الحَاقَّةِ

Surah Haqqah

The Reality · Surah 69 · 52 ayaat · Makki

سورہ الحاقہ

Read Surah Al-Haqqah in Arabic, with transliteration and its meaning in English (Saheeh International), Urdu (Muhammad Ibrahim Junagarhi) and Hindi (Azizul Haq al-Omari). Tap a language to hide or show it.

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

ٱلْحَآقَّةُ ١

Alhaaqqah

The Inevitable Reality -

ﺛابت ہونے والی.[1]

होकर रहने वाली।

Translator's notes
Urdu [1] یہ قیامت کے ناموں میں سے ایک نام ہے۔ اس میں امر الٰہی ثابت ہوگا اور خود یہ بھی بہر صورت وقوع پذیر ہونے والی ہے، اس لئے اسے الْحَاَقَّۃُ سے تعبیر فرمایا۔

مَا ٱلْحَآقَّةُ ٢

Mal haaqqah

What is the Inevitable Reality?

ﺛابت ہونے والی کیا ہے؟[1]

क्या है वह होकर रहने वाली?

Translator's notes
Urdu [1] یہ لفظًا استفہام ہے لیکن اس کا مقصد قیامت کی عظمت اور شان بیان کی گئی ہے۔

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلْحَآقَّةُ ٣

Wamaa adraaka mal haaqqah

And what can make you know what is the Inevitable Reality?

اور تجھے کیا معلوم ہے کہ وه ﺛابت شده کیا ہے؟[1]

और आपको किस चीज़ ने अवगत कराया कि होकर रहने वाली क्या है?

Translator's notes
Urdu [1] یعنی کس ذریعے سے تجھے اس کی پوری حقیقت سے آگاہی حاصل ہو؟مطلب اس کے علم کی نفی ہے۔گویا کہ تجھے اس کا علم نہیں، کیونکہ تو نے ابھی اسے دیکھا ہے اور نہ اس کی ہولناکیوں کا مشاہدہ کیا ہے، گویا مخلوقات کے دائرہ علم سے باہر ہے (فتح القدیر)بعض کہتے ہیں کہ قرآن میں جس کی بابت بھی صیغہ ماضی ما ادراک استعمال کیا گیا ہے، اس کے بیان کر دیا گیا ہے اور جس کو مضارع کے صیغے وما یدریک کے ذریعے سے بیان کیا گیا اس کا علم لعگوں کو نہیں دیا گیاہے(فتح القدیر وایسر التفاسیر)

كَذَّبَتْ ثَمُودُ وَعَادٌۢ بِٱلْقَارِعَةِ ٤

Kadhdhabat thamoodu wa‘aadun bilqaari‘ah

Thamūd and ʿAad denied the Striking Calamity [i.e., the Resurrection].

اس کھڑکا دینے والی کو ﺛمود اور عاد نے جھٹلا دیا تھا[1]

समूद तथा आद (जातियों) ने खड़खड़ाने वाली (क़ियामत) को झुठला दिया।

Translator's notes
Urdu [1] اس میں قیامت کو کھڑکا دینے والی کہا ہے، اس لئے کہ یہ اپنی ہولناکیوں سے لوگوں کو بیدار کر دے گی۔

فَأَمَّا ثَمُودُ فَأُهْلِكُوا۟ بِٱلطَّاغِيَةِ ٥

Fa’ammaa thamoodu fa’uhlikoo bittaaghiyah

So as for Thamūd, they were destroyed by the overpowering [blast].

(جس کے نتیجہ میں) ﺛمود تو بے حد خوفناک (اور اونچی) آواز سے ہلاک کردیئے گئے.[1]

फिर जो समूद थे, वे हद से बढ़ी हुई (तेज़) आवाज़ से विनष्ट कर दिए गए।

Translator's notes
Urdu [1] طاغیۃ،ایسی آواز جو حد سے تجاوز کر جا نے والی ہو،یعنی نہایت خوف ناک اور اونچی آوز سے قوم ثمود کو ہلاک کیا گیا ،جیسا کہ پہلے متعدد جگہ گزرا۔

وَأَمَّا عَادٌۭ فَأُهْلِكُوا۟ بِرِيحٍۢ صَرْصَرٍ عَاتِيَةٍۢ ٦

Wa’ammaa ‘aadun fa’uhlikoo bireehin sarsarin ‘aatiyah

And as for ʿAad, they were destroyed by a screaming,[1737] violent wind

اور عاد بیحد تیز وتند ہوا سے غارت کردیئے گئے.[1]

और रही बात आद की, तो वे बड़ी ठंडी और प्रचंड आँधी से नष्ट कर दिए गए।

Translator's notes
English [1737] Or "cold."
Urdu [1] صر صر پالے والی ہوا۔عاتیۃ 'سرکش'کسی کے قابو میں نہ آنے والی، یعنی نہایت تند و تیز، پالے والی اور بےقابو ہوا کے ذریعے اسے حضرت ہود (عليه السلام) کی قوم عاد کو ہلاک کیا گیا۔

سَخَّرَهَا عَلَيْهِمْ سَبْعَ لَيَالٍۢ وَثَمَٰنِيَةَ أَيَّامٍ حُسُومًۭا فَتَرَى ٱلْقَوْمَ فِيهَا صَرْعَىٰ كَأَنَّهُمْ أَعْجَازُ نَخْلٍ خَاوِيَةٍۢ ٧

Sakhkharahaa ‘alayhim sab‘a layaalin wathamaaniyata ayyaamin husooman fataral qawma feehaa sar‘aa ka’annahum a‘jaazu nakhlin khaawiyah

Which He [i.e., Allāh] imposed upon them for seven nights and eight days in succession, so you would see the people therein fallen as if they were hollow trunks of palm trees.

جسے ان پر لگاتار سات رات اور آٹھ دن تک (اللہ نے) مسلط رکھا[1] پس تم دیکھتے کہ یہ لوگ زمین پر اس طرح گر گئے جیسے کہ کھجور کے کھوکھلے تنے ہوں.[2]

अल्लाह ने उसे उनपर सात रातें और आठ दिन निरंतर चलाए रखा, तो आप उस जाति के लोगों को उसमें इस तरह गिरे हुए देखते, जैसे वे गिरी हुई खजूरों के खोखले तने हों।[1]

Translator's notes
Urdu [1] حَسمٌ کے معنی کاٹنے اور جدا جدا کرنے کے ہیں اور بعض نے حُسُومَا کے معنی پے درپے کیے ہیں۔
[2] اس سے ان کی درازی کی طرف اشارہ ہے کھوکھلے بےروح جسم کو کھوکھلے تنے سے تشبیہ دی ہے۔
Hindi [1] उनके भारी और लंबे होने की उपमा खजूर के तने से दी गई है।

فَهَلْ تَرَىٰ لَهُم مِّنۢ بَاقِيَةٍۢ ٨

Fahal taraa lahum min baaqiyah

Then do you see of them any remains?

کیا ان میں سے کوئی بھی تجھے باقی نظر آرہا ہے؟

तो क्या आप उनका कोई भी बाक़ी रहने वाला देखते हैं?

وَجَآءَ فِرْعَوْنُ وَمَن قَبْلَهُۥ وَٱلْمُؤْتَفِكَٰتُ بِٱلْخَاطِئَةِ ٩

Wajaa’a fir‘awnu waman qablahoo walmu’tafikaatu bilkhaati’ah

And there came Pharaoh and those before him and the overturned cities[1738] with sin.

فرعون اور اس سے پہلے کے لوگ اور جن کی بستیاں الٹ دی گئی[1] ، انہوں نے بھی خطائیں کیں.

और फ़िरऔन ने तथा उससे पहले के लोगों ने एवं उलट जाने वाली बस्तियों ने पाप किया।

Translator's notes
English [1738] Those to which Lot was sent (see 11:82-83) or generally, all cities which were destroyed due to their denial of a messenger from Allāh.
Urdu [1] اس سے قوم لوط مراد ہے۔

فَعَصَوْا۟ رَسُولَ رَبِّهِمْ فَأَخَذَهُمْ أَخْذَةًۭ رَّابِيَةً ١٠

Fa‘asaw rasoola rabbihim fa’akhadhahum akhdhatar raabiyah

And they disobeyed the messenger of their Lord, so He seized them with a seizure exceeding [in severity].

اور اپنے رب کے رسول کی نافرمانی کی (بالﺂخر) اللہ نے انہیں (بھی) زبردست گرفت میں لے لیا.[1]

उन्होंने अपने पालनहार के रसूल की अवज्ञा की। तो अल्लाह ने उन्हें बड़ी कठोर पकड़ में ले लिया।

Translator's notes
Urdu [1] رَابِيَة، ربا یربو سے ہے جس کے معنی زائد کے ہیں، یعنی ان کی ایسی گرفت کی جو دوسری قوموں کی گرفت سے زائد یعنی سب میں سخت تر تھی۔گویا اخذۃ رابیۃ کا مفہوم ہوا نہایت سخت گرفت۔

إِنَّا لَمَّا طَغَا ٱلْمَآءُ حَمَلْنَٰكُمْ فِى ٱلْجَارِيَةِ ١١

Innaa lammaa taghal maa’u hamalnaakum fil jaariyah

Indeed, when the water overflowed, We carried you [i.e., your ancestors] in the sailing ship[1739]

جب پانی میں طغیانی آگئی[1] تو اس وقت ہم نے تمہیں کشتی میں چڑھا لیا.[2]

निःसंदेह हमने ही, जब पानी सीमा पार कर गया, तुम्हें नाव[2] में सवार किया।

Translator's notes
English [1739] Which was constructed by Noah.
Urdu [1] یعنی پانی بلندی میں تجاوز کر گیا، یعنی پانی خوب چڑھ گیا۔
[2] کُم سے مخاطب عہد رسالت کے لوگ ہیں، مطلب ہے کہ تم جن آبا کی پشتوں سے ہو، ہم نے انہیں کشتی میں سوار کرکے بپھرے ہوئے پانی سے بچایا تھا۔ اَلْجَارِیَۃ سے مراد سفینہ نوح (عليه السلام) ہے۔
Hindi [2] इसमें नूह़ (अलैहिस्सलाम) के तूफ़ान की ओर संकेत है। और सभी मनुष्य उनकी संतान हैं, इस लिए यह दया सब पर हुई है।

لِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةًۭ وَتَعِيَهَآ أُذُنٌۭ وَٰعِيَةٌۭ ١٢

Linaj‘alahaa lakum tadhkiratan wata‘iyahaa udhunun waa‘iyah

That We might make it for you a reminder and [that] a conscious ear would be conscious of it.

تاکہ اسے تمہارے لیے نصیحت اور یادگار بنادیں[1] ، اور (تاکہ) یاد رکھنے والے کان اسے یاد رکھیں.[2]

ताकि हम उसे तुम्हारे लिए एक (शिक्षाप्रद) यादगार बना दें और (ताकि) याद रखने वाले कान उसे याद रखें।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی یہ فعل کہ کافروں کو پانی میں غرق کردیا اور مومنوں کو کشتی میں سوار کرا کے بچا لیا تمہارے لیے اس کو عبرت و نصیحت بنا دیں تاکہ تم اس سے نصیحت حاصل کرو اور اللہ کی نافرمانی سے بچو۔
[2] عنی سننے والے اسے سن کر یاد رکھیں اور وہ بھی اس سے عبرت پکڑیں۔

فَإِذَا نُفِخَ فِى ٱلصُّورِ نَفْخَةٌۭ وَٰحِدَةٌۭ ١٣

Fa’idhaa nufikha fis soori nafkhatun waahidah

Then when the Horn is blown with one blast

پس جب کہ صور میں ایک پھونک پھونکی جائے گی.[1]

फिर जब सूर (नरसिंघा) में एक फूँक मारी जाएगी।

Translator's notes
Urdu [1] یہ مکذبین کا انجام بیان کرنے کے بعد اب بتلایا جارہا ہے کہ یہ الحاقہ کس طرح واقع ہوگی اسرافیل کی ایک ہی پھونک سے یہ برپا ہو جائے گی۔

وَحُمِلَتِ ٱلْأَرْضُ وَٱلْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةًۭ وَٰحِدَةًۭ ١٤

Wahumilatil ardu waljibaalu fadukkataa dakkatan waahidah

And the earth and the mountains are lifted and leveled with one blow [i.e., stroke] -

اور زمین اور پہاڑ اٹھا لیے جائیں[1] گے اور ایک ہی چوٹ میں ریزه ریزه کر دیے جائیں گے.

और धरती तथा पर्वतों को उठाया जाएगा और दोनों को एक ही बार में चूर्ण-विचूर्ण कर दिया जाएगा।[3]

Translator's notes
Urdu [1] یعنی اپنی جگہوں سے اٹھا لیے جائیں گے اور قدرت الہی سے اپنی قرار گاہوں سے ان کو اکھیڑ لیا جائے گا۔
Hindi [3] दोखिए : सूरत ताहा, आयत : 20, आयत : 103, 108.

فَيَوْمَئِذٍۢ وَقَعَتِ ٱلْوَاقِعَةُ ١٥

Fayawma’idhin waqa‘atil waaqi‘ah

Then on that Day, the Occurrence [i.e., Resurrection] will occur,

اس دن ہو پڑنے والی (قیامت) ہو پڑے گی.

तो उस दिन घटित होने वाली घटित हो जाएगी।

وَٱنشَقَّتِ ٱلسَّمَآءُ فَهِىَ يَوْمَئِذٍۢ وَاهِيَةٌۭ ١٦

Wanshaqqatis samaa’u fahiya yawma’idhin waahiyah

And the heaven will split [open], for that Day it is infirm.[1740]

اور آسمان پھٹ جائے گا اور اس دن بالکل بودا ہوجائے گا.[1]

तथा आकाश फट जाएगा, तो उस दिन वह कमज़ोर होगा।

Translator's notes
English [1740] i.e., weak, enfeebled and unstable.
Urdu [1] یعنی اس میں کوئی قوت اور استحکام نہیں رہے گا جو چیز پھٹ کر ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے۔ اس میں استحکام کس طرح رہ سکتا ہے۔

وَٱلْمَلَكُ عَلَىٰٓ أَرْجَآئِهَا ۚ وَيَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ يَوْمَئِذٍۢ ثَمَٰنِيَةٌۭ ١٧

Walmalaku ‘alaa arjaa’ihaa wayahmilu ‘arsha rabbika fawqahum yawma’idhin thamaaniyah

And the angels are at its edges. And there will bear the Throne of your Lord above them, that Day, eight [of them].

اس کے کناروں پر فرشتے ہوں گے[1] ، اور تیرے پروردگار کا عرش اس دن آٹھ (فرشتے) اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہوں گے.[2]

और फ़रिश्ते उसके किनारों पर होंगे तथा उस दिन आपके पालनहार का अर्श (सिंहासन) आठ फ़रिश्ते अपने ऊपर उठाए हुए होंगे।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی آسمان تو ٹکرے ٹکرے ہو جائے گا پھر فرشتے کہاں ہونگے فرمایا کہ وہ آسمان کے کناروں پر ہوں گے اس کا ایک مطلب یہ ہے کہ فرشتے آسمان پھٹنے سے پہلے ہی اللہ کے حکم سے زمین پر آجائیں گے تو گویا فرشتے دنیا کے کنارے پرہوں گے ،یا یہ مطلب ہو سکتا ہے کہ آسمان ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر مختلف ٹکروں میں ہوگا تو ان ٹکڑوں پر جو زمین کے کناروں میں اور بجائے خود ثابت ہوں گے۔(فتح القدیر)
[2] یعنی ان مخصوص فرشتوں نے عرش الٰہی کو اپنے سروں پر اٹھایا ہوا ہو گا، یہ بھی ممکن ہے اس عرش سے مراد وہ عرش ہو جو فیصلوں کے لئے زمین پر رکھا جائے گا، جس پر اللہ تعالٰی نزول اجلال فرمائے گا (ابن کثیر)

يَوْمَئِذٍۢ تُعْرَضُونَ لَا تَخْفَىٰ مِنكُمْ خَافِيَةٌۭ ١٨

Yawma’idhin tu‘radoona laa takhfaa minkum khaafiyah

That Day, you will be exhibited [for judgement]; not hidden among you is anything concealed.[1741]

اس دن تم سب سامنے پیش کیے[1] جاؤ گے، تمہارا کوئی بھید پوشیده نہ رہے گا.

उस दिन तुम (अल्लाह के सामने) पेश किए जाओगे। तुम्हारी कोई छिपी हुई बात छिपी नहीं रहेगी।

Translator's notes
English [1741] i.e., any person or any secret you might attempt to conceal.
Urdu [1] یہ پیشی اس لیے نہیں ہوگی کہ جن کو اللہ نہیں جانتا ان کو جان لے گا وہ تو سب کو ہی جانتا ہے یہ پیشی خود انسانوں پر حجت قائم کرنے کے لیے ہوگی ورنہ اللہ سے تو کسی کی کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہے۔

فَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ فَيَقُولُ هَآؤُمُ ٱقْرَءُوا۟ كِتَٰبِيَهْ ١٩

Fa’ammaa man ootiya kitaabahoo biyameenihee fayaqoolu haa’umuq ra’oo kitaabiyah

So as for he who is given his record in his right hand, he will say, "Here, read my record!

سو جسے اس کا نامہٴ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تو وه کہنے لگے گا[1] کہ لو میرا نامہٴ اعمال پڑھو.[2]

फिर जिसे उसका कर्म-पत्र उसके दाएँ हाथ में दिया गिया, तो वह कहेगा : यह लो, मेरा कर्म-पत्र पढ़ो।

Translator's notes
Urdu [1] جو اس کی سعادت، نجات اور کامیابی کی دلیل ہوگا۔
[2] یعنی وہ مارے خوشی کے ہر ایک کو کہے گا کہ لو، میرا اعمال نامہ پڑھ لو میرا اعمال نامہ تو مجھے مل گیا، اس لئے کہ اسے پتہ ہوگا کہ اس میں اس کی نیکیاں ہی نیکیاں ہوں گی، کچھ برائیاں ہونگی تو اللہ نے معاف فرما دی ہونگی۔یا ان برائیوں کو بھی حسنات میں تبدیل کیا ہوگا۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ اہل ایمان کے ساتھ فضل و کرم کی یہ مختلف صورتیں اختیان فرمائے گا۔

إِنِّى ظَنَنتُ أَنِّى مُلَٰقٍ حِسَابِيَهْ ٢٠

Innee zanantu annee mulaaqin hisaabiyah

Indeed, I was certain that I would be meeting my account."

مجھے تو کامل یقین تھا کہ مجھے اپنا حساب ملنا ہے.[1]

मुझे विश्वास था कि मैं अपने हिसाब से मिलने वाला हूँ।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی آخرت کے حساب وکتاب پر میرا کامل یقین تھا۔

فَهُوَ فِى عِيشَةٍۢ رَّاضِيَةٍۢ ٢١

Fahuwa fee ‘eeshatir raadiyah

So he will be in a pleasant life -

پس وه ایک دل پسند زندگی میں ہوگا.

चुनाँचे वह आनंदपूर्ण जीवन में होगा।

فِى جَنَّةٍ عَالِيَةٍۢ ٢٢

Fee jannatin ‘aaliyah

In an elevated garden,

بلند وباﻻ جنت میں.[1]

एक ऊँची जन्नत में।

Translator's notes
Urdu [1] جنت میں مختلف درجات ہیں ہر درجے کے درمیان بہت فاصلہ ہے جیسے مجاہدین کے بارے میں نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا جنت میں سو درجے ہیں جو اللہ نے مجاہدین کے تیار کیے ہیں ان کے دو درجوں کے درمیان کا فاصلہ زمین و آسمان جتنا ہے۔ (صحيح مسلم كتاب الإمارة ، صحيح بخاري ، كتاب الجهاد)

قُطُوفُهَا دَانِيَةٌۭ ٢٣

Qutoofuhaa daaniyah

Its [fruit] to be picked hanging near.

جس کے میوے جھکے پڑے ہوں گے.[1]

जिसके फल निकट होंगे।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی بالکل قریب ہونگے کوئی لیٹے لیٹے بھی توڑنا چاہے گا تو ممکن ہوگا۔قطرف قفف کی جمع ہے ،چنیے یا توڑے ہوئے 'مراد پھل ہیں۔ مَا يُقْطَفُ مِنَ الثِّمَارِ

كُلُوا۟ وَٱشْرَبُوا۟ هَنِيٓـًٔۢا بِمَآ أَسْلَفْتُمْ فِى ٱلْأَيَّامِ ٱلْخَالِيَةِ ٢٤

Kuloo washraboo hanee’an bimaa aslaftum fil ayyaamil khaaliyah

[They will be told], "Eat and drink in satisfaction for what you put forth[1742] in the days past."

(ان سے کہا جائے گا) کہ مزے سے کھاؤ، پیو اپنے ان اعمال کے بدلے جو تم نے گزشتہ زمانے میں کیے.[1]

(उनसे कहा जायेगा :) आनंदपूर्वक खाओ और पियो, उसके बदले जो तुमने बीते दिनों में आगे भेजे।

Translator's notes
English [1742] Literally, "advanced" in anticipation of reward in the Hereafter.
Urdu [1] یعنی دنیا میں اعمال صالحہ کئے، یہ جنت ان کا صلہ ہے۔

وَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَٰبَهُۥ بِشِمَالِهِۦ فَيَقُولُ يَٰلَيْتَنِى لَمْ أُوتَ كِتَٰبِيَهْ ٢٥

Wa’ammaa man ootiya kitaabahoo bishimaalihee fayaqoolu yaalaytanee lam oota kitaabiyah

But as for he who is given his record in his left hand, he will say, "Oh, I wish I had not been given my record

لیکن جسے اس (کے اعمال) کی کتاب اس کے بائیں ہاتھ میں دی جائے گی، وه تو کہے گا کہ کاش کہ مجھے میری کتاب دی ہی نہ جاتی.[1]

और लेकिन जिसे उसका कर्म-पत्र उसके बाएँ हाथ में दिया गया, तो वह कहेगा : ऐ काश! मुझे मेरा कर्म-पत्र न दिया जाता।

Translator's notes
Urdu [1] کیونکہ نامہ اعمال کا بائیں ہاتھ میں ملنا بدبختی کی علامت ہوگا۔

وَلَمْ أَدْرِ مَا حِسَابِيَهْ ٢٦

Walam adri maa hisaabiyah

And had not known what is my account.

اور میں جانتا ہی نہ کہ حساب کیا ہے.[1]

तथा मैं न जानता कि मेरा हिसाब क्या है!

Translator's notes
Urdu [1] یعنی مجھے بتلایا ہی نہ جاتا کیونکہ سارا حساب ان کے خلاف ہوگا۔

يَٰلَيْتَهَا كَانَتِ ٱلْقَاضِيَةَ ٢٧

Yaalaytahaa kaanatil qaadiyah

I wish it [i.e., my death] had been the decisive one.[1743]

کاش! کہ موت (میرا) کام ہی تمام کر دیتی.[1]

ऐ काश! वह (मृत्यु) काम तमाम कर देने वाली[4] होती।

Translator's notes
English [1743] i.e., ending life rather than being the gateway to eternal life.
Urdu [1] یعنی موت ہی فیصلہ کن ہوتی اور دوبارہ زندہ نہ کیا جاتا تاکہ یہ روز بد نہ دیکھنا پڑتا۔
Hindi [4] अर्थात उसके पश्चात् मैं फिर जीवित न किया जाता।

مَآ أَغْنَىٰ عَنِّى مَالِيَهْ ۜ ٢٨

Maa aghnaa ‘annee maaliyah

My wealth has not availed me.

میرے مال نے بھی مجھے کچھ نفع نہ دیا.

मेरा धन मेरे किसी काम न आया।

هَلَكَ عَنِّى سُلْطَٰنِيَهْ ٢٩

Halaka ‘annee sultaaniyah

Gone from me is my authority."[1744]

میرا غلبہ بھی مجھ سے جاتا رہا.[1]

मेरी सत्ता[5] मुझसे जाती रही।

Translator's notes
English [1744] i.e., I have no valid excuse to stand on.
Urdu [1] یعنی جس طرح مال میرے کام نہ آیا، جاہ و مرتبہ اور سلطنت و حکومت بھی میرے کام نہ آئی۔ آج میں اکیلا ہی سزا بھگت نے پر مجبور ہوں۔
Hindi [5] इसका दूसरा अर्थ यह भी हो सकता है कि परलोक के इनकार पर जितने तर्क दिया करता था आज सब निष्फल हो गए।

خُذُوهُ فَغُلُّوهُ ٣٠

Khudhoohu faghullooh

[Allāh will say], "Seize him and shackle him.

(حکم ہوگا) اسے پکڑ لو پھر اسے طوق پہنادو.

(आदेश होगा :) उसे पकड़ो और उसके गले में तौक़ डाल दो।

ثُمَّ ٱلْجَحِيمَ صَلُّوهُ ٣١

Thummal jaheema sallooh

Then into Hellfire drive him.

پھر اسے دوزخ میں ڈال دو.[1]

फिर उसे भड़कती हुई आग में झोंक दो।

Translator's notes
Urdu [1] اللہ ملائکہ جہنم کو حکم دے گا۔

ثُمَّ فِى سِلْسِلَةٍۢ ذَرْعُهَا سَبْعُونَ ذِرَاعًۭا فَٱسْلُكُوهُ ٣٢

Thumma fee silsilatin dhar‘uhaa sab‘oona dhiraa‘an faslukooh

Then into a chain whose length is seventy cubits insert him."

پھر اسے ایسی زنجیر میں جس کی پیمائش ستر ہاتھ کی ہے جکڑ دو.[1]

फिर एक ज़ंजीर में, जिसकी लंबाई सत्तर गज़ है, उसे जकड़ दो।

Translator's notes
Urdu [1] یہ ذراع (ہاتھ) یہ کتنا ہوگا اس کی وضاحت ممکن نہیں تاہم اس سے اتنا معلوم ہوا کہ زنجیر کی لمبائی ستر ذراع ہوگی۔

إِنَّهُۥ كَانَ لَا يُؤْمِنُ بِٱللَّهِ ٱلْعَظِيمِ ٣٣

Innahoo kaana laa yu’minu billaahil ‘azeem

Indeed, he did not used to believe in Allāh, the Most Great,

بیشک یہ اللہ عظمت والے پرایمان نہ رکھتا تھا.[1]

निःसंदेह वह सबसे महान अल्लाह पर ईमान नहीं रखता था।

Translator's notes
Urdu [1] یہ مذکورہ سزا کی علت یا مجرم کے جرم کا بیان ہے۔

وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلْمِسْكِينِ ٣٤

Walaa yahuddu ‘alaa ta‘aamil miskeen

Nor did he encourage the feeding of the poor.

اور مسکین کے کھلانے پر رغبت نہ دﻻتا تھا.[1]

तथा ग़रीब को खाना खिलाने के लिए प्रोत्साहित नहीं करता था।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی عبادت و اطاعت کے ذریعے سے اللہ کا حق ادا کرتا تھا اور نہ وہ حقوق ادا کرتا تھا جو بندوں کے بندوں پر ہیں۔ گویا اہل ایمان میں یہ جامعیت ہوتی ہے کہ وہ حقوق اللہ اور حقوق العباد دونوں کی ادائیگی کا اہتمام کرتے ہیں۔

فَلَيْسَ لَهُ ٱلْيَوْمَ هَٰهُنَا حَمِيمٌۭ ٣٥

Falaysa lahul yawma haahunaa hameem

So there is not for him here this Day any devoted friend

پس آج اس کا نہ کوئی دوست ہے.

अतः आज यहाँ उसका कोई मित्र नहीं है।

وَلَا طَعَامٌ إِلَّا مِنْ غِسْلِينٍۢ ٣٦

Walaa ta‘aamun illaa min ghisleen

Nor any food except from the discharge of wounds;

اور نہ سوائے پیﭗ کے اس کی کوئی غذا ہے.[1]

और न पीप के सिवा कोई भोजन है।

Translator's notes
Urdu [1] بعض کہتے ہیں کہ یہ جہنم میں کوئی درخت ہے بعض کہتے ہیں کہ زقوم ہی کو غسلین کہا گیا ہے اور بعض کہتے ہیں کہ جہنمیوں کی پیپ یا ان کے جسموں سے نکلنے والا خون اور بدبودار ہوگا۔ اللہ ہمیں اس سے محفوظ فرمائے۔ آمین۔

لَّا يَأْكُلُهُۥٓ إِلَّا ٱلْخَٰطِـُٔونَ ٣٧

Llaa ya’kuluhoo illal khaati’oon

None will eat it except the sinners.

جسے گناه گاروں کے سوا کوئی نہیں کھائے گا.[1]

जिसे पापियों के अलावा कोई नहीं खाता।

Translator's notes
Urdu [1] خاطئون سے مراد اہل جہنم ہیں جو کفر و شرک کی وجہ سے جہنم میں داخل ہوں گے اس لیے کہ یہ گناہ ایسے ہیں جو خلود فی النار کا سبب ہیں۔

فَلَآ أُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُونَ ٣٨

Falaa uqsimu bimaa tubsiroon

So I swear by what you see

پس مجھے قسم ہے ان چیزوں کی جنہیں تم دیکھتے ہو.

मैं उन चीज़ों की क़सम खता हूँ, जिन्हें तुम देखते हो।

وَمَا لَا تُبْصِرُونَ ٣٩

Wamaa laa tubsiroon

And what you do not see

اور ان چیزوں کی جنہیں تم نہیں دیکھتے.[1]

तथा उनकी जिन्हें तुम नहीं देखते हो।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی اللہ کی پیدا کردہ وہ چیزیں، جو اللہ کی ذات اور اس کی قدرت و طاقت پر دلالت کرتی ہیں، جنہیں تم دیکھتے ہو یا نہیں دیکھتے، ان سب کی قسم ہے۔ آگے جواب قسم ہے۔

إِنَّهُۥ لَقَوْلُ رَسُولٍۢ كَرِيمٍۢ ٤٠

Innahoo laqawlu rasoolin kareem

[That] indeed, it [i.e., the Qur’ān] is the word of a noble Messenger.

کہ بیشک یہ (قرآن) بزرگ رسول کا قول ہے.[1]

निःसंदेह यह (क़ुरआन) एक सम्मानित रसूल[6] का कथन है।

Translator's notes
Urdu [1] بزرگ رسول سے مراد حضرت محمد (صلى الله عليه وسلم) ہیں۔ اور قول سے مراد تلاوت ہے یعنی رسول کریم سے مراد ایسا قول ہے جو یہ رسول کریم (صلى الله عليه وسلم) کی طرف سے تمہیں پہنچاتا ہے۔ کیونکہ قرآن، رسول یا جبرائیل (عليه السلام) کا قول نہیں ہے، بلکہ اللہ کا قول ہے جو اس نے فرشتے کے ذریعے سے پیغمبر پر نازل فرمایا ہے، پھر پیغمبر اسے لوگوں تک پہنچاتا ہے۔
Hindi [6] यहाँ सम्मानित रसूल से अभिप्राय मुह़म्मद (सल्लल्लाहु अलैहि व सल्लम) हैं। तथा सूरत अत्-तक्वीर आयत : 19 में फ़रिश्ते जिबरील (अलैहिस्सलाम) जो वह़्यी लाते थे वह अभिप्राय हैं। यहाँ क़ुरआन को आप (सल्लल्लाहु अलैहि व सल्लम) का कथन इस अर्थ में कहा गया है कि लोग उसे आपसे सुन रहे थे। और इसी प्रकार आप जिबरील (अलैहिस्सलाम) से सुन रहे थे। अन्यथा, वास्तव में, क़ुरआन अल्लाह का कथन है, जैसा कि आगामी आयत : 43 में आ रहा है।

وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍۢ ۚ قَلِيلًۭا مَّا تُؤْمِنُونَ ٤١

Wamaa huwa biqawli shaa‘irin qaleelam maa tu’minoon

And it is not the word of a poet; little do you believe.

یہ کسی شاعر کا قول نہیں[1] (افسوس) تمہیں بہت کم یقین ہے.

और यह किसी कवि की वाणी नहीं है। तुम बहुत कम ईमान लाते हो।

Translator's notes
Urdu [1] جیسا کہ تم سمجھتے ہو اور کہتے ہو اس لیے کہ یہ اصناف شعر سے نہ اس کے مشابہ ہے پھر یہی کسی شاعر کا کلام کس طرح ہو سکتا ہے۔

وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنٍۢ ۚ قَلِيلًۭا مَّا تَذَكَّرُونَ ٤٢

Walaa biqawli kaahinin qaleelam maa tadhakkaroon

Nor the word of a soothsayer; little do you remember.

اور نہ کسی کاہن کا قول ہے[1] ، (افسوس) بہت کم نصیحت لے رہے ہو.[2]

और न किसी काहिन की वाणी है, तुम बहुत कम शिक्षा ग्रहण करते हो।

Translator's notes
Urdu [1] جیسا کہ تم بعض دفعہ تم یہ دعوی کرتے ہو حالانکہ کہانت بھی ایک شئے ددیگر ہے۔
[2] قلت دونوں جگہ نفی کے معنی میں ہے یعنی تم نہ قرآن پر ایمان لاتے ہو نہ اس سے نصیحت حاصل کرتے ہو۔

تَنزِيلٌۭ مِّن رَّبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ٤٣

Tanzeelum mir rabbil ‘aalameen

[It is] a revelation from the Lord of the worlds.

(یہ تو) رب العالمین کا اتارا ہوا ہے.[1]

(यह) सर्व संसार के पालनहार की ओर से उतारा हुआ है।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی رسول کی زبان سے ادا ہونے والا یہ قول رب العالمین کا اتارا ہوا کلام ہے اسے تم کبھی شاعری اور کبھی کہانت کہہ کر اس کی تکذیب کرتے ہو۔

وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ ٱلْأَقَاوِيلِ ٤٤

Walaw taqawwala ‘alaynaa ba‘dal aqaaweel

And if he [i.e., Muḥammad] had made up about Us some [false] sayings,

اور اگر یہ ہم پر کوئی بھی بات بنا لیتا.[1]

और यदि वह (नबी) हमपर कोई बात बनाकर[7] लगाता।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی اپنی طرف سے گھڑ کر ہماری طرف منسوب کر دیتا، یا اس میں کمی بیشی کر دیتا، تو ہم فوراً اس کا مؤاخذہ کرتے اور اسے ڈھیل نہ دیتے جیسا کہ اگلی آیات میں فرمایا۔
Hindi [7] इस आयत का भावार्थ यह कि नबी (सल्लल्लाहु अलैहि व सल्लम) को अपनी ओर से वह़्य (प्रकाशना) में कुछ अधिक या कम करने का अधिकार नहीं है। यदि वह ऐसा करेंगे, तो उन्हें कड़ी यातना दी जाएगी।

لَأَخَذْنَا مِنْهُ بِٱلْيَمِينِ ٤٥

La’akhadhnaa minhu bilyameen

We would have seized him by the right hand;[1745]

تو البتہ ہم اس کا داہنا ہاتھ پکڑ لیتے.[1]

तो निश्चय हम उसे दाएँ हाथ से पकते।

Translator's notes
English [1745] Another interpretation is "by [Our] right hand," i.e., Allāh would have exacted revenge with might and power.
Urdu [1] یا دائیں ہاتھ کے ساتھ اس کی گرفت کرتے، اس لئے کہ دائیں ہاتھ سے گرفت زیادہ سخت ہوتی ہے۔ اور اللہ کے دونوں ہاتھ ہی دائیں ہیں۔

ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ ٱلْوَتِينَ ٤٦

Thumma laqata‘naa minhul wateen

Then We would have cut from him the aorta.[1746]

پھر اس کی شہ رگ کاٹ دیتے.[1]

फिर अवश्य हम उसके जीवन की धमनी काट देते।

Translator's notes
English [1746] Causing immediate death.
Urdu [1] خیال رہے یہ سزا، خاص نبی (صلى الله عليه وسلم) کے ضمن میں بیان کی گئی ہے جس سے مقصد آپ کی صداقت کا اظہار ہے۔ اس میں یہ اصول بیان نہیں کیا گیا ہے کہ جو بھی نبوت کا جھوٹا وعدہ کرے تو جھوٹے مدعی کو ہم فورا سزا سے دوچار کردیں گے لہذا اس سے کسی جھوٹے نبی کو اس لیے سچا باور نہیں کرایا جاسکتا کہ دنیا میں وہ مؤخذہ الہی سے بچا رہا۔واقعات بھی شاہد ہیں کہ متعدد لوگوں نے نبوت کے جھوٹے دعوے کیے اور اللہ نے انہیں ڈھیل دی اور دنیوی مواخذا سے وہ با لعموم محفوظہی رہے۔اس لئے اگر اسے اصول ناب لیا جائے تو پھر متعدد جھوٹے مدعیان نبوت کو "سچا نبی ماننا پڑے گا،

فَمَا مِنكُم مِّنْ أَحَدٍ عَنْهُ حَٰجِزِينَ ٤٧

Famaa minkum min ahadin ‘anhu haajizeen

And there is no one of you who could prevent [Us] from him.

پھر تم میں سے کوئی بھی مجھے اس سے روکنے واﻻ نہ ہوتا.[1]

फिर तुममें से कोई भी हमें उससे रोकने वाला न होता।

Translator's notes
Urdu [1] اس سے معلوم ہوا کہ حضرت محمد (صلى الله عليه وسلم) سچے رسول تھے، جن کو اللہ نے سزا نہیں دی، بلکہ دلائل و معجزات اور اپنی خاص تائید و نصرت سے انہیں نوازا۔

وَإِنَّهُۥ لَتَذْكِرَةٌۭ لِّلْمُتَّقِينَ ٤٨

Wa’innahoo latadhkiratul lilmuttaqeen

And indeed, it [i.e., the Qur’ān] is a reminder for the righteous.

یقیناً یہ قرآن پرہیزگاروں کے لیے نصیحت ہے.[1]

निःसंदेह यह (क़ुरआन) डरने वालों के लिए एक उपदेश है।

Translator's notes
Urdu [1] کیونکہ وہی اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں ورنہ قرآن تو سارے ہی لوگوں کے لیے نصیحت لے کر آیا ہے۔

وَإِنَّا لَنَعْلَمُ أَنَّ مِنكُم مُّكَذِّبِينَ ٤٩

Wa’innaa lana‘lamu anna minkum mukadhdhibeen

And indeed, We know that among you are deniers.

ہمیں پوری طرح معلوم ہے کہ تم میں سے بعض اس کے جھٹلانے والے ہیں.

तथा निःसंदेह हम निश्चित रूप से जानते हैं कि बेशक तुममें से कुछ झुठलाने वाले हैं।

وَإِنَّهُۥ لَحَسْرَةٌ عَلَى ٱلْكَٰفِرِينَ ٥٠

Wa’innahoo lahasratun ‘alal kaafireen

And indeed, it will be [a cause of] regret upon the disbelievers.

بیشک (یہ جھٹلانا) کافروں پر حسرت ہے.[1]

और निःसंदेह वह निश्चित रूप से काफ़िरों[8] के लिए पछतावे का कारण है।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی قیامت والے دن اس پر حسرت کریں گے، کہ کاش ہم نے قرآن کی تکذیب نہ کی ہوتی۔ یا یہ قرآن بجائے خود ان کے لئے حسرت کا باعث ہوگا، جب وہ اہل ایمان کو قرآن کا اجر ملتے ہوئے دیکھیں گے۔
Hindi [8] अर्थात जो क़ुरआन को नहीं मानते, वे अंततः पछताएँगे।

وَإِنَّهُۥ لَحَقُّ ٱلْيَقِينِ ٥١

Wa’innahoo lahaqqul yaqeen

And indeed, it is the truth of certainty.

اور بیشک (و شبہ) یہ یقینی حق ہے.[1]

और निःसंदेह वह निश्चय विश्वसनीय सत्य है।

Translator's notes
Urdu [1] یعنی قرآن اللہ کی طرف سے ہونا بالکل یقینی ہے، اس میں قطعًا شک کی کوئی گنجائش نہیں۔ یا قیامت کی بابت جو خبر دی جا رہی ہے، وہ بالکل حق اور سچ ہے۔

فَسَبِّحْ بِٱسْمِ رَبِّكَ ٱلْعَظِيمِ ٥٢

Fasabbih bismi rabbikal ‘azeem

So exalt the name of your Lord, the Most Great.

پس تو اپنے رب عظیم کی پاکی بیان کر.[1]

अतः आप अपने महान पालनहार के नाम की पवित्रता का वर्णन करें।

Translator's notes
Urdu [1] جس نے قرآن کریم جیسی عظیم کتاب نازل فرمائی۔

Popular surahs