Illaa ‘ibaadal laahil mukhlaseen

Except the chosen servants of Allāh [who do not share in that sin].

سوائے! اللہ کے مخلص بندوں کے.[1]

सिवाय अल्लाह के ख़ालिस किए हुए बंदों के।[29]

Translator's notes
Urdu [1] یعنی یہ اللہ کے بارے میں ایسی باتیں نہیں کہتے جن سے وہ پاک ہے۔ یہ مشرکین ہی کا شیوہ ہے۔ یا یہ مطلب ہے کہ جہنم میں جنات اور مشرکین ہی حاضر کیے جائیں گے، اللہ کے مخلص (چنے ہوئے) بندے نہیں۔ ان کے لئے تو اللہ نےجنت تیار کر رکھی ہے۔ اس صورت میں یہ لَمُحْضَرُون سے استثنا ہے اور تسبیح جملہ معترضہ ہے۔
Hindi [29] वे अल्लाह को ऐसे दुर्गुणों से युक्त नहीं करते।

فَإِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ ١٦١

Fa’innakum wamaa ta‘budoon

So indeed, you [disbelievers] and whatever you worship,

یقین مانو کہ تم سب اور تمہارے معبودان (باطل).

अतः निःसंदेह तुम तथा जिनकी तुम पूजा करते हो।

مَآ أَنتُمْ عَلَيْهِ بِفَٰتِنِينَ ١٦٢

Maa antum ‘alayhi bifaatineen

You cannot tempt [anyone] away from Him

کسی ایک کو بھی بہکا نہیں سکتے.

तुम उसके विरुद्ध (किसी को) बहकाने वाले नहीं।

إِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ ٱلْجَحِيمِ ١٦٣

Illaa man huwa saalil jaheem

Except he who is to [enter and] burn in the Hellfire.[1309]

بجز اس کے جو جہنمی ہی ہے.[1]

परंतु उसको, जो भड़कती आग में प्रवेश करने वाला है।

Translator's notes
English [1309] Due to his disbelief and evil deeds.
Urdu [1] یعنی تم اور تمہارے معبودان باطلہ کسی کو گمراہ کرنے پر قادر نہیں ہیں،سوائے ان کے جو اللہ کے علم میں پہلے ہی جہنمی ہیں۔ اور اسی وجہ سے وہ کفر وشرک پر مصر ہیں۔

وَمَا مِنَّآ إِلَّا لَهُۥ مَقَامٌۭ مَّعْلُومٌۭ ١٦٤

Wamaa minnaa illaa lahoo maqaamum ma‘loom

[The angels say],[1310] "There is not among us any except that he has a known position.[1311]

(فرشتوں کا قول ہے کہ) ہم میں سے تو ہر ایک کی جگہ مقرر ہے.[1]

और हम (फ़रिश्तों) में से जो भी है उसका एक नियत स्थान है।

Translator's notes
English [1310] Refuting what the disbelievers had said about them.
[1311] For worship. Or "an assigned task" to perform.
Urdu [1] یعنی اللہ کی عبادت کے لئے۔ یہ فرشتوں کا قول ہے۔

وَإِنَّا لَنَحْنُ ٱلصَّآفُّونَ ١٦٥

Wa’innaa lanahnus saaffoon

And indeed, we are those who line up [for prayer].

اور ہم تو (بندگیٴ الٰہی میں) صف بستہ کھڑے ہیں.

तथा निःसंदेह हम निश्चय पंक्तिबद्ध रहने वाले हैं।

وَإِنَّا لَنَحْنُ ٱلْمُسَبِّحُونَ ١٦٦

Wa’innaa lanahnul musabbihoon

And indeed, we are those who exalt Allāh."

اور اس کی تسبیح بیان کر رہے ہیں.[1]

तथा निःसंदेह हम निश्चय तस्बीह़ (पवित्रता गान) करने वाले हैं।

Translator's notes
Urdu [1] مطلب یہ ہے کہ فرشتے بھی اللہ کی مخلوق اور اس کے خاص بندے ہیں جو ہر وقت اللہ کی عبادت میں اور اس کی تسبیح وتقدیس میں مصروف رہتے ہیں، نہ کہ وہ اللہ کی بیٹیاں ہیں جیسا کہ مشرکین کہتے ہیں۔

وَإِن كَانُوا۟ لَيَقُولُونَ ١٦٧

Wa’in kaanoo layaqooloon

And indeed, they [i.e., the disbelievers] used to say,[1312]

کفار تو کہا کرتے تھے.

तथा निःसंदेह वे (मुश्रिक) तो कहा करते थे

Translator's notes
English [1312] Before the revelation of the Qur’ān.

لَوْ أَنَّ عِندَنَا ذِكْرًۭا مِّنَ ٱلْأَوَّلِينَ ١٦٨

Law anna ‘indanaa dhikram minal awwaleen

"If we had a message from [those of] the former peoples,

کہ اگر ہمارے سامنے اگلے لوگوں کا ذکر ہوتا.

यदि हमारे पास पहले लोगों की कोई शिक्षा (किताब) होती,

لَكُنَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ ١٦٩

Lakunnaa ‘ibaadal laahil mukhlaseen

We would have been the chosen servants of Allāh."

تو ہم بھی اللہ کے چیده بندے بن جاتے.[1]

तो हम अवश्य अल्लाह के ख़ालिस (चुने हुए) बंदे होते।

Translator's notes
Urdu [1] ذکر سے مراد کوئی کتاب الٰہی یا پیغمبر ہے۔ یعنی یہ کفار نزول قرآن سے پہلے کہا کرتے تھے کہ ہمارے پاس بھی کوئی آسمانی کتاب ہوتی، جس طرح پہلے لوگوں پر تورات وغیرہ نازل ہوئیں۔ یا کوئی ہادی اور منذر ہمیں وعظ ونصیحت کرنے والا ہوتا، تو ہم بھی اللہ کے خالص بندے بن جاتے۔

فَكَفَرُوا۟ بِهِۦ ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ ١٧٠

Fakafaroo bihee fasawfa ya‘lamoon

But they disbelieved in it,[1313] so they are going to know.

لیکن پھر اس قرآن کے ساتھ کفر کر گئے[1] ، پس اب عنقریب جان لیں گے.[2]

(फिर जब किताब आ गई) तो उन्होंने उसका इनकार कर दिया। अतः जल्द ही उन्हें पता चल जाएगा।

Translator's notes
English [1313] i.e., in their own message, the Qur’ān.
Urdu [1] یعنی ان کی آرزو کے مطابق جب رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) ہادی بن کر آگئے،قرآن مجید بھی نازل کر دیا گیا تو ان پر ایمان لانے کے بجائے، ان کا انکار کر دیا۔
[2] یہ تہدید و وعید ہے کہ اس تکذیب کا انجام عنقریب ان کو معلوم ہو جائے گا۔

وَلَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا ٱلْمُرْسَلِينَ ١٧١

Walaqad sabaqat kalimatunaa li‘ibaadinal mursaleen

And Our word [i.e., decree] has already preceded for Our servants, the messengers,

اور البتہ ہمارا وعده پہلے ہی اپنے رسولوں کے لئے صادر ہو چکا ہے.

और निःसंदेह हमारे भेजे हुए बंदों के लिए हमारी बात पहले ही निश्चित हो चुकी

إِنَّهُمْ لَهُمُ ٱلْمَنصُورُونَ ١٧٢

Innahum lahumul mansooroon

[That] indeed, they would be those given victory

کہ یقیناً وه ہی مدد کیے جائیں گے.

कि निःसंदेह वही हैं, जिनकी सहायता की जाएगी।

وَإِنَّ جُندَنَا لَهُمُ ٱلْغَٰلِبُونَ ١٧٣

Wa’inna jundanaa lahumul ghaaliboon

And [that] indeed, Our soldiers [i.e., the believers] will be those who overcome.[1314]

اور ہمارا ہی لشکر غالب (اور برتر) رہے گا.[1]

तथा निःसंदेह हमारी सेना ही निश्चय प्रभुत्वशाली रहेगी।

Translator's notes
English [1314] If not in this world, then definitely in the Hereafter.
Urdu [1] جیسے دوسرے مقام پر فرمایا، «كَتَبَ اللَّهُ لأَغْلِبَنَّ أَنَا وَرُسُلِي» (المجادلة: 21)۔

فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍۢ ١٧٤

Fatawalla ‘anhum hattaa heen

So, [O Muḥammad], leave them for a time.

اب آپ کچھ دنوں تک ان سے منھ پھیر لیجئے.[1]

तो आप कुछ समय तक के लिए उनसे मुँह फेर लें।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی ان کی باتوں اور ایذاؤں پر صبر کیجئے۔

وَأَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ ١٧٥

Wa’absirhum fasawfa yubsiroon

And see [what will befall] them, for they are going to see.

اور انہیں دیکھتے رہیئے[1] ، اور یہ بھی آگے چل کر دیکھ لیں گے.

तथा उन्हें देखते रहें। वे भी शीघ्र ही देख लेंगे।

Translator's notes
Urdu [1] کہ کب ان پر اللہ کا عذاب آتا ہے؟

أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ ١٧٦

Afabi‘adhaabinaa yasta‘jiloon

Then for Our punishment are they impatient?

کیا یہ ہمارے عذاب کی جلدی مچا رہے ہیں؟

तो क्या वे हमारी यातना की शीघ्र माँग कर रहे हैं?

فَإِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَآءَ صَبَاحُ ٱلْمُنذَرِينَ ١٧٧

Fa’idhaa nazala bisaahatihim fasaa’a sabaahul mundhareen

But when it descends in their territory, then evil is the morning of those who were warned.

سنو! جب ہمارا عذاب ان کے میدان میں اتر آئے گا اس وقت ان کی جن کو متنبہ کر دیا گیا تھا[1] بڑی بری صبح ہوگی.

फिर जब वह उनके आँगन में उतरेगी, तो डराए गए लोगों की सुबह बहुत बुरी होगी।

Translator's notes
Urdu [1] مسلمان جب خیبر پر حملہ کرنے گئے، تو یہودی انہیں دیکھ کر گھبرا گئے، جس پر نبی (صلى الله عليه وسلم) نے بھی اللہ اکبر کہہ کر فرمایا تھا ”خَرِبَتْ خَيْبَرُ، إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحِةِ قَوْمٍ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ“ (صحيح بخاري ، كتاب الصلاة، باب ما يذكر في الفخذ، مسلم ، كتاب الجهاد باب غزوة خيبر)۔

وَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍۢ ١٧٨

Watawalla ‘anhum hattaa heen

And leave them for a time.

آپ کچھ وقت تک ان کا خیال چھوڑ دیجئے.

َऔर आप कुछ समय तक के लिए उनसे मुँह फेर लें।

وَأَبْصِرْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ ١٧٩

Wa’absir fasawfa yubsiroon

And see, for they are going to see.

اور دیکھتے رہئیے یہ بھی ابھی ابھی دیکھ لیں گے.[1]

तथा देखते रहें। जल्द ही वे भी देख लेंगे।

Translator's notes
Urdu [1] یہ بطور تاکید دوبارہ فرمایا۔ یا پہلے جملے سےمراد دنیا کا وہ عذاب ہے جو اہل مکہ پر بدر واحد اور دیگر جنگوں میں مسلمانوں کے ہاتھوں کافروں کے قتل وسلب کی صورت میں آیا۔ اور دوسرے جملے میں اس عذاب کا ذکر ہے جس سے یہ کفار ومشرکین آخرت میں دوچار ہوں گے۔

سُبْحَٰنَ رَبِّكَ رَبِّ ٱلْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ ١٨٠

Subhaana rabbika rabbil ‘izzati ‘ammaa yasifoon

Exalted is your Lord, the Lord of might, above what they describe.

پاک ہے آپ کا رب جو بہت بڑی عزت واﻻ ہے ہر اس چیز سے (جو مشرک) بیان کرتے ہیں.[1]

पवित्र है आपका पालनहार, पराक्रम व शक्ति का स्वामी!, उस बात से, जो वे बयान करते हैं।

Translator's notes
Urdu [1] اس میں عیوب ونقائص سےاللہ کے پاکیزہ ہونے کا بیان ہےجو مشرکین اللہ کے لئےبیان کرتے ہیں، مثلاً اس کی اولاد ہے، یا اس کا کوئی شریک ہے۔ یہ کوتاہیاں بندوں کے اندر ہیں اور اولاد یا شریکوں کے ضرورت مند بھی وہی ہیں، اللہ ان سب باتوں سے بہت بلند اور پاک ہے۔ کیونکہ وہ کسی کا محتاج ہی نہیں ہے کہ اسے اولادکی یا کسی شریک کی ضرورت پیش آئے۔

وَسَلَٰمٌ عَلَى ٱلْمُرْسَلِينَ ١٨١

Wasalaamun ‘alal mursaleen

And peace upon the messengers.

پیغمبروں پر سلام ہے.[1]

तथा सलाम हो रसूलों पर।

Translator's notes
Urdu [1] کہ انہوں نے اللہ کا پیغام اہل دنیا کی طرف پہنچایا، جس پر یقیناً وہ سلام وتبریک کے مستحق ہیں۔

وَٱلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ١٨٢

Walhamdu lillaahi rabbil ‘aalameen

And praise to Allāh, Lord of the worlds.

اور سب طرح کی تعریف اللہ کے لئے ہے جو سارے جہان کا رب ہے.[1]

और हर प्रकार की प्रशंसा अल्लाह के लिए है, जो सर्व संसार का पालनहार है।

Translator's notes
Urdu [1] یہ بندوں کو سمجھایا جا رہا ہے کہ اللہ نے تم پر احسان کیا ہے، پیغمبر بھیجے، کتابیں نازل کیں اورپیغمبروں نے تمہیں اللہ کا پیغام پہنچایا ، اس لئے تم اللہ کا شکر ادا کرو۔ بعض کہتے ہیں کہ کافروں کو ہلاک کرکےاہل ایمان اور پیغمبروں کو بچایا، اس پر شکر الٰہی کرو۔ حمد کے معنی ہیں بہ قصد تعظیم ثناء جمیل، ذکر خیر اور عظمت شان بیان کرنا۔

Popular surahs