النَّازِعَاتِ

Surah Naziat

Those who drag forth · Surah 79 · 46 ayaat · Makki

سورہ النازعات

Read Surah An-Naziat in Arabic, with transliteration and its meaning in English (Saheeh International), Urdu (Muhammad Ibrahim Junagarhi) and Hindi (Azizul Haq al-Omari). Tap a language to hide or show it.

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَٱلنَّٰزِعَٰتِ غَرْقًۭا ١

Wannaazi‘aati gharqaa

By those [angels] who extract with violence[1833]

ڈوب کر سختی سے کھینچنے والوں کی قسم![1]

क़सम है उन फ़रिश्तों की, जो डूबकर सख़्ती से (प्राण) खींचने वाले हैं!

Translator's notes
English [1833] i.e., those who tear out the souls of those destined for Hell.
Urdu [1] نَزْعٌ کے معنی، سختی سے کھینچنا، غَرْقًا ڈوب کر۔ یہ جان نکالنے والے فرشتوں کی صفت ہے فرشتے کافروں کی جان، نہایت سختی سے نکالتے ہیں اور جسم کے اندر ڈوب کر۔

وَٱلنَّٰشِطَٰتِ نَشْطًۭا ٢

Wannaashitaati nashtaa

And [by] those who remove with ease[1834]

بند کھول کر چھڑا دینے والوں کی قسم![1]

और क़सम है उन फ़रिश्तों की, जो आसानी से (प्राण) निकालने वाले हैं!

Translator's notes
English [1834] i.e., those angels who ease out the souls of those destined for Paradise.
Urdu [1] نَشْطٌ کے معنی، گرہ کھول دینا، یعنی مومن کی جان فرشتے بہ سہولت نکالتے ہیں، جیسے کسی چیز کی گرہ کھول دی جائے۔

وَٱلسَّٰبِحَٰتِ سَبْحًۭا ٣

Wassaabihaati sabhaa

And [by] those who glide [as if] swimming[1835]

اور تیرنے پھرنے والوں کی قسم![1]

और क़सम है उन फ़रिश्तों की, जो तेज़ी से तैरने वाले हैं!

Translator's notes
English [1835] Speeding to execute Allāh's commands.
Urdu [1] سَبْحٌ کے معنی، تیرنا، فرشتے روح نکالنے کے لئے انسان کے بدن میں اس طرح تیرتے پھرتے ہیں جیسے غواص سمندر سےموتی نکالنے کے لئے سمندر کی گہرائیوں میں تیرتا ہے۔ یا مطلب ہے کہ نہایت تیزی سے اللہ کا حکم لے کر آسمان سے اترتے ہیں۔ کیونکہ تیز رو گھوڑے کو بھی سابح کہتے ہیں۔

فَٱلسَّٰبِقَٰتِ سَبْقًۭا ٤

Fassaabiqaati sabqaa

And those who race each other in a race[1836]

پھر دوڑ کر آگے بڑھنے والوں کی قسم![1]

फिर क़सम है उन फ़रिश्तों की, जो दौड़कर आगे बढ़ने वाले हैं!

Translator's notes
English [1836] Racing to deliver the souls of the believers to Paradise.
Urdu [1] یہ فرشتے اللہ کی وحی، انبیا تک، دوڑ کر پہنچاتے ہیں تاکہ شیطان کو اس کی کوئی سن گن نہ ملے۔ یا مومنوں کی روحیں جنت کی طرف لے جانے میں نہایت سرعت سے کام لیتے ہیں۔

فَٱلْمُدَبِّرَٰتِ أَمْرًۭا ٥

Falmudabbiraati amraa

And those who arrange [each] matter,[1837]

پھر کام کی تدبیر کرنے والوں کی قسم![1]

फिर क़सम है उन फ़रिश्तों की, जो आदेश को क्रियान्वित करने वाले हैं![1]

Translator's notes
English [1837] According to Allāh's decree.
Urdu [1] یعنی اللہ تعالیٰ جو کام ان کے سپرد کرتا ہے، وہ اس کی تدبیر کرتے ہیں اصل مدبر تو اللہ تعالیٰ ہی ہے لیکن جب اللہ تعالیٰ اپنی حکمت بالغہ کے تحت فرشتوں کے ذریعے سے کام کرواتا ہے تو انہیں بھی مدبر کہہ دیا جاتا ہے۔ اعتبار سے پانچوں صفات فرشتوں کی ہیں اور ان فرشتوں کی اللہ تعالیٰ نے قسم کھائی ہے۔ جواب قسم محذوف ہے یعنی لَتُبْعَثُنَّ ثُمَّ لَتُنَبَّؤُنَّ بِمَا عَمِلْتُمْ (تم ضرور زندہ کیے جاؤ گے اور تمہیں تمہارے عملوں کی بابت خبر دی جائے گی)۔ قرآن نے اس بعث وجزاء کے لئے کئی مواقع پر قسم کھالی ہے جیسے سورۂ تغابں: 7 میں بھی اللہ تعالیٰ نے قسم کھا کر مذکورہ الفاظ میں اس حقیقت کو بیان فرمایا ہے۔ یہ بعث وجزا کب ہوگی؟ اس کی وضاحت آگے فرمائی۔
Hindi [1] (1-5) यहाँ से बताया गया है कि प्रलय का आरंभ भारी भूकंप से होगा और दूसरे ही क्षण सब जीवित होकर धरती के ऊपर होंगे।

يَوْمَ تَرْجُفُ ٱلرَّاجِفَةُ ٦

Yawma tarjufur raajifah

On the Day the blast [of the Horn] will convulse [creation],

جس دن کانپنے والی کانپے گی.[1]

जिस दिन काँपने वाली (अर्थात् धरती) काँप उठेगी।

Translator's notes
Urdu [1] یہ نفخۂ اولیٰ ہے جسے نفخۂ فنا کہتے ہیں، جس سے ساری کائنات کانپ اور لرز اٹھے گی اور ہر چیز فنا ہو جائے گی۔

تَتْبَعُهَا ٱلرَّادِفَةُ ٧

Tatba‘uhar raadifah

There will follow it the subsequent [one].

اس کے بعد ایک پیچھے آنے والی (پیچھے پیچھے) آئے گی.[1]

उसके पीछे आएगी पीछे आने वाली।

Translator's notes
Urdu [1] یہ دوسرا نفخہ ہوگا، جس سے سب لوگ زندہ ہو کر قبروں سے نکل آئیں گے۔ یہ دوسرا نفخہ پہلے نفخہ سےچالیس سال بعد ہوگا۔ اسے رَادِفَةٌ اس لئےکہا ہے کہ یہ پہلے نفخے کے بعد ہی ہوگا۔ یعنی نفخۂ ثانیہ، نفخۂ اولیٰ کا ردیف ہے۔

قُلُوبٌۭ يَوْمَئِذٍۢ وَاجِفَةٌ ٨

Quloobun yawma’idhin waajifah

Hearts,[1838] that Day, will tremble,

(بہت سے) دل اس دن دھڑکتے ہوں گے.[1]

उस दिन कई दिल धड़कने वाले होंगे।

Translator's notes
English [1838] Those of the disbelievers who denied the Resurrection.
Urdu [1] قیامت کےاہوال اور شدائد سے۔

أَبْصَٰرُهَا خَٰشِعَةٌۭ ٩

Absaaruhaa khaashi‘ah

Their eyes[1839] humbled.

جن کی نگاہیں نیچی ہوں گی.[1]

उनकी आँखें झुकी हुई होंगी।

Translator's notes
English [1839] Those of the disbelievers.
Urdu [1] یعنی أَبْصَارُ أَصْحَابِهَا، ایسے دہشت زدہ لوگوں کی نظریں بھی ( مجرموں کی طرح ) جھکی ہوئی ہوں گی۔

يَقُولُونَ أَءِنَّا لَمَرْدُودُونَ فِى ٱلْحَافِرَةِ ١٠

Yaqooloona a’innaa lamardoodoona fil haafirah

They are [presently] saying, "Will we indeed be returned to [our] former state [of life]?

کہتے ہیں کہ کیا ہم پہلی کی سی حالت کی طرف پھر لوٹائے جائیں گے؟[1]

वे कहते हैं : क्या हम निश्चय पहली स्थिति में लौटाए जाने वाले हैं?

Translator's notes
Urdu [1] حَافِرَةٌ، پہلی حالت کو کہتے ہیں۔ یہ منکریں قیامت کا قول ہے کہ کیا ہم پھر اس طرح زندہ کر دیئے جائیں گےجس طرح مرنے سے پیشتر تھے؟

أَءِذَا كُنَّا عِظَٰمًۭا نَّخِرَةًۭ ١١

A’idhaa kunnaa ‘izaaman nakhirah

Even if we should be decayed bones?"[1840]

کیا اس وقت جب کہ ہم بوسیده ہڈیاں ہو جائیں گے؟[1]

क्या जब हम सड़ी-गली हड्डियाँ हो जाएँगे?

Translator's notes
English [1840] The disbelievers say this in ridicule of the warning.
Urdu [1] یہ انکار قیامت کی مزید تاکید ہے کہ ہم کس طرح زندہ کردیئےجائیں گے جب کہ ہماری ہڈیاں بوسیدہ اور ریزہ ریزہ ہو جائیں گی۔

قَالُوا۟ تِلْكَ إِذًۭا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌۭ ١٢

Qaaloo tilka idhan karratun khaasirah

They say, "That, then, would be a losing return."[1841]

کہتے ہیں کہ پھر تو یہ لوٹنا نقصان ده ہے[1]

उन्होंने कहा : यह तो उस समय घाटे वाला लौटना होगा।

Translator's notes
English [1841] i.e., "If that were so, we would not be able to escape punishment."
Urdu [1] یعنی اگر واقعی ایسا ہوا جیسا کہ محمد ( (صلى الله عليه وسلم) ) کہتاہے، پھر تو یہ دوبارہ زندگی ہمارے لئے سخت نقصان دہ ہوگی۔

فَإِنَّمَا هِىَ زَجْرَةٌۭ وَٰحِدَةٌۭ ١٣

Fa’innamaa hiya zajratun waahidah

Indeed, it will be but one shout,

(معلوم ہونا چاہئے) وه تو صرف ایک (خوفناک) ڈانٹ ہے.

वह तो केवल एक डाँट होगी।

فَإِذَا هُم بِٱلسَّاهِرَةِ ١٤

Fa’idhaa hum bissaahirah

And suddenly they will be [alert] upon the earth's surface.

کہ (جس کے ظاہر ہوتے ہی) وه ایک دم میدان میں جمع ہو جائیں گے.[1]

फिर एकाएक वे (जीवित होकर) धरती के ऊपर होंगे।

Translator's notes
Urdu [1] سَاهِرَةٌ سےمراد زمین کی سطح یعنی میدان ہے۔ سطح زمین کو سَاهِرَةٌ اس لئےکہا گیا ہے کہ تمام جانداروں کا سونا اور بیدار ہونا، اسی زمین پر ہوتا ہے، بعض کہتے ہیں کہ چٹیل میدانوں اور صحراوں میں خوف کی وجہ سےانسان کی نیند اڑ جاتی ہےاور وہاں بیدار رہتاہے، اس لئے سَاهِرَةٌ کہا جاتا ہے۔ ( فتح القدیر ) بہرحال یہ قیامت کی منظر کشی ہے کہ ایک ہی نفخے سے سب لوگ ایک میدان میں جمع ہو جائیں گے۔

هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ مُوسَىٰٓ ١٥

Hal ataaka hadeethu moosaa

Has there reached you the story of Moses? -

کیا موسیٰ (علیہ السلام) کی خبر تمہیں پہنچی ہے؟

(ऐ नबी!) क्या आपके पास मूसा की बात पहुँची है?[2]

Translator's notes
Hindi [2] (6-15) इन आयतों में प्रलय दिवस का चित्र पेश किया गया है। और काफ़िरों की स्थिति बताई गई है कि वे उस दिन किस प्रकार अपने आपको एक खुले मैदान में पाएँगे।

إِذْ نَادَىٰهُ رَبُّهُۥ بِٱلْوَادِ ٱلْمُقَدَّسِ طُوًى ١٦

Idh naadaahu rabbuhoo bilwaadil muqaddasi tuwaa

When his Lord called to him in the sacred valley of Ṭuwā,

جب کہ انہیں ان کے رب نے پاک میدان طویٰ میں پکارا.[1]

जब उसके पालनहार ने उसे पवित्र घाटी 'तुवा' में पुकारा।

Translator's notes
Urdu [1] یہ اس وقت کا واقعہ ہے جب حضرت موسیٰ (عليه السلام) مدین سے واپس آگ کی تلاش میں کوہ طور پر پہنچ گئے تھے تو وہاں ایک درخت کی اوٹ سے اللہ تعالیٰ نےموسیٰ (عليه السلام) سے کلام فرمایا، جیسا کہ اس کی تفصیل سورۂ طہ کے آغاز میں گزری طُوَى اسی جگہ کا نام ہے، ہم کلامی کا مطلب نبوت ورسالت سےنوازنا ہے۔ یعنی موسیٰ (عليه السلام) آگ لینے گئے اور اللہ تعالیٰ نے انہیں رسالت عطا فرما دی۔

ٱذْهَبْ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ إِنَّهُۥ طَغَىٰ ١٧

Idhhab ilaa fir‘awna innahoo taghaa

"Go to Pharaoh. Indeed, he has transgressed.

(کہ) تم فرعون کے پاس جاؤ اس نے سرکشی اختیار کر لی ہے.[1]

फ़िरऔन के पास जाओ, निश्चय वह हद से बढ़ गया है।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی کفر ومعصیت اور تکبر میں حد سےتجاوز کر گیا ہے۔

فَقُلْ هَل لَّكَ إِلَىٰٓ أَن تَزَكَّىٰ ١٨

Faqul hal laka ilaa an tazakkaa

And say to him, 'Would you [be willing to] purify yourself

اس سے کہو کہ کیا تو اپنی درستگی اور اصلاح چاہتا ہے.[1]

फिर उससे कहो : क्या तुझे इस बात की इच्छा है कि तू पवित्र हो जाए?

Translator's notes
Urdu [1] یعنی کیا ایسا راستہ اور طریقہ تو پسندکرتا ہےجس سے تیری اصلاح ہو جائے اور وہ یہ ہے کہ مسلمان اور مطیع ہو جا۔

وَأَهْدِيَكَ إِلَىٰ رَبِّكَ فَتَخْشَىٰ ١٩

Wa’ahdiyaka ilaa rabbika fatakhshaa

And let me guide you to your Lord so you would fear [Him]?'"

اور یہ کہ میں تجھے تیرے رب کی راه دکھاؤں تاکہ تو (اس سے) ڈرنے لگے.[1]

और मैं तेरे पालनहार की ओर तेरा मार्गदर्शन करूँ, तो तू डर जाए?

Translator's notes
Urdu [1] یعنی اس کی توحید اور عبادت کا راستہ، تاکہ تو اس کے عقاب سے ڈرے۔ اس لئے کہ اللہ کا خوف اسی دل میں پیدا ہوتا ہے جو ہدایت پر چلنے والا ہوتا ہے۔

فَأَرَىٰهُ ٱلْءَايَةَ ٱلْكُبْرَىٰ ٢٠

Fa’araahul aayatal kubraa

And he showed him the greatest sign,[1842]

پس اسے بڑی نشانی دکھائی.[1]

फिर उसे सबसे बड़ी निशानी (चमत्कार) दिखाई।

Translator's notes
English [1842] i.e., the miracle of his staff becoming a great snake.
Urdu [1] یعنی اپنی صداقت کے وہ دلائل پیش کئے جو اللہ کی طرف سے انہیں عطا کئے گئے تھے۔ بعض کہتے ہیں اس سے مراد وہ معجزات ہیں جو حضرت موسیٰ (عليه السلام) کو دیئے گئے تھے۔ مثلاً ید بیضا اور عصا اور بعض کے نزدیک آیات تسعہ۔

فَكَذَّبَ وَعَصَىٰ ٢١

Fakadhdhaba wa‘asaa

But he [i.e., Pharaoh] denied and disobeyed.

تو اس نے جھٹلایا اور نافرمانی کی.[1]

तो उसने झुठला दिया और अवज्ञा की।

Translator's notes
Urdu [1] لیکن ان دلائل ومعجزات کا اس پر کوئی اثر نہیں ہوا اور تکذیب ونافرمانی کےراستے پر وہ گامزن رہا۔

ثُمَّ أَدْبَرَ يَسْعَىٰ ٢٢

Thumma adbara yas‘aa

Then he turned his back, striving [i.e., plotting].[1843]

پھر پلٹا دوڑ دھوپ کرتے ہوئے.[1]

फिर वह पलटा (मूसा अलैहिस्सलाम के विरोध का) प्रयास करते हुए।

Translator's notes
English [1843] An alternative meaning is "running [from the snake]."
Urdu [1] یعنی اس نے ایمان واطاعت سےاعراض ہی نہیں کیا بلکہ زمین میں فساد پھیلانے اور موسیٰ (عليه السلام) کا مقابلہ کرنے کی سعی کرتا رہا، چنانچہ جادوگروں کو جمع کرکے ان کا مقابلہ حضرت موسیٰ (عليه السلام) سےکرایا، تاکہ موسیٰ (عليه السلام) کو جھوٹا ثابت کیا جا سکے۔

فَحَشَرَ فَنَادَىٰ ٢٣

Fahashara fanaadaa

And he gathered [his people] and called out

پھر سب کو جمع کرکے پکارا.[1]

फिर उसने (लोगों को) एकत्रित किया। फिर पुकारा।

Translator's notes
Urdu [1] اپنی قوم کو، یا قتال ومحاربہ کے لئے اپنے لشکروں کو، یا جادوگروں کو مقابلے کے لئے جمع کیا اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ربوبیت اعلیٰ کا علان کیا۔

فَقَالَ أَنَا۠ رَبُّكُمُ ٱلْأَعْلَىٰ ٢٤

Faqaala ana rabbukumul a‘laa

And said, "I am your most exalted lord."

تم سب کا رب میں ہی ہوں.

तो उसने कहा : मैं तुम्हारा सबसे ऊँचा पालनहार हूँ।

فَأَخَذَهُ ٱللَّهُ نَكَالَ ٱلْءَاخِرَةِ وَٱلْأُولَىٰٓ ٢٥

Fa’akhadhahul laahu nakaalal aakhirati wal’oolaa

So Allāh seized him in exemplary punishment for the last and the first [transgression].[1844].

تو (سب سے بلند وباﻻ) اللہ نے بھی اسے آخرت کے اور دنیا کے عذاب میں گرفتار کرلیا.[1]

तो अल्लाह ने उसे आख़िरत और दुनिया की यातना में पकड़ लिया।

Translator's notes
English [1844] i.e., for Pharaoh's setting himself up as a deity and for his previous oppression of the people and denial of Moses.
Urdu [1] یعنی اللہ نے اس کی ایسی گرفت فرمائی کہ اسے دنیا میں آئندہ آنے والے متمردین کےلئے نشان عبرت بنا دیا اور قیامت کا عذاب اس کےعلاوہ ہے، جو اسے وہاں ملے گا۔

إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَعِبْرَةًۭ لِّمَن يَخْشَىٰٓ ٢٦

Inna fee dhaalika la‘ibratal liman yakhshaa

Indeed in that is a lesson [i.e., warning] for whoever would fear [Allāh].

بیشک اس میں اس شخص کے لئے عبرت ہے جو ڈرے.[1]

निःसंदेह इसमें उस व्यक्ति के लिए शिक्षा है, जो डरता है।

Translator's notes
Urdu [1] اس میں نبی (صلى الله عليه وسلم) کےلئے تسلی اور کفار مکہ کو تنبیہ ہے کہ اگر انہوں نےگزشتہ لوگوں کے واقعات سے عبرت نہ پکڑی تو ان کا انجام بھی فرعون کی طرح ہو سکتا ہے۔

ءَأَنتُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَمِ ٱلسَّمَآءُ ۚ بَنَىٰهَا ٢٧

A’antum ashaddu khalqan amis samaa’u banaahaa

Are you a more difficult creation or is the heaven? He [i.e., Allāh] constructed it.

کیا تمہارا پیدا کرنا زیاده دشوار ہے یا آسمان کا[1] ؟ اللہ تعالیٰ نے اسے بنایا.

क्या तुम्हें पैदा करना अधिक कठिन है या आकाश को, जिसे उसने बनाया।[3]

Translator's notes
Urdu [1] یہ کفار مکہ کو خطاب ہے اور مقصود زجر وتوبیخ ہے کہ جو اللہ اتنے بڑے آسمانوں اور ان کے عجائبات کو پیدا کر سکتا ہے، اس کے لئے تمہارا دوبارہ پیدا کرنا کون سا مشکل ہے۔ کیا تمہیں دوبارہ پیدا کرنا آسمان کے بنانے سے زیادہ مشکل ہے؟
Hindi [3] (16-27) यहाँ से प्रलय के होने और पुनः जीवित करने के तर्क आकाश तथा धरती की रचना से दिए जा रहे हैं कि जिस शक्ति ने यह सब बनाया और तुम्हारे जीवन रक्षा की व्यवस्था की है, प्रलय करना और फिर सब को जीवित करना उसके लिए असंभव कैसे हो सकता है? तुम स्वयं विचार करके निर्णय करो।

رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوَّىٰهَا ٢٨

Rafa‘a samkahaa fasawwaahaa

He raised its ceiling and proportioned it.

اس کی بلندی اونچی کی پھر اسے ٹھیک ٹھاک کر دیا.[1]

उसकी छत को ऊँचा किया, फिर उसे बराबर किया।

Translator's notes
Urdu [1] بعض نے سَمْكٌ کےمعنی چھت بھی کیے ہیں، ٹھیک ٹھاک کرنے کا مطلب، اسےایسی شکل وصورت میں ڈھالنا ہے کہ جس میں کوئی تفاوت، کجی، شگاف اور خلل باقی نہ رہے۔

وَأَغْطَشَ لَيْلَهَا وَأَخْرَجَ ضُحَىٰهَا ٢٩

Wa’aghtasha laylahaa wa’akhraja duhaahaa

And He darkened its night and extracted its brightness.[1845]

اسکی رات کو تاریک بنایا اور اس کے دن کو نکالا.[1]

और उसकी रात को अंधेरा कर दिया तथा उसके दिन के प्रकाश को प्रकट कर दिया।

Translator's notes
English [1845] i.e., created the day from within the surrounding darkness.
Urdu [1] أَغْطَشَ أَظْلَمَ أَخْرَجَ کا مطلب أَبْرَز َ اور نَهَارَهَا کی جگہ ضُحَاهَا اس لئے کہا کہ چاشت کا وقت سب سےاچھا اور عمدہ ہے۔ مطلب ہے کہ دن کو سورج کے ذریعے سے روشن بنایا۔

وَٱلْأَرْضَ بَعْدَ ذَٰلِكَ دَحَىٰهَآ ٣٠

Wal’arda ba‘da dhaalika dahaahaa

And after that He spread the earth.

اور اس کے بعد زمین کو (ہموار) بچھا دیا.[1]

और उसके बाद धरती को बिछाया।

Translator's notes
Urdu [1] یہ حم السجدۃ:9 میں گزر چکا ہے کہ خَلَقَ ( پیدائش ) اور چیز ہے اور دَحَى( ہموار کرنا ) اور چیز ہے۔ زمین کی تخلیق آسمان سے پہلی ہوئی لیکن اس کو ہموار آسمان کی پیدائش کے بعد کیا گیا ہےاور یہاں اسی حقیقت کا بیان ہے۔ اور ہموار کرنے یا پھیلانے کا مطلب ہے کہ زمین کو رہائش کےقابل بنانے کے لئے جن جن چیزوں کی ضرورت ہے اللہ نے ان کا اہتمام فرمایا، مثلاً زمین سے پانی نکالا، اس میں چارہ اور خوراک پیدا کی، پہاڑوں کو میخوں کی طرح مضبوط گاڑ دیا تاکہ زمین نہ ہلے۔ جیسا کہ یہاں بھی آگے یہی بیان ہے۔

أَخْرَجَ مِنْهَا مَآءَهَا وَمَرْعَىٰهَا ٣١

Akhraja minhaa maa’ahaa wamar‘aahaa

He extracted from it its water and its pasture,

اس میں سے پانی اور چاره نکالا.

उससे उसका पानी और उसका चारा निकाला।

وَٱلْجِبَالَ أَرْسَىٰهَا ٣٢

Waljibaala arsaahaa

And the mountains He set firmly

اور پہاڑوں کو (مضبوط) گاڑ دیا.

और पर्वतों को गाड़ दिया।

مَتَٰعًۭا لَّكُمْ وَلِأَنْعَٰمِكُمْ ٣٣

Mataa‘al lakum wali’an‘aamikum

As enjoyment [i.e., provision] for you and your grazing livestock.

یہ سب تمہارے اور تمہارے جانوروں کے فائدے کے لئے (ہیں).

तुम्हारे तथा तुम्हारे पशुओं के लाभ के लिए।

فَإِذَا جَآءَتِ ٱلطَّآمَّةُ ٱلْكُبْرَىٰ ٣٤

Fa’idhaa jaa’atit taammatul kubraa

But when there comes the greatest Overwhelming Calamity[1846] -

پس جب وه بڑی آفت (قیامت) آجائے گی.

फिर जब बड़ी आपदा (क़ियामत) आ जाएगी।[4]

Translator's notes
English [1846] i.e., the Day of Resurrection.
Hindi [4] (28-34) 'बड़ी आपदा' प्रलय को कहा गया है जो उसकी घोर स्थिति का चित्रण है।

يَوْمَ يَتَذَكَّرُ ٱلْإِنسَٰنُ مَا سَعَىٰ ٣٥

Yawma yatadhakkarul insaanu maa sa‘aa

The Day when man will remember that for which he strove,

جس دن کہ انسان اپنے کیے ہوئے کاموں کو یاد کرے گا.

जिस दिन इनसान अपने किए को याद करेगा।[5]

Translator's notes
Hindi [5] (35) यह प्रलय का तीसरा चरण होगा जबकि वह सामने होगी। उस दिन प्रत्येक व्यक्ति को अपने सांसारिक कर्म याद आएँगे और कर्मानुसार जिसने सत्य धर्म की शिक्षा का पालन किया होगा उसे स्वर्ग का सुख मिलेगा और जिसने सत्य धर्म और नबी सल्लल्लाहु अलैहि व सल्लम को नकारा और मनमानी धर्म और कर्म किया होगा वह नरक का स्थायी दुःख भोगेगा।

وَبُرِّزَتِ ٱلْجَحِيمُ لِمَن يَرَىٰ ٣٦

Waburrizatil jaheemu liman yaraa

And Hellfire will be exposed for [all] those who see -

اور (ہر) دیکھنے والے کے سامنے جہنم ظاہر کی جائے گی.[1]

और देखने वाले के लिए जहन्नम सामने कर दी जाएगी।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی کافروں کے سامنے کر دی جائے گی تاکہ وہ دیکھ لیں کہ اب ان کا دائمی ٹھکانہ جہنم ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ مومن اور کافر دونوں ہی اسے دیکھیں گے، مومن اسےدیکھ کر اللہ کا شکر کریں گے کہ اس نے ایمان اور اعمال صالحہ کی بدولت انہیں اس سے بچا لیا، اور کافر، جو پہلے ہی خوف ودہشت میں مبتلا ہوں گے، اسے دیکھ کر ان کے غم وحسرت میں اور اضافہ ہو جائے گا۔

فَأَمَّا مَن طَغَىٰ ٣٧

Fa’ammaa man taghaa

So as for he who transgressed

تو جس (شخص) نے سرکشی کی (ہوگی).[1]

तो जो व्यक्ति हद से बढ़ गया।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی کفر ومعصیت میں حد سے تجاوز کیاہوگا۔

وَءَاثَرَ ٱلْحَيَوٰةَ ٱلدُّنْيَا ٣٨

Wa’aatharal hayaatad dunyaa

And preferred the life of the world,

اور دنیوی زندگی کو ترجیح دی (ہوگی).[1]

और उसने सांसारिक जीवन को वरीयता दी।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی دنیا کو ہی سب کچھ سمجھا ہوگا اور آخرت کے لئے کوئی تیاری نہیں کی ہوگی۔

فَإِنَّ ٱلْجَحِيمَ هِىَ ٱلْمَأْوَىٰ ٣٩

Fa’innal jaheema hiyal ma’waa

Then indeed, Hellfire will be [his] refuge.

اس کا ٹھکانا جہنم ہی ہے.[1]

तो निःसंदेह जहन्नम ही उसका ठिकाना है।

Translator's notes
Urdu [1] اس کےعلاوہ اس کا کوئی ٹھکانا نہیں ہوگا۔ جہاں وہ اس سے بچ کر پناہ لے لے۔

وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِۦ وَنَهَى ٱلنَّفْسَ عَنِ ٱلْهَوَىٰ ٤٠

Wa’ammaa man khaafa maqaama rabbihee wanahan nafsa ‘anil hawaa

But as for he who feared the position of his Lord[1847] and prevented the soul from [unlawful] inclination,

ہاں جو شخص اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے[1] سے ڈرتا رہا ہوگا اور اپنے نفس کو خواہش سے روکا ہوگا.[2]

लेकिन जो अपने पालनहार के समक्ष खड़ा होने से डर गया तथा अपने मन को बुरी इच्छा से रोक लिया।

Translator's notes
English [1847] See footnote to 55:46.
Urdu [1] کہ اگر میں نے گناہ اور اللہ کی نافرمانی کی تو مجھے اللہ سے بچانے والا کوئی نہیں ہوگا، اس لئے وہ گناہوں سے اجتناب کرتا رہا ہو۔
[2] یعنی نفس کو ان معاصی اور محارم کے ارتکاب سے روکتا رہا ہو جن کی طرف نفس کا میلان ہوتا تھا۔

فَإِنَّ ٱلْجَنَّةَ هِىَ ٱلْمَأْوَىٰ ٤١

Fa’innal jannata hiyal ma’waa

Then indeed, Paradise will be [his] refuge.

تو اس کا ٹھکانا جنت ہی ہے.[1]

तो निःसंदेह जन्नत ही उसका ठिकाना है।

Translator's notes
Urdu [1] جہاں وہ قیام پذیر، بلکہ اللہ کا مہمان ہوگا۔

يَسْـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلسَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَىٰهَا ٤٢

Yas’aloonaka ‘anis saa‘ati ayyaana mursaahaa

They ask you, [O Muḥammad], about the Hour: when is its arrival?[1848]

لوگ آپ سے قیامت کے واقع ہونے کا وقت دریافت کرتے ہیں.[1]

वे आपसे क़ियामत के बारे में पूछते हैं कि वह कब घटित होगी?[6]

Translator's notes
English [1848] Literally, "resting" or "establishment."
Urdu [1] یعنی قیامت کب واقع اور قائم ہوگی ؟ جس طرح کشتی اپنے آخری مقام پر پہنچ کر لنگر انداز ہوتی ہے اسی طرح قیامت کے وقوع کا صحیح وقت کیا ہے؟
Hindi [6] (42) काफ़िरों का यह प्रश्न समय जानने के लिए नहीं, बल्कि हँसी उड़ाने के लिए था।

فِيمَ أَنتَ مِن ذِكْرَىٰهَآ ٤٣

Feema anta min dhikraahaa

In what [position] are you that you should mention it?[1849]

آپ کو اس کے بیان کرنے سے کیا تعلق؟[1]

आपका उसके उल्लेख करने से क्या संबंध है?

Translator's notes
English [1849] Meaning that Muḥammad (ﷺ) had no knowledge of it, so how could he inform them?
Urdu [1] یعنی آپ کو اس کی بابت یقینی علم نہیں ہے، اس لئے آپ کا اس کو بیان کرنے سے کیا تعلق؟ اس کا یقینی علم تو صرف اللہ ہی کے پاس ہے۔

إِلَىٰ رَبِّكَ مُنتَهَىٰهَآ ٤٤

Ilaa rabbika muntahaahaa

To your Lord is its finality.[1850]

اس کے علم کی انتہا تو اللہ کی جانب ہے.

उस (के ज्ञान) की अंतिमता तुम्हारे पालनहार ही की ओर है।

Translator's notes
English [1850] i.e., its destination and termination. And to Him belongs ultimate knowledge of it.

إِنَّمَآ أَنتَ مُنذِرُ مَن يَخْشَىٰهَا ٤٥

Innamaa anta mundhiru man yakhshaahaa

You are only a warner for those who fear it.

آپ تو صرف اس سے ڈرتے رہنے والوں کو آگاه کرنے والے ہیں.[1]

आप तो केवल उसे डराने वाले हैं, जो उससे डरता है।[7]

Translator's notes
Urdu [1] یعنی آپ کا کام صرف انذار ( ڈرانا ) ہے، نہ کہ غیب کی خبریں دینا، جن میں قیامت کا علم بھی ہے جو اللہ نے کسی کو بھی نہیں دیا۔ مَنْ يَخْشَاهَا اس لئے کہا کہ انذار وتبلیغ سے اصل فائدہ وہی اٹھاتے ہیں جن کے دلوں میں اللہ کا خوف ہوتا ہے، ورنہ انذار وتبلیغ کا حکم تو ہر ایک کے لئےہے۔
Hindi [7] (45) इस आयत में कहा गया है कि (ऐ नबी!) सल्लल्लाहु अलैहि व सल्लम आप का दायित्व मात्र उस दिन से सावधान करना है। धर्म बलपूर्वक मनवाने के लिए नहीं। जो नहीं मानेगा, उसे स्वयं उस दिन समझ में आ जाएगा कि उसने क्षण भर के सांसारिक जीवन के स्वार्थ के लिए अपना स्थायी सुख खो दिया। और उस समय पछतावे का कुछ लाभ नहीं होगा।

كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَهَا لَمْ يَلْبَثُوٓا۟ إِلَّا عَشِيَّةً أَوْ ضُحَىٰهَا ٤٦

Ka’annahum yawma yarawnahaa lam yalbathoo illaa ‘ashiyyatan aw duhaahaa

It will be, on the Day they see it,[1851] as though they had not remained [in the world] except for an afternoon or a morning thereof.

جس روز یہ اسے دیکھ لیں گے تو ایسا معلوم ہوگا کہ صرف دن کا آخری حصہ یا اول حصہ ہی (دنیا میں) رہے ہیں.[1]

जिस दिन वे उसे देखेंगे, तो (ऐसा लगेगा) मानो वे (दुनिया में) केवल एक शाम या उसकी सुबह ही ठहरे हैं।

Translator's notes
English [1851] i.e., the Hour, the Resurrection.
Urdu [1] عَشِيَّةً، ظہر سے لے کر غروب شمس تک اور ضحیٰ، طلوع شمس سے نصف النہار تک کے لئے بولا جاتا ہے۔ یعنی جب کافر جہنم کا عذاب دیکھیں گے تو دنیا کی عیش وعشرت اور اس کےمزے سب بھول جائیں گے اور انہیں ایسا محسوس ہوگا کہ وہ دنیا میں پورا ایک دن بھی نہیں رہے۔ دن کا پہلا حصہ یا دن کا آخری حصہ ہی صرف دنیا میں رہے ہیں یعنی دنیا کی زندگی، انہیں اتنی قلیل معلوم ہوگی۔

Popular surahs